محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی ہوئے 9 سال ہوگئے ہیں اور میرے 2 بچے ہیں‘ کچھ حاسدین ہمارا گھر توڑنا چاہتے ہیں۔ میرے شوہر بہت اچھے ہیں ہماری آپس میں کبھی اپنی وجہ سے لڑائی نہیں ہوئی۔ میں ایک سال سے عبقری پڑھتی ہوں‘ عبقری میں علامہ لاہوتی پراسراری دامت برکاتہم کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کی وجہ سے میری طلاق ہوتے ہوتے رہ گئی۔ ایک دن انہیں کسی نے بہکایا اور وہ باہر سے گھر آئے اور آتے ساتھ ہی مجھ سے لڑنا شروع ہوگئے میں نے جلدی سے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں چھپا وظیفہ وَاللہُ اَشَدُّ بَاْسًا وَّاَشَدُّ تَنْکِیْلًا﴿النساء۸۴﴾ پڑھنا شروع کردیا کہ ایک دم حیرت انگیز طور پر ان کا غصہ ختم ہوگیا اور وہ نارمل حالت میں آگئے۔ اگر اس دن میں یہ نہ پڑھتی تو مجھے یقینی طور پر انہوں نے طلاق دے دینی تھی۔(ش۔گ)
لاہوتی وظیفے سے رزق کی بارش
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے میں نےعبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا ہےمیں نے بہت کچھ پایا ہے‘ میرے اندر شروع سے ہی مخلوق خدا کی خدمت کا جذبہ تھا لیکن آپ کے رسالہ عبقری کا مستقل قاری بننے کے بعد یہ جذبہ اور زیادہ ہوگیا۔ رسالے میں سے پڑھ کر میں نے لوگوں کو اعمال بتانے شروع کیے اور میں پھر فون کرکے پوچھتا ہوں کہ بتاؤ آپ کو ان اعمال سے کیا فائدہ ہوا اور وہ مجھے بتاتے ہیں۔
ہمارے ایک رشتے دار نے مجھ سے کہا کہ ہمیں بھی کچھ پڑھنے کیلئے اعمال بتاؤ میں نے انہیں جنات کا پیدائشی دوست میں سے آیت اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کھلا پڑھنے کوکہا۔ وہ آپس میں تین بھائی ہیں ان کے والد بھی وفات پاچکے ہیں۔ یتیم ہیں‘ نہ ان کو ان کے چچا کچھ دیتے ہیں اور نہ کوئی اور رشتے دار‘ بیچارے کبھی کسی سے ادھار مانگتے‘ کبھی کسی سے۔۔۔ ان کی والدہ کپڑے سلائی کرکے تھوڑا خرچ چلالیتی تھیں‘ ان تینوں کو صرف اپنی ماں کا سہارا ہے لیکن جب سے انہوں نے یہ وظیفہ پڑھنا شروع کیا اسی دن اس لڑکےکو فون آیا جہاں وہ پہلے کام کرتا تھا کہ میرے پاس واپس کام کرنے آجاؤ‘ پہلے وہ اس کو سات ہزار تنخواہ دیتا تھا اس دفعہ اس نے فون کرکے کہا کہ آپ جتنی تنخواہ کہو گے میں آپ کو دینے کیلئے تیار ہوں پھر اس نے نوہزار تنخواہ مانگی اُس نے کہا ٹھیک ہے۔ آپ کام پر آجاؤ تو وہ کام پر چلا گیا۔ تینوں بھائیوں نے مل کر دس دن میں یہ وظیفہ سوا لاکھ پورا کیا اس دن اس کی فیکٹری کے مالک نے کہا کہ اپنے بھائی کو بھی کام کرنے کے لیے بلالو‘ پھر اس کا بھائی بھی کام کرنے آگیا۔ اس نے اپنی پہلی تنخواہ اپنے گھر بھیجی تو اس کے بڑے بھائی نے جتنا قرضہ تھا سارا اتار دیا اور کچھ روپے گھر کے خرچ میں لگادئیے۔ اس طرح انہوں نے اس وظیفے کے چار پانچ سوا لاکھ پورے کیے اب ماشاءاللہ اپنی دوسری تنخواہ بھیج کر بکریاں خریدنے والے ہیں اب تینوں بھائی کام کرتے ہیں اب وہ بہت خوش ہیں اور مجھے بہت دعائیں دیتے ہیں اور میں آپ کو دعائیں دیتا ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں