Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سورۃ الضحیٰ کی آیت کے کمال

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری رسالہ سے بہت زیادہ فیض پایا ہے۔ اس رسالے نے صرف میری نہیں بلکہ ہمارے سارے ملنے والے اور رشتے داروں اور ہمسایوں کے بھی مسائل حل کردئیے ہیں۔ عبقری رسالے اور خاص کر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کالم سے میرے دوست‘ رشتہ داروں کو کیاکیا فوائد ملے اور کس کس کے وظائف سے کیا کیا مسائل حل ہوئے آپ بھی پڑھیے:۔
وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی
محترم حکیم صاحب! اس آیت کے پڑھنے سے کیاکرشمات ہوئے وہ پڑھیے اور جھومیے۔ میرا ایک دوست جس کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔ کچھ عرصہ قبل اس کی شادی ہوئی۔ شادی سے پہلے اس کی دکان تھی لیکن شادی کے بعد پتہ نہیں کیا ہوا۔ دکان بالکل ٹھپ ہوگئی حتیٰ کہ ختم ہوگئی۔ بیچارہ روزگار سے محروم ہوا اور کسی دکان پر بطور سیلزمین لگ گیا‘ تقریباً پانچ سال نوکری کی لیکن بیچارہ بہت تنگ تھا‘ غربت کے دن کاٹ رہا تھا‘ گھرمیں الگ پریشانی اور جس جگہ کام کرتا وہ مالکان اس پر بہت زیادہ سختی کرتے تھے حال ہی میں اس کے گھر دو بیٹیاں ہوگئیں اخراجات اور بھی بڑھ گئے ایک ماہ پہلے مجھے ملا‘ بیچارہ بہت پریشان تھا۔ اپنی دکھی داستان سنارہا تھا میں نے سن کر اسے کہا دیکھ میں تمہیں ایک آیت بتاتا ہوں… اسے پورے یقین سے پڑھنا ہے اور ہر گھڑی ہروقت وضو بے وضو پڑھو اور اپنی زوجہ کو بھی ہروقت پڑھنے کا کہنا اسے آیت پڑھنی نہیں آرہی تھی میں نے اسے یہ آیت لکھ کر دی اور پڑھنی بھی سکھائی۔ محترم حکیم صاحب! آپ یقین کریں آج ٹھیک ایک ماہ بعد مجھے ملا اور کہنے لگا عثمان بھائی! آپ نے جو آیت بتائی تھی میں نے پڑھی تو اللہ نے میری فریاد سن لی‘ مجھے کہیں اور اچھی جگہ پرنوکری مل گئی ہے اور پہلے سے دو ہزار روپے تنخواہ بھی زیادہ ہے اور مزید یہ کہ جو مالکان ہیں انہوں نے تو دکان کی چابیاں بھی مجھے دے دیں اور کہا کہ دکان تم خود کھولو گے یعنی اس کو بہت زیادہ ترجیح بھی مل گئی ۔ اس وقت وہ کافی خوش تھا اور مجھے بس یہی کہہ رہا تھا کہ یہ سب اس آیت مبارکہ کا کرشمہ ہے۔
٭ اسی آیت کو میں نے اپنی فیملی کے کئی افراد کو بتایا کہ پڑھیں اور مجھے بتائیں کیا فوائد حاصل ہوئے۔ ایک دن میری چچی جان کہنے لگیں کہ عثمان میں یہ آیت پڑھتی ہوں تو میری ضروریات پوری ہونے لگ جاتی ہیں پتہ نہیں چلتا کہاں کہاں سے اورکون کون سی ضرورت پوری ہورہی ہے اور جب چھوڑ دیتی ہوں تو پھر مسائل گھیر لیتے ہیں میں نے سختی سے منع کیا اور کہا خبردار یہ آیت پڑھنی نہیں چھوڑنی۔
٭ میرے چچا کا کلینک ہے وہ بھی بہت پریشان تھے‘ میں نے ان کو یہی آیت کثرت سے پڑھنے کا کہا اور عبقری رسالے بھی دئیے کہ فارغ وقت میں اس رسالہ کا ضرور مطالعہ کیا کریں جب جب چچا جان اس آیت کو پڑھتے ہیں اللہ کی رحمت ہونے لگتی ہے اور جب چھوڑتے ہیں تو پھر وہی حالات‘ میں نے کہا جب میں آپ لوگوں کو کثرت سے پڑھنے کا کہتا ہوں تو کیوں نہیں پڑھتے اس کو پڑھیں اور اللہ کی رحمت حاصل کریں اور ہزاروں لاکھوں بار پڑھیں۔
محترم حکیم صاحب یہ آیت بہت لاجواب اور مفید ہے بالخصوص اس کے لیے جو مالی لحاظ سے تنگ دست ہے۔(محمد عثمان چغتائی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 773 reviews.