محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ایک ہفتہ پہلے کی بات ہے کہ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب دامت برکاتہم کی کتاب ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھ رہا تھا‘ یہ کتاب میں بڑے شوق سے پڑھتا ہوں اور مجھے علامہ لاہوتی صاحب اور صحابی بابا بہت اچھے لگتے ہیں۔
اُس رات جب میں سونے لگا تو میں نے درود پاک پڑھ کر سورۂ فاتحہ اور سورۂ اخلاص 3بار پڑھ کر صحابیؓ بابا اور حضرت علامہ لاہوتی پراسراری دامت برکاتہم کو اس کا ہدیہ کردیا اور دعا کی کہ مجھے ان کی زیارت خواب میں ہو۔ میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں ایک جگہ پر آیا ہوں وہاں پر کچھ خواتین بچے وغیرہ کو کچھ ضرورت مند اشیاء برتن وغیرہ کی ضرورت ہے۔ میں ان کے احساسات کو محسوس کرتا ہوں اور مجھے رونا آجاتا ہے۔ ایک دم بہت پیاری خوشبو آتی ہے اور وہ سب کہتے ہیں کہ یہ حضورنبی اکرم ﷺ کی خوشبو ہے۔ پھر میں سورۂ کوثر پڑھتا ہوں۔میں دائیں کروٹ سورہا تھا کسی نے مجھے اچانک جکڑ لیا اور مجھے سیدھا کردیا۔ میں ہلنے کی کوشش کرتا مگر مجھ سے بالکل بھی ہلا نہیں جارہا تھا۔ میں نیند میں ہی یَاسَلَامُ یَاحَفِیْطُ کا ورد شروع کردیتا ہوں ابھی دو یا تین مرتبہ ہی پڑھتا ہوں تو وہ جکڑن ختم ہوجاتی ہے اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ اس وقت رات کے تقریباً ڈیڑھ بجے کا وقت تھا پھر میں نے اٹھ کر تہجد کی نماز پڑھنی شروع کردی۔(محمد عادل‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں