Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کے ساتھ عجیب و غریب سلسلہ

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے سایہ رحمت میں رکھیں میں اپنا مسئلہ مختصراً آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔
تقریباً 14سال قبل ہم ایک مکان میں شفٹ ہوئے تو کوئی قوت نمازفجر کے وقت سیدھے پاؤں کے انگوٹھے کو پکڑ کر ہلاتی تھی جس سے میری آنکھ کھل جاتی تھی۔ ایک دن اس قوت نے انگوٹھے کو خاص سختی سے پکڑ کر ہلایا جس سے مجھے شدید درد ہوا میرے منہ سے بے ساختہ یہ الفاظ نکلے ’’یہ کیا بیوقوفی ہے‘‘ اس دن کے بعد سے اس قوت نے یہ سلسلہ ختم کردیا اور نیا سلسلہ شروع ہوا کہ سوتے ہوئے کسی بھی وقت مجھے محسوس ہوتا کہ کسی نے میری کمر‘ کبھی بازو پر دباؤ ڈالا ہے جس سے میری آنکھ کھل جاتی۔ کبھی کبھی ایسے موقع پر مجھے ایک ہیولا سا کمرے سے نکلتے ہوئے نظر آتا۔
ایک رات میری اچانک آنکھ کھلی تو میں نے دیکھا کہ میری چارپائی کے ساتھ سفید لباس میں ملبوس ایک خوبصورتی لڑکی بیٹھی ہوئی مجھے دیکھ رہی ہے۔ اسے مارنے کے لیے بے اختیار میرا ہاتھ اٹھا لیکن درمیان ہی میں رک گیا۔ میںکمرے سے باہر نکل گیا۔ تھوڑی دیر کے بعد میں نے کمرے میں جھانک کر دیکھا تو لڑکی بدستور میری چارپائی کی طرف منہ کیے بیٹھی تھی۔ اس کی پیٹھ میری طرف تھی۔ میں دوبارہ برآمدے میں چلا گیا۔ تھوڑی دیر کے بعد لڑکی غائب ہوگئی۔ میں کمرے میں جاکر سوگیا۔ پھر کبھی بازو کو دبانا… کبھی ہلانا… اسی طرح حرکتیں ہوتی رہتیں۔
میں نے ماہر نفسیات سے بھی مشورہ کیا اس نے میرا ذہنی تخیل قرار دیا۔ اسی دوران میری جیب سے اکثر سو روپیہ غائب ہوجاتا‘ ایک دفعہ میری جیب سے پانچ سو کا نوٹ غائب ہوگیا۔ میں نے بیٹی سے ذکر کیا تو اس نے کمرے میں آکر دیکھا تو پانچ سو کا نوٹ دروازے کے پیچھے سے مل گیا۔ اسی دوران کاروبار بہت اچھا چل رہا تھا۔ بچوں کی شادیاں‘ تین گاڑیاں خرید لیں‘ گھر کا سامان خریدا‘ اللہ تعالیٰ کی راہ میں بھی دل کھول کر خرچ کرتا رہا۔ پھر ٹھیکیداری میں مشکلات آئیں تو میں نے دوبارہ دکانداری شروع کردی لیکن دکانداری بھی تقریباً ختم ہوگئی۔ اسی دوران نادیدہ قوتوں سے چھیڑ چھاڑ جاری رہی۔ ایک رات کو کسی قوت نے مجھے چارپائی سے اٹھا کر فرش پر گرا دیا۔
میں گرمیوں میں برآمدے میں سوتا ہوں۔ چھیڑچھاڑ کا سلسلہ جاری رہا‘ آنکھ کھلنے پر ہیولا سا بھاگتے ہوئے نظر آتا۔ کچھ عرصہ تک میری آنکھ اچانک کھل جاتی تومیں دیکھتا کہ پاؤں کی طرف کھڑا ہوا ایک شخص منہ کھولے‘ آنکھیں نکالے‘ چہرہ بگاڑے اور ہاتھوں سے مجھے ڈرا رہا ہوتا تھا۔ میں اپنا بستر چھوڑ کر ساتھ والے کمرہ میں بھاگ جاتا۔ ایک دوست سے مشورہ کیا ان کے مشورہ پر میں سونے سے پہلے درود شریف پڑھتا رہا تو ڈرانے والے شخص کی شکل کے تین یا چار اشخاص رات کو میری طرف دیکھتے ہوئے دوستانہ انداز میں دیکھ کر مسکرا رہے تھے۔ دوسرے دن ایک شخص کھڑا مجھے دوستانہ انداز میں مسکراتے ہوئے دیکھ رہا تھا۔تقریباً 7 ماہ سے عبقری پڑھ رہا ہوں۔ عبقری سے میں نے   یَانَافِعُ، اِیَّاکَ نَعْبُدُوَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔ یَامُقْتَدِرُ… وَلَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿الضحیٰ۵﴾ کا ورد کثرت سے کرناشروع کیا تو میرے کاروبار میں بہت بہتری آئی۔ اسی دوران دو مرتبہ رات میں سوتے ہوئے کسی نے اٹھا کر بٹھا دیا۔ ایک بات عرض کرناچاہتا ہوں کہ 14 سال کے عرصہ میں اکثر گھر میں بالخصوص سونے والے کمرے میں مجھے خوشبو کے جھونکے محسوس ہوتے‘ میں خوشبو کے جھونکے محسوس ہونے پر ’’السلام علیکم یا اہل الخیر‘‘ کہتا ہوں۔ کچھ سال پہلے چند مرتبہ شدید بدبو بھی محسوس ہوئی۔
نماز فجر کے بعد سورۂ یٰسین‘ سورۂ مزمل اور قرآن پاک کی آخری 6سورتوں کی تلاوت کرتا ہوں۔ جنات کا پیدائشی دوست جلد اول پڑھنے کے بعد صبح و شام آیت الکرسی‘عروہ بن مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا وظیفہ تین تین مرتبہ صبح و شام پڑھتا ہوں۔ نماز فجر کے بعد سورۂ اخلاص دس مرتبہ اور پرندوں کو ہدیہ کرنے والا وظیفہ بھی پڑھتا ہوں۔ جس کی وجہ سے میرے ساتھ جنات کی چھیڑخانی کافی حد تک کم ہوگئی ہے۔ پرندوں کو ہدیہ کرنے والا وظیفہ درج ذیل ہے:۔
اول و آخر تین مرتبہ درود شریف درمیان میں تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کرپرندوں کی روح کو ہدیہ کردیں۔(ش ۔ف)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 744 reviews.