محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے میاں کو غصہ بہت زیادہ آتا تھا‘ چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر میدان جنگ بن جاتا تھا اور بعض اوقات تو مجھ پر ہاتھ اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے تھے۔ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھی۔ میں عبقری رسالہ میں علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے یَاقَہَّارُ والا عمل دیکھا اور یَاقَہَّارُ کا نقش لکھ کر شوہر کے تکیہ میں رکھ دیا۔ کچھ دنوں بعد ہی ہم سب نے محسوس کیا کہ ان کا غصہ بہت کم ہوگیا ہے اور اب وہ سب کے ساتھ بہت محبت و شفقت کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ محترم حکیم صاحب! آپ دکھی لوگوں کی مدد کررہے ہیں اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے۔ (ف،ذ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں