محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے عبقری کے ذریعے آپ سے تعلق جوڑا۔ جناب محترم! میری زندگی کی ترتیب ٹھیک طرح سے نہیں چل رہی تھی‘ خصوصاً کاروبار بالکل بھی نہیں چل رہاتھا‘ میری دکان ہے اس میں رقم گم ہوجاتی تھی۔ پھر میں نے عبقری رسالہ سے علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون میں سے وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿الضحیٰ۵﴾ والی آیت صبح و شام اٹھتے بیٹھتے پڑھی جو کہ اب تک سوا پانچ لاکھ مرتبہ اللہ کے فضل سے ہوچکی ہے اور ساتھ افحسبتم اور اذان کا عمل جو کہ درج ذیل ہےکیا۔
طریقہ عمل:سورۂ مومنون (پ 18)کی آخری چار آیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ پڑھ کر دائیںکان کا تصور کرکے دائیں کندھے پراور بائیں کان کا تصور کرکے بائیں کندھے پر مریض خوددم کرے اورساراگھر دم کرے اور اگر مریض سامنے موجود نہ ہو تو تصور میں سارا گھر یا جتنے زیادہ افراد کریں گے فائدہ اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ یہ عمل ہرگھنٹے یا آدھے گھنٹے کے بعد کریں‘ ہر نماز کے بعد بھی کرسکتے ہیں اور صرف صبح و شام بھی کرسکتے ہیں۔ وضو بے وضو کرسکتے ہیں۔
نوٹ: خواتین ایام کے دنوں میں افحسبتم کا عمل نہ کریں بلکہ ان کی طرف سے کوئی دوسرا عمل کرے تاکہ عمل میں کمی نہ ہو البتہ اذان کا عمل کرسکتی ہیں۔
جس کے بعد میری دکان میں برکت کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں جو دکان پہلے بالکل خالی خالی نظر آتی تھی اب اس میں سامان نظر آتا ہے اور لوگ بھی کہتے ہیں کہ اب آپ نے دکان پر توجہ کرنی شروع کردی ہے حالانکہ میں نے دکان میں کوئی مزید رقم نہیں ڈالی بس اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت ہے کہ دکان اب خالی خالی نظر نہیں آتی۔(اویس احمد‘ مری)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں