Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - اپریل 2008ء

حرام آمدنی سے اجتنا ب ( ارم رحمانی، پنڈی ) خوا ب : میری خالہ نے خوا ب میں دیکھا کہ میں اپنے میکے میں ہو ںایک لڑکی دوڑتی ہوئی آتی ہے کہتی ہے تمہارے بچے مر گئے ہیں ۔ بڑی بیٹی زمین پر پڑی ہے اور چھوٹی بیٹی لاپتہ ہے۔ بڑا بیٹا میرے بھائی کے پا س ہے اور چھوٹے کو نوکرانی لا کر مجھے گود میں دے دیتی ہے ،وہ بھی قریب المرگ ہے۔ میں بہت پریشان ہوتی ہو ں اتنے میں آواز آتی ہے کہ تجھے بی بی فا طمہ رضی اللہ عنہ بلا رہی ہیں۔میں کمرے میں جا تی ہو ں وہ چادر میں ڈھکی ہو تی ہیں۔ صرف چہرہ نظرآرہا ہو تا ہے باقی کمرے میں اندھیرا ہو تا ہے میرا دل ادا س ہو تاہے ان کی طرف خاص توجہ نہیںدیتی ۔ مجھے کہتی ہیں درود شریف پڑھو تو تمہارے بچے بچ جائیں گے ۔ پڑھوصلی اللہ علیہ وسلم ۔میں صبح اٹھی، نماز پڑھی اور درود شریف پڑ ھا ۔ تعبیر : آپ کے خوا ب کی ایک تعبیر تو وہ ہی ممکن ہے جو آپ نے دیکھ لی کیونکہ وہ رشتے بھی اولا د کے ہو تے ہیں۔ البتہ دوسری صورت یہ ہے کہ خود آپ کے بچو ں کوکوئی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ لو گ غالباً بچو ں کی پرورش حرام آمدنی سے کر رہے ہیں۔ اس سے سخت اجتناب کی ضرو رت ہے اور رزق حلا ل کا سخت اہتمام کریں۔ ا ن شاءاللہ ہر طر ح کی بلا ﺅں سے حفا ظت رہے گی۔ خصو صاً درود شریف کی تین تسبیح کی پابندی کریں بلکہ حضرت لدھیا نوی صاحب کی مر تب کر دہ کتا ب ”ذریعہ الوصول الی جنا ب الرسول صلی اللہ علیہ وسلم “کی ایک منزل درود شریف پڑھکر عافیت کی دعا کرلیا کریں ۔ واللہ اعلم بیٹے کی پیدا ئش (محمد اسرار خان، پشا ور ) خواب : ایک خوبصورت عورت کو دیکھتا ہو ں اس کے ساتھ اس کا شو ہر بھی ہو تاہے۔ غالباًکا ر میں آتے ہیں انکے پاس ڈیڑھ دو سا ل کا ایک بہت خوبصورت بچہ ہو تا وہ مجھ سے کچھ رقم ( یا د نہیں کتنی تھی ) لیکر بچہ میرے ہا تھ فروخت کر دیتے ہیں۔ جس سے مجھے بے حد خو شی ہو تی ہے اور وہ لو گ چلے جاتے ہیں یعنی وہ عورت اور اس کا شو ہر ۔ خوا ب میں نظر آنےوالی عورت کی شکل اب بھی آنکھو ں کے سامنے ہے ۔ تعبیر : آپ کے خوا ب کے مطابق آپ کے گھر بیٹے پیدائش ہو گی او روہ خوب خیر و بر کت والا ہو گا۔ با قی آپ کا اندیشہ صحیح نہیں ۔ اللہ آپ کی اہلیہ کی حفاظت فرمائے گا البتہ خواب میں یہ اشارہ ضرور ہے کہ آپ فوری کچھ مالی صدقہ دیدیں ۔تا کہ بیوی بچہ دونو ں ہر طر ح کی مصیبت سے محفوظ رہیں ۔ بصورت دیگر پریشانی بھی آسکتی ہے ۔ اللہ عافیت رکھے ۔ واللہ اعلم رشتہ اچھا نہیں (خ۔ ب ۔ج، ابوظہبی ) خواب: میں نے اپنے چھٹے استخارے کے نتیجے میں دیکھا۔ خوا ب کی تفصیل کچھ یو ں ہے کہ فجر کی اذان ہوچکی ہے اور صبح کا نور پھیلا ہو ا ہے اتنے میں میرے کانو ں میں میری چھوٹی بہن کی آواز آتی ہے کہ آ پ اس شادی کے متعلق کیوںسو چ رہی ؟ ایسا کیسے ہو سکتا ؟ اس جملے کے بعد میری آنکھ کھل جا تی ہے۔ تعبیر : آپ کے خوا بو ں کے مطابق یقینا یہ رشتہ آپ کے حق میں ہر گز اچھا نہیں بلکہ ساری زندگی کی پریشانی اور بے سکو نی کا پیش خیمہ ہے۔ اس لیے آپ اس رشتہ سے سخت اجتناب کریںاور ہر طر ح کا خیال دل سے نکال کر مشیت خداوندی پر راضی رہیں۔ وہ بہتر انتظام کر دے گا ۔واللہ اعلم من پسند رشتہ ( عائشہ ، لاہو ر ) خواب: میں نے دیکھاکہ میری شا دی میرے منگیتر سے ہوگئی ہے ۔میری دو لڑکیا ں ہیں او رمیں پھر امید سے ہو ں ۔ میری چھوٹی بیٹی پریشان کر تی ہے تو میں بڑی بیٹی سے کہتی ہوں کہ اس کواس کی پھوپھو کے پا س لے جا ﺅ۔ اتنے میں میراشوہر آتا ہے میں ان سے با تیں کر تی ہو ں او رپھر آنکھ کھل جا تی ہے۔ تعبیر : اللہ آپ کو ایسا رشتہ عطا کر ے گا جو آپ کی مر ضی اور من پسند کا ہو گا۔ جس سے اولا د کی دولت بھی نصیب ہو گی اور مال و اولا د میں بر کت نصیب ہو گی۔ البتہ کبھی کبھار ذہنی الجھن ہو سکتی ہے ۔مگر اس سے پریشان نہ ہو ں۔واللہ اعلم ۔ اسباب توکل کے خلا ف نہیں ( شمیم اختر ، ہا رو ن آبا د ) خواب: خوا ب دیکھا کہ میںکہیں جا رہی ہو ں میرے پاﺅںمیں دو کانٹے چبھ جا تے ہیں۔ کا نٹے اتنے لمبے ہیں کہ وہ پا ﺅ ںکی دوسری جا نب سے باہر آرہے ہیںمیری بہن جو کراچی میں رہتی ہیں ،آتی ہیں ایک کانٹا نکال دیتی ہیں ۔ مگر جب وہ دوسرا نکالنے لگتی ہیں تو تکلیف بہت ہو تی ہے ۔ میں انہیں منع کر دیتی ہو ں لہذا وہ کا نٹا اوپر سے کا ٹ دیتی ہیں با قی کا نٹا اندر رہ جا تاہے ۔ تعبیر : اگر آپ غیر شا دی شدہ ہیں تو آپ کے دو رشتے آئیں گے ، دونوں شخص بر ے اخلا ق کے مالک، بد کر دار ہو ں گے ۔ ان میں سے ایک کو صاف انکار کر دیا جائے گا جس کی وجہ آپ کی بہن بھی بن سکتی ہے اوردوسرے رشتہ سے بھی آپ کی بہن تقریباً انکا ر کر دے گی مگر وہ آپ کو کچھ نقصان پہنچانے کی کو شش کرے گا اور ایک حد تک کا میا ب بھی ہو جائے گا اس لیے اس سلسلہ میں سو چ سمجھ کر فیصلہ کیجئے گا۔ البتہ یہ بھی اشارہ ہے کہ آپ خالق و مالک سے زیادہ مخلو ق پر اعتما د کرنے کی عادی ہیں اور ظاہری اسبا ب کو اصل سمجھتی ہیں جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ جس پر ہر مسلمان کا ایما ن ہے کہ ظاہری اسباب کا نقشہ محض دنیا وی تصور ہے ورنہ درحقیقت کارفرمائی رب کائنات کی ہوتی ہے اور یہ رب کائنا ت کی سنت ہے کہ اپنی قدرت کا مظاہرہ ظاہری اسباب پر کر تے ہیں۔ اسی لیے ہمیں اسباب اختیا کر نے کا حکم ہے لیکن ان کو اصل سمجھنا غلط ہے او ر آپ اس غلطی کی شعا ر ہیں ۔ اس سے تو بہ کریں اور اپنے تصور کو درست کریں کہ اصل کا ر فرمائی اللہ تعالیٰ کی ہے اور اسباب اختیا ر کرکے اللہ پر نگا ہ رکھنا بندگی کا تقاضہ ہے نیز اسی کو توکل کہتے ہیں۔ نہ یہ کہ اسباب کو تر ک کر دینا توکل ہے۔ واللہ اعلم ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 376 reviews.