ایک بندے نے بتایا کہ میں موتی مسجد میں گیا اوروہاں کچھ دیر بیٹھا رہا ،ذکر کرتا رہا پھر میں نے اللہ پاک سے دعا کی کہ یا اللہ!اگر واقعی یہاں جنات ہیں تو آپ میری اُن سے ملاقات کروادیجئے ۔کچھ دیر بعد دو شہد کی مکھیاں آئیں اور میرے سامنے بھنبھنانے لگیں پہلے تومیں نے توجہ نہ دی لیکن کچھ ہی دیر میں مجھے احساس ہوا کہ یہ مکھیاں نما مخلوق مجھے اپنی طرف متوجہ کررہی ہیںلیکن دوسرے ہی لمحے وہ غائب ہوگئیں کیونکہ میں جنّات سے ملاقات کی دعامانگ رہاتھااس لئے وہ ظاہر ہوگئے۔اُن کی جسامت عام مکھیوں سے بہت مختلف تھی اور اُن سے کافی بڑی بھی تھی ۔(عبدالغفور،لاہور)
اُجڑا گھر بس گیا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کی سات آٹھ ماہ سے قاری ہوں۔ماہنامہ عبقری میں ہماری زندگیوں میں سکون بھر دیا ہے۔خاص کر موتی مسجد کے عمل نے ہماری زندگی کی سب سے بڑی پریشانی دور کردی ہے۔ وہ مسئلہ یہ تھا کہ میری ہمشیرہ کے میاں نے اُس کو گھر سے نکال دیا اورکہا کہ میری اجازت کے بغیر اگر اس گھر میں قدم رکھا تو تم کو طلاق ہوجائے گی۔پوراگھراس معاملے کی وجہ سے پریشانی میںمبتلا ہوگیا ۔میں نے موتی مسجد میں دعاکی قبولیت کے بارے میںپڑھا تھا،میںصرف ایک یا دو بار اتوار کے دن موتی مسجد گیا وہاں اپنی بہن کاگھر بس جانے کی دعا کی،چند دن بعد اُس کا شوہر اور سُسر آکر خود اس کو واپس لے گئے ہیں ، اللہ کریم نے اُس کا گھر پھر سے بسا دیا۔ (م ،ن)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں