Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

شریر جنات سے جان چھوٹ گئی / گھرمیںرونقیںلوٹ آئیں

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری ماہنامہ عبقری سے ملاقات ایک اخبار والے کے ذریعے سے ہوئی‘ یہ ماہ ستمبر 2012ء کا رسالہ تھا‘ جب میں نے پڑھ لیا اسی وقت لاہور میں نے آپ کے دفتر میں فون کیا کیونکہ مجھے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کتاب چاہیے تھی کیونکہ مجھے ایسی ہی ایک کتاب کی برسوں سے تلاش تھی۔ محترم حکیم صاحب! مجھے شریر جنات نے کافی سالوں سے پریشان کیا ہوا تھا ہر وقت گھر میں نقصان ہی نقصان ہورہا تھا۔ میں نے عبقری رسالہ میں سے دیکھ کر یَاقَہَّارُ   والے نقش کے تین تعویذ بنائے اسی طریقے کے مطابق جو کہ رسالہ میںد رج تھے۔ ایک جس کمرے میں میں عبادت کرتا ہوں وہاں لگایا ہوا ہے‘ ایک گیلری میں لگایا ہوا ہے اور تیسرا اپنی جیب میں رکھتا ہوں تاکہ ہروقت میرے ساتھ رہے کیونکہ گاڑی چلاتے ہوئے بھی وہ شریر جنات وار کرسکتے ہیں۔اللہ کا شکر ہے کہ جب سے میں نے یہ تعویذ رکھے ہیں مجھے اللہ نے ان شریر جنات کے وار سے محفوظ رکھا ہوا ہے اور گھر میں امن و سکون ہے۔ 

گھرمیں رونقیں لوٹ آئیں

ایک صاحب کہنے لگے میرے ساتھ ذہنی بے سکونی کامسئلہ تھا، جس کی وجہ سے میں ہر وقت گُم صم اور گہری سوچوں میں ڈوبا رہتا تھا۔ جب مجھے موتی مسجد کے بارے میں پتا چلا تو میرے دل میں بھی موتی مسجد جانے کی خواہش پیدا ہوئی، اپنے نہ ختم ہونے والے گھناؤنے مسائل کے حل ہونے کی ایک روشن کرن نظر آئی اور میں اسی بے قراری اوربے تابی کی کیفیت لئے کراچی سے لاہور موتی مسجد جاپہنچا اور وہا ں پہنچ کر میں نے مسجد کے اندر د ونفل پڑھے اور کچھ دیر وہاں بیٹھا رہا ،قریب ہی ایک ہوٹل میں کمرہ کرائے پر لیا پھر میں روزانہ صبح ناشتے کے بعد موتی مسجد چلا جاتا ، وہاں مسجد کی صفائی کرتا، قرآن کی تلاوت ذکر و اذکار اور نوافل وغیرہ پڑھتا میرا پورا بچپن اور لڑکپن پاکستان سے باہر کینیڈا میں گزرا ہے، وہاں انسانوں کو ذہنی سکون دینے کیلئے خاص مشقیں کرائی جاتی ہیں لیکن سوائے وقت اور پیسہ خرچ کرنے کے وہاں سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ موتی مسجد میں مجھے وہ سکون ملا جو مجھے بڑے بڑے خوبصورت بنگلوں،شاہانہ کمروں اور نرم و ملائم بستروں پر نہ ملا۔ مجھے اس مسجد سے ایسی اُنسیت اور محبت ہوئی کہ واپس آنے کو دل ہی نہیں چاہ رہا تھا ۔
حسب معمول میں ایک دن موتی مسجد میں نوافل پڑھنے گیا نفل پڑھنے میں مشغول تھا کہ اچانک نفل کے دوران ایک عجیب سی کیفیت و سرور میرے جسم پر طاری ہوگیا میں قیام میں کھڑا تھاپوری توجہ اوردھیان سے اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کی تکرار کررہاتھا،میر ی آنکھیں بند تھیں مجھے یوں محسوس ہوا کہ پوری مسجد میں نور ہی نور ،روشنی ہی روشنی ہے اور وہ مبارک نور میرے جسم کے رو ئیں روئیں میں سما رہا تھا ،میں سمجھا کہ شاید کسی نے مسجد میں لائٹیں جلادی ہیں ، میں نے آنکھیں کھولیں تو وہ سب منظر نظر سے یکسر غائب ہوگیا ۔ میں نے پھر سے آنکھیں بند کرلیں اور اب پھر وہی پُرکیف منظر میری نظروںکے سامنے آگیا، پتہ نہیں کتنی ہی دیر میں اسی کیفیت میں رہا اور مجھے محسوس ہونے لگا کہ جیسے میرے سارے مسائل ایک ایک کرکے حل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
گھر سے فون آیا تو والدہ نے بتایا کہ بڑے بڑے جھوٹے کیس جوسالوں سے درد سر بنے ہوئے تھے ان کے حل ہونے کی سبیل نظر آرہی ہے اوراب اللہ کا فضل ہے کہ میرے گھر سے وحشتوںاورمایوسیوں کے ڈیرے ختم ہوگئے ہیں، خوشیاںاور رونقیں پھر سے لوٹ آئی ہیں۔ میں خوب رو رو کر اپنے لیے اور اپنے گھر والوں کیلئے دعائیں مانگتا تھا اور وہاں کی چھوٹی مخلوق یعنی بونے جنات یقینا میری دعائوں پر آمین کہتے تھے ۔ (محمد شہناز ‘کراچی)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 776 reviews.