Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یاقہار کا ورد اور رونے کی آوازیں

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مؤدبانہ گزارش ہے کہ سب سے پہلے تو حضرت حکیم صاحب اتنا اچھا رسالہ نکالنے پر خصوصی مبارکباد پیش کرتی ہوں‘ میری عبقری سے ملاقات ستمبر 2011ء میں ہوئی۔ میری ایک سہیلی نے مجھے اس رسالے کے بارے میں بتایا۔ جب اس نے مجھے یہ رسالہ دیا اور میں نے اسے پڑھا تو مجھے اسے پڑھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آج کل اس افراتفری کے عالم میں اتنے اچھے لوگ بھی ہیں جو دوسروں کی پریشانیوں کا احساس کرتے ہیں۔ محترم حکیم صاحب! میرے گھر میں لڑائی جھگڑے‘ اولاد کی نافرمانی اور معاشی پریشانیاں بہت زیادہ تھیں‘ میں تین بچوں کی ماں ہوں۔ میں نے ایک دن رسالہ عبقری میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون میں  یَاقَہَّارُ وظیفے کا پڑھا تو میں ایک مہینے سے  یَاقَہَّارُ گیارہ سو مرتبہ پڑھ رہی ہوں۔ دن میںکسی وقت بھی یہ پڑھ لیتی ہوں۔ جب میں نے پہلے دو دن تک یہ پڑھا تو مجھے اپنے دائیں جانب سے شدید رونے کی آواز آنا شروع ہوئی جیسے کوئی بہت زیادہ رونے کے بعد سسکیاں لیتا ہے میں نے مڑ کر دیکھا تو کوئی بھی نہیں تھا۔ اس دن کے بعد میری طبیعت میں جیسے سکون سا آگیا اور ہمارے گھر کے کافی مسائل بھی حل ہوئے۔ (ش،پ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 743 reviews.