محترم حکیم صاحب السلام علیکم! چند ماہ پہلے ماہنامہ عبقری سے ’’ یَاقَہَّارُ‘‘ کے فضائل پڑھے تو دن رات وضو بے وضو جب یاد آتا اس اسم پاک کا ورد کرنے لگتا۔ ایک ڈیڑھ ماہ میں ہی اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب ﷺ کی نعلین پاک کے طفیل میرے کاروبار کا وسیلہ بنادیا۔ میں سیلز مین تھا اللہ تعالیٰ نے ایک ہی دن میں مجھے اپنی ذاتی دکان کا مالک بنادیا۔ ایسا وسیلہ بنایا کہ وہم و گماں میں بھی نہیں تھا۔ بہت سی رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں جس دکان پر میں سیلز مین تھا اور چھ سال تک جن کیلئے اپنائیت کے ساتھ اپنی تنخواہ سے بڑھ کر کام کرتا رہا اور اپنی دکان کا بیعانہ دینے کے لیے ساتھ لے کر گیا انہوں نے میرا بیعانہ واپس کروانے کی اور میرا سودا خراب کرنے کی خفیہ سازشیں کی لیکن پاک پروردگار نے آپ کی دعاؤں کے صدقہ مجھے ہر سازش سے محفوظ رکھا۔(نوید احمد‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں