Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اپریل 2008ء

(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دےوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھےجیں توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ہے جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں۔ ) چار سال سے بے اولاد سوال : جناب حکیم صاحب! یہ میری دوسری شادی ہے اور میرے میاں ایک بنک میں ملازم ہیں۔ شادی کو چار سال سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ لیکن ابھی تک اولاد نہیں ہوئی۔ سخت پریشانی ہے۔ کےونکہ مجھے ہر طرف سے عجیب و غریب نظروں اور باتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اب تو میرے میاں کا بھی رویہ تبدیل ہو گیا ہے اور ان کی نظریں بدل چکی ہیں۔حکیم صاحب! آخر اس میں میرا کیا قصور ہے؟ اللہ تعالیٰ کا حکم نہیں ہے ورنہ میں کیا کر سکتی ہوں۔ کئی طرح کے علاج،ٹیسٹ وغیرہ کرائے ہیں،لیکن علاج،احتیاط اور ہر تدبیر کے بعد بھی فائدہ نہیں ہوا۔ آپ میرے علاج کے سلسلے میں توجہ فرمائیں۔کےونکہ میرا خیال ہے کہ شاید میری بہن ےعنی خاوند کی پہلی بیوی نے باندھا ہوا ہے اور میں بے بس ہو چکی ہوں۔ مجھے اس کا کوئی روحانی علاج چاہئے۔(حنا بتول ،حیدر آباد) جواب:محترمہ! اولاد ملنا یا نہ ملنا اسکا تعلق کسی علا ج ، ا نسا ن یا ٹونے سے ہر گز ہر گز نہیں، بلکہ صرف اللہ تعالیٰ کے حکم سے ہے۔ ہاں علاج اور تدبیر سنت سمجھ کر ضرور کی جائے ۔ اس ضمن میں ایک موثر علاج ےعنی روحانی تدبیر عرض ہے۔ اگر آپ محنت کریں تو بے شمار لوگوں کو فائدہ ہوا ہے اور واقعی وہ تندرست ہو گئے ہیں۔ناف کے گرد دائرہ بنا کر اللہ تعالیٰ کا اسم صفت ”یامَتِی ±نُ“ 70بار پڑھیں۔ےعنی انگلی سے ناف کے ارد گرددائرہ بھی بنائیں اور پڑھتے بھی جائیں، اس طرح صبح و شام چالیس دن کریں۔ انشاءاللہ نہایت کرم ہو گا اور بیٹا ملے گا۔ ساس، سسر سے ناروا سلوک سوال:۔ جناب میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے دو بیٹے، پانچ بیٹیاں ہیں۔ تمام شادی شدہ ہیں۔ ہم دو میاں بیوی عمر رسیدہ ہیں لیکن صورتحال یہ ہے کہ ہم میاں بیوی کے لیے زمین کے کسی کونے میں جگہ نہیں ہے۔ اسکی وضاحت یہ ہے ہم نے سوچ سمجھ کر اور کوشش کر کے اپنی طرف سے نیک اور شریف بہو ﺅ یں لائے ۔دو بیٹے اسی گھر میں رہتے ہیں اور دو بیٹے علیحدہ۔ لیکن جب سے گھر میں بہویں آئی ہیں ہم میاں بیوی کا رہنا کبھی بھی پسند نہیں کیا گیا۔ قدم قدم پر ہمیں پریشان کیا گیا۔ ایک کمرہ تھا جس میں ہم بوڑھا بوڑھی رہتے تھے، وہ بھی ہم سے خالی کروا لیا گیا ۔ہم برآمدے میں رہنے لگے۔ اب دن رات یہ کوشش ہے کہ ہم برآمدہ بھی چھوڑ دیں اور گھر سے نکل جائیں اور اپنی کسی بیٹی کے ہاں جا کر رہ لیں۔ ہم کیا کریں؟ ساری زندگی جس گھر کو بنایا ،جس گھر میں رہے ، اولاد کی پرورش کی، آج وہی بیٹے بیویوں کے نشے میں ہماری نہیں سنتے بلکہ ہمیں گھر چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں اور کئی دفعہ تو بیٹوں نے کھلے الفاظ میں کہہ دیا آپ ہماری بہنوںکے ہاں جا کر رہیں۔ ہم کہاں جائیں؟ ہمارا سہارا واحد یہ گھر ہے۔ ہم عاجز لوگ کہاں جائیں ؟رو رو کر میری آنکھیں تقریباً ختم ہو گئی ہیں اپناکھانا پینا خاوند کی پنشن کی وجہ سے خود کرتے ہیں۔(بلقیس‘ خضد ار) جواب:۔ محترمہ اماں جی آپ کا خط پڑھ کر دل بھر آیا اور آنکھوں سے آنسو چھلک گئے۔ کیسی حیرت انگیز بات ہے کہ جو والدین بچوںکو پالتے ہیں اور وہی بچے جوان ہو کر بچوں والے بن گئے۔ آخر وہ والدین کو نہیں سنبھال سکتے۔ اتنی شرمناک اور عبرت انگیز داستان ہے کہ ایسا یورپ میں اور امریکہ میں تو سنا ہی تھا لیکن پاکستان میں بھی یہ حالات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ بہرحال آپ صبر کریں اور اس گھر کو نہ چھوڑیں۔ مندرجہ ذیل وظیفہ کثرت سے پڑھیں اور صبح و شام اول آخر درود شریف اور 313 بار یَا ہَادِی ± یَانَصِی ±رُ پڑھیں۔ میں آپ کیلئے دعا بھی کرونگا اور آپ کو دو انمول خزانے مل جائیں تو وہ آپ ضرور پڑھیں۔ اولاد کے لیے رشتے سوال:میری شادی کو 21سال ہو گئے ہیں۔ میرے میاں نہایت اچھے انسان ہیں وہ گھر سے دفتر اور دفتر سے گھر، اس کے علاوہ کہیں اور نہیں جاتے۔ میرے تین بیٹے اور دو بیٹیاں تمام ماشاءاللہ جوان ہیں۔لیکن میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ابھی تک کسی بیٹی اور بیٹے کا کوئی رشتہ طے نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی رشتہ ٹھہرتا ہے۔ اِدھر کوئی رشتہ آیا اُدھر بات ختم ہوئی۔ سخت پریشانی ہے۔ آخر ہم کیا کریں۔ اس پریشانی نے مجھے روگی بنا دیا ہے۔اور روز بروز نئے روگ لگتے جا رہے ہیں۔ دل، شوگر اور نظر کی مریض بن گئی ہو ں ۔ سمجھ نہیں آتی آخر کیا کروں۔ براہ کرم علاج روحانی کی طرف متوجہ ہوں اور کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس کے پڑھنے سے تمام رشتوں کے مسائل حل ہو جائیں۔ ( ام یو سف ۔۔ سوات ) جو ا ب : آپ کے لئے بھی اور ایسی تمام بہنوں کے لئے یہ خصوصی پیغام ہے کہ جب بھی کوئی رشتہ کا معاملہ آئے تو آپ بکثرت دو انمول خزانے پڑھیں۔ جو ماہنامہ عبقری میں شائع ہو چکے ہیں۔ اس کی ایک خاص ترکیب عرض ہے کہ انمول خزانہ نمبرایک 21بار اول و آخر درود شریف ،بارہ بار پڑھیں اور پھراس کے بعد دعا کریں۔ انمول خزانہ نمبر2اٹھتے بیٹھتے نہایت کثرت سے پڑھیں۔ ا ن شاءاللہ کام بن جائے گا۔ نشے سے نجات ہم اپنے والد صاحب کی طرف سے نہایت پریشان ہیں۔ ان کی عمر تقریباً 56برس ہے۔ لڑکپن میں ہی ان کے والد(ےعنی ہمارے دادا جان) کی وفات کے بعد بری صحبت کے نتائج یہ نکلے کہ وا لد صاحب نشے کی لعنت میں مبتلا ہو گئے۔ وقتاً فوقتاً علاج کروائے جبکہ ان کے اثرات کچھ ہی عرصے میں ہی زائل ہو گئے اور مسئلہ جوں کا توں رہا۔ زندگی کے اس عرصے میں قرآن نماز سے دوری، ماےوسی اور نشے میں سکون و اطمینان ڈھونڈنے کا ذریعہ رہا۔ اگرچہ ان تمام کمزورےوں کے باوجود ہمارے والد نے ہماری تعلیم و تربیت اور خوراک و لباس کی ضروریات سے کبھی چشم پوشی نہ کی۔ وہ بنیادی طور پر اچھے انسان ہیں۔ مگر اب تو وہ اپنا علاج بھی نہیں کراتے، کھانسی کے شدید دورے پڑتے ہیں۔ گیس اور بلغم کا عارضہ بھی ہے۔ غصہ اور چڑ چڑا پن بھی اکثر ہو جاتا ہے۔ ہم لوگوں نے کافی سمجھایا مگر بے سود وہ کسی کی بات نہیں سنتے۔ اس صورتحال میں ہم لوگ بہت پریشان ہیں۔ آخر کیسے والد صاحب کو اس لعنت سے نجات دلائی جائے؟ پیشتر اس کے کہ والد صاحب کسی برے انجام کا شکار ہوں۔ ہماری آپ سے درخواست ہے کہ ہماری رہنمائی فرمائیں۔ کوئی وظیفہ اور علاج تجویز فرمائیں۔ نیز یہ کہ کیا ہم ان کو کسی طرح منا کر آپ کی رہائش گاہ پر لے آئیں؟جو غالباًےونائیٹڈ بیکری والی سٹریٹ مزنگ چوک میں ہے۔ اگرچہ ماےوسی کفر ہے مگر پھر بھی کبھی کبھی گھبرا کر ےوں لگتا ہے کہ ہمارے والد شاید کبھی ٹھیک نہیں ہو سکیں گے مگر شاید آپ کے ذریعے سے نئی زندگی اور صحت و روحانی علاج کی کوئی کرن مل سکے۔ (عبدالجبا ر۔ نو شہرہ ) جواب:اس سلسلے میں جسمانی علاج صرف شہد کا موم گولیاں بنا کر کھلائیں ۔ ایک گولی صبح ، دوپہر،شام اور رات کو پانی کے ہمراہ استعمال کریں۔ کےونکہ تجربات سے ثابت ہے کہ اگر شہد کا خالص موم صاف کر کے گولیاں بنا کر کھلائی جائیں تو مکمل فائدہ ہو تا ہے ”یاحَمِی ±دُ “ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پڑھیں اور پھونکیں اور پانی پر دم کر کے پلائیں۔ بیٹے کی تلاش سوال: میرا مسئلہ بہت پیچیدہ ہے اور اب تو میں ماےوس ہو گیا ہوں۔ کےونکہ جتنی میں نے کوشش کی ہے شاید اتنی کسی نے نہ کی ہو گی۔ دراصل آج سے 13سال قبل میرا لڑکا جس کی عمر آٹھ سال اور تین ماہ تھی، گھر سے سکول کےلئے نکلا۔ لیکن پھر واپس نہیں آیا۔ میرا لخت جگر بہت ہی پیارا اور عزیز تھا۔ میں نے جگہ جگہ دیوانہ وار اس کو تلاش کیا، اعلان کرائے،ایدھی والوں سے پتہ کرایا، اخبارات ،رسائل میں اشتہارات دئیے، ریڈےو میں بار بار اعلان کروائے، لیکن میرا بچہ نہ ملا۔ کئی عامل حضرات کے پاس گئے۔ ایک عامل نے بتایا کہ وہ کراچی ہے اور ایک شخص کی گرفت میں ہے۔ میں نے سارا کراچی چھان مارا حتیٰ کہ جرائم کی دنیا کے لوگوں کی خدمات حاصل کیں اور انہیں ہزاروں روپے دئیے،لیکن بے سود۔ پھر کسی نے بتایا کہ بچہ کوئٹہ سے آگے چمن کی طرف ہے۔ پھر کسی نے افغانستان بتایا۔ اس کے لئے بھی میں نے کوشش کی، لیکن لا حاصل ۔آخر میں باپ ہوں اور میری بیوی پاگل ہو گئی ہے۔ راتوں کو نیند نہیں آتی،کچھ کھانا پینا اچھا نہیں لگتا،رشتہ دار اولاد اور گھر اچھا نہیں لگتا۔ میں کیا کروں؟ میری دنیا اجڑ گئی ہے۔ میری آنکھیں تاریک ہو رہی ہیںاور دل بے چین ہے۔ مجھے لگ رہا ہے کہ رو رو کرآخر میںاور میری بیوی اندھے ہو جائیں گی اور اگر میرا بیٹا مجھے مل گیا تو پھر میں اسے کیسے دیکھ سکوںگا۔ دل کیسے ٹھنڈا کرسکوں گا ؟ سمجھ نہیں آتا آخر کیا کروں؟ میری راہنمائی فرمائیں۔ سخت پریشان ہوں نجانے میرا لخت جگر کس حال میں ہو گا؟وہ کیسے اٹھتا ہو گا۔ اس کو کھانا کون دیتا ہو گا۔ میرے دل سے کوئی پوچھ کر دیکھے۔ ( انعام الحق، ڈیرہ اسمٰعیل خان) جوا ب : بھائی! آپ پریشان نہ ہوں ایک قرآنی عمل بتاتا ہوں،پُر خلوص طریقے سے کوشش کریں، انشاءاللہ کرم ہو گا ۔ سورة والضحیٰ 41 دفعہ روزانہ پڑھیںاول و آخر درود شریف 11بار پڑھیں، لیکن سورة پڑھنی اس طرح ہے کہ جب ”وَوَجَدَکَ ضَآ لاًّ “ پر پہنچیں توبچے کا تصور کریں اور اس آیت کو سات دفعہ دہرائیں اور سات دفعہ ہی تصور کریں۔ ےعنی ہر سورت میں یہ آیت 7بار پڑھنی ہے اور پھر اسکے بعد باقی سورت مکمل کرنی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ یہ عمل روزانہ 41دفعہ پڑھیں اور 41 دن تک کریں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ خیال رہے کہ جسم، لباس اور بستر یا مصلیٰ پاک ہو۔کھانا حلال ہو۔ اس ضمن میں ایک واقعہ عرض ہے کہ ایک فیملی کا یہی مسئلہ تھا۔ روز بروز علاج کے باوجود بھی مسئلہ الجھتا جا رہاتھا۔ جوں جوں علاج ہوتا تھا ےعنی وہ کوئی وظیفہ پڑھتے تھے اور مسئلہ بگڑتا تھا۔ آخر کار ان سے دو انمول خزانے پڑھنے کے لئے عرض کیا۔ انہوں نے اور تمام گھر والوں نے مل کر دو انمول خزانے نہایت دھیان اور توجہ سے پڑھے۔ اللہ تعالیٰ نے خزانہ غیب سے سبب نکالے اور معاملہ الحمد اللہ حل ہو گیااور آپ پر بھی کرم ہو گا۔ قارئین کرام!ان شاءاللہ تعالیٰ یہ عمل نہ صرف بچے کی گمشدگی کےلئے ہے بلکہ ہرچیز کے گم ہونے کےلئے ہے۔ میرے پاس ایک صاحب آئے ان کی کار چوری ہو گئی تھی۔ میں نے انہیں یہ عمل بتایا۔ انہوں نے توجہ اور دھیان سے عمل کیا۔ الحمد اللہ ان کی گاڑی حاصل ہو چکی ہے اور وہ خوش ہیں۔ معاشی تنگ دستی اور گھریلو نااتفاقی سوال: پہلے ہمارے حالات بہتر تھے لیکن حالات نے اچانک پلٹا کھایا تو ابو کی نوکری ختم ہو گئی۔ گھر میں غربت چھلکنے لگی۔ گو بہت امیر پہلے بھی نہ تھے مگر ہم متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس وقت گھر کا بوجھ میری بڑی بہن جس کی عمر 36سال ہے، نے اٹھایا ہوا ہے۔ وہ سکول ٹیچر ہے۔ اس نے اس وجہ سے شادی بھی نہیں کی۔ ہم 3بہنیں، دو بھائی ہیں۔ بڑے بھائی کا بھی معقول روز گار نہیں ہے۔ میری عمر 26سال ہے۔لیکن کہیں نوکری نہیں ملتی۔ کسی کا رشتہ نہیں ہوا۔ گھر میں ہر وقت فساد رہتا ہے اور کوئی بھی والدین کی عزت نہیں کر تا۔ اس کے علاوہ میں نماز پڑھنا چاہتی ہوں۔ خدا کی محبت حاصل کرنا چاہتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ میری دعائیں قبول ہوں۔ لیکن نماز میں دل نہیں لگتا۔ دعا قبول نہیں ہوتی تو خدا پر ایمان اٹھنے لگتا ہے۔ ہمیں دو انمول خزانے پڑھنے کا طریقہ بتائیں اور روز گار کےلئے، رشتوں کےلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں اور مجھے کوئی ایسا آسان سا عمل بتائیں کہ خدا میرے گناہ معاف کرے اور میری دعائیں قبول ہوں اور وظیفے کےلئے خصوصی اجازت دیں۔ ( ف ۔ن:ٹیکسلا) جواب: بہن !آپ کے تمام الجھے ہوئے مسائل دراصل آپ کے اکیلے نہیں۔ ان مسائل کے پس پردہ دراصل ہمارے اپنے اعمال ہوتے ہیں ۔ آدمی بعض ایسے اعمال کر گزرتا ہے جو اسے معلوم نہیں ہوتے۔ لیکن وہ خود یا پھر اس کی نسلیں اس کا خمیازہ بھگتتی ہیں۔بہن!استغفار کی کثرت کے ساتھ آپ دو انمول خزانے خاص ترکیب سے توجہ، خلوص اور اعتماد کے ساتھ مستقل کم از کم 90دن پڑھیں۔ میں پُر امید ہوں اوراللہ تعالیٰ سے درس والے دن خصوصی دعا بھی کر و ں گا ۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مشکلات میں آسانیا ں پید ا کر دے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 377 reviews.