محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ خاص کر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب دامت برکاتہم کا سلسلہ ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت توجہ اور لگن سے پڑھتی ہوں اور جس طرح آپ لوگوں کے مسئلے حل کرتے ہیں اور ان کی رہنمائی کررہے ہیں اللہ پاک آپ کو اس کا اجر دے آمین۔
محترم حکیم صاحب! میرا مسئلہ یہ تھا کہ میری شادی کو 5 سال ہوگئے ہیں‘ پہلے 2سال میں ساس سسر اور جیٹھانی کے ساتھ جوائنٹ فیملی میں ہی رہی پھر دیور کی شادی کی۔ اس کے بعد گھر میں الزامات‘ لڑائی جھگڑا اور بہتان تراشی شروع ہوگئی۔ حکیم صاحب ان سب چیزوں سے میں بہت گھبراتی ہوں اور آہستہ آہستہ میں نے اپنے کمرہ میں کھانا پکانا شروع کردیا کیونکہ ساس سسر بہت برا بھلا کہنے لگے تھے۔ پھر جیٹھانی اور دیورانی بھی علیحدہ ہوگئی۔ ایک ہی گھر میں علیحدہ رہنے کے باوجود لڑائیاں کم نہیں ہوتی تھیں‘ ہرطرف بے سکونی تھی‘ ماں باپ بیٹوں کو بہت اکساتے تھے کہ ان بیویوں کو پاؤں کی جوتی سمجھو‘ بیٹے الگ پریشان رہتے تھے۔ دو ماہ پہلے علامہ صاحب کے کالم میں سورۃ التکویر کی پہلی چار آیات طاق اعداد میں یعنی سات‘ نو‘ گیارہ وغیرہ ‘کا ذکر آیا۔ حکیم صاحب اللہ آپ کا اور علامہ لاہوتی پراسراری کا بھلا کرے جب سے میں نے ان آیات کا ذکر شروع کیا ہے میرے گھر میں بہت سکون ہے۔ اگرچہ میں علیحدہ ہی رہتی ہوں مگر گھر میں ہر طرف سکون ہی سکون ہوگیا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں