Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میں نے’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سے کیا

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

موتی مسجد کا فیض
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ہم نے مئی 2012ء کا رسالہ پڑھا‘ خاص طور پر علامہ لاہوتی صاحب والا کالم پڑھ کر بہت مزہ آیا۔ جیسے جیسے پڑھتے گئے دلچسپی بڑھتی گئی‘ مجھے علامہ لاہوتی صاحب کو دیکھنے کا شوق پیدا ہوا‘ رات کو میں نے خواب میں انہیں دیکھ لیا۔ موتی مسجد کے بارے میں پڑھ کر اوراس کے کمالات پڑھ کر ہم لوگ اس منظر میں کھوگئے۔ ایسے جیسے جنت کے مناظر ہم دیکھ رہے ہیں پھر ہم لوگوں نے بھی موتی مسجد میں جانے کا فیصلہ کیا۔ ہم جب گئے تو موتی مسجد میں چند خواتین اور گنے چنے مرد وہاں نوافل ادا کرنے آئے ہوئے تھے اور عبقری رسالہ کی نسبت دیکھ کر سب اپنے اپنے لوگ لگ رہے تھے۔میں نے اپنے گناہوں سے توبہ کی نیت سے نوافل پڑھے اور نوافل کے بعد میں نے تین مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر تیسری مرتبہ جہاں اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ کا تکرار کرناتھا۔ میں نے اسی طرح ٹوٹی پھوٹی کوشش کی۔ اس مسجد میں بہت سکون میسر ہورہا تھا۔ مجھے ایسا لگ رہا تھا جیسے اللہ کا نور برس رہا ہے۔ آپ نے جس طرح بتایا تھا کہ کبھی ہاتھ پھیلا ئیں‘ کبھی جھولی پھیلائیں اور جب میں سجدے میں گئی ایسے جیسے میں نے اللہ کی رحمت کو تھام لیا ہے۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے کسی طاقت نے مجھے تھام لیا ہے‘ اس دن میری عجیبکیفیت تھی‘ مجھے بہت مزہ آرہا تھا،دل مطمئن تھا‘ میں اللہ کا قرب پانے اور اس کو منانے کیلئے گئی تھی۔ کاش عبقری پہلے مل جاتااور ہمیں اللہ کو منانے کا گُر پہلےپتہ چل جاتا‘ ہم نے اتنی زندگی اندھیرے ہی میںگزار دی۔ عبقری اللہ تجھے سدا سلامت رکھے۔واقعی عبقری نےتو اللہ کو منانے کی راہیں دکھادیں۔ اس وقت اللہ کی رحمت یقیناً جوش میں آگئی ہوگی۔حکیم صاحب دعا کریں ہمیں اللہ مل جائے اللہ اپنی محبت کا جام پلادیں اور ہمیں اور ہماری نسلوں کواپنے دین کی خدمت کیلئے قبول فرمائے۔
محترم حکیم صاحب! ہم لوگ دو ہفتوں کے بعد پھرگئے پھر ہم نے دیکھا کہ مسجد آباد ہوگئی تھی اور باجماعت نمازہورہی تھی‘ یہ سب عبقری کی بدولت ہے کہ اس نے ویران مسجد کو آباد کردیا‘ اللہ عبقری کو نظربد سے بچائے آمین۔ ہم نے وہاں ایک اورمسجد دیکھی جس کی چھت بھی نہیں تھی بالکل ٹوٹی پھوٹی اور ویران تھی ہم نےاس مسجد میں بھی نفل نماز پڑھی۔(رابعہ قمر)
پیدائشی دوست کا وظیفہ اور میرے امتحان
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ کچھ عرصے سے پریشانیوں نے ہمارے گھر کا راستہ دیکھ لیا تھا‘ کچھ سال پہلے تمام حالات ٹھیک تھے‘ آپس میں محبت و خلوص سے رہتے تھے‘ رزق بھی اللہ بہت اچھا دیتا تھا۔ عبقری کے رسالے کے سارے سلسلے ہی میرےپسندیدہ ہیں مگر دو صفحات جو سب سے پہلے میں پڑھتی ہوں وہ ہیں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں بہت شوق سے پڑھتی ہوں سورۂ اخلاص والا عمل جو پرندوں کو ہدیہ کیا جاتا ہے جس سے پرندے عمل کرنے والے کیلئے دعاؤں میں لگ جاتے ہیں۔(اول وآخر تین بار درود شریف ،ایک دفعہ سورۂ فاتحہ ،تین دفعہ سورۂ اخلاص) پچھلے سال جب سے یہ چھپا تھا تب سے میں پڑھ رہی ہوں اور امتحان میں کامیابی مجھے اسی وظیفے ہی کی مدد سے ملی تھی‘ اس سے مجھے اور بھی بہت زیادہ فائدے حاصل ہوتے ہیں‘ گھریلو حالات بھی بہتر ہورہے ہیں‘ میں عبقری رسالے کو کبھی نہیں چھوڑوں گی۔(ح،ن)
یاقہار کے ورد سے جادو ختم
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ دن پہلے میرے ایک دوست نے فون کیا کہ ایک مریض کو دیکھنا ہے جلدی آؤ‘ میں نے اپنی مصروفیت کو مختصر کیا اورکچھ دیر بعد دوست کے پاس پہنچ گیا وہاںمریض کی حالت کچھ یوں تھی کہ چہرہ سیاہ‘ آنکھیں سرخ‘ طبیعت میں انتہائی بے چینی‘ جسم اور جوڑوں میں درد‘ بدہضمی اپنے عروج پر‘ وقفے وقفے سے ڈکار‘ ہاتھوں میں کپکپی‘ سلام دعا کے بعد میں نے پوچھا کیا ہوا بھائی؟ کہنے لگے قاری صاحب میرا حساب کرو میں بڑا پریشان ہوں۔ میں نے تشخیص کی تو کالا جادو معلوم ہوا میں نے ان سے کہا کہ آپ پر جادو ہوا ہے۔کہنے لگے بڑے بڑے ڈاکٹروں سے دوائیاں لی ہیں کوئی دوائی اثر نہیں کرتی۔ بہت سے عاملوں سے پیروں سے تعویذ لیے ہیں دم کرایا ہے‘ گھر میں پیروں اور عاملوںکو بلوایا ہے کوئی بکرا لے کرچلا گیا‘ کوئی ہزاروں بٹور کر نکل گیا‘ دو چار تعویذ دئیے دم وغیرہ کیا اور چلے گئے‘ میری حالت بدستور ویسی ہی رہی‘ گھر میں بیوی بچوں کے ساتھ اکثر لڑائی رہتی ہے۔ معاشی تنگی بہت ہے‘ وقت سے پہلے تنخواہ ختم ہوجاتی ہے۔ کچھ پتہ نہیں لگتا پیسے کدھرچلے جاتے ہیں۔ غرضیکہ اس نے دکھوں کی ایک پٹاری کھول دی۔
مجھ سے کہنے لگے قاری صاحب مجھ پر ترس کھائیں میرا کچھ کریں‘ ورنہ کچھ دنوں بعد میں مرجاؤں گا۔
میں نے اس کو تسلی دی میں نے کہا کہ ایک ہفتہ علاج کریں‘ اللہ پر بھروسہ کریں اللہ تعالیٰ شفاء دیں گے۔
حکیم صاحب! اصل بات جو میں آپ سے عرض کرنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ میں نےاس سے کہا کہ آپ کثرت سے پڑھیں۔ چلتے پھرتے‘ اٹھتے بیٹھتے مزید یہ بھی کہا کہ اس دوران آپ پر اثر مزیدبڑھے گا جس وقت آپ پر اثر بڑھے جسم پر بوجھ محسوس ہو یا کوئی چیز دکھائی دے تو یَاقَہَّارُ بلند آواز سے پڑھنا شروع کردیں۔ اس نے میری ہدایات پر عمل کیا۔ حکیم صاحب… حیرت انگیز… انتہائی حیرت انگیز… ایک ہفتہ بعد اس نے بتایا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور کہنے لگا کہ تیسرے دن جسم پر بوجھ محسوس ہوا اور کالی کالی چیزیں دکھائی دیں تو میں نے بلند آواز سے یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کیا وہ بھی بڑھتی گئیں اور میں بھی اور بلند آواز سے پڑھتا رہا‘ کچھ دیر بعد وہ چیزیں ختم ہونا شروع ہوگئیں اور بالکل ختم ہوگئیں۔ اس کے بعد طبیعت آہستہ آہستہ ٹھیک ہونا شروع ہوگئی اور اب نوے فیصد ٹھیک ہوں۔ میں نے کہا کہ ایک ہفتہ اور پڑھو اورساتھ تعویذ بھی دئیے مزید ایک ہفتے کے بعد ملاقات ہوئی بالکل تندرست تھے کوئی بیماری باقی نہیں بچی تھی۔ محترم حکیم صاحب! اس نے اتنی دعائیں دیں‘ اتنی دعائیں دیں‘ تقریباً دس منٹ مسلسل دعائیں دیتا رہا۔
اس کی دعائیں اتنی خلوص اور جذبات سے پر تھیں کہ میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ حکیم صاحب! اصل دعاؤں کے مستحق تو آپ ہیں آپ اگر یہ تحریک شروع نہ کرتے‘ عبقری میں یہ قیمتی اور نایاب جوہر نہ چھاپتے تو ہم تو لکیر کے فقیر روایتی انداز سے مخصوص دائرے میں رہ کر کام کرتے تھے۔ اب تو الحمدللہ عبقری کی وجہ سے کافی سہولت اور وسعت ہوگئی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی شایان شان جزائے خیر دے۔ آمین۔
ایک ہفتے میں نوے فیصد بیماری ختم
ادھیڑ عمر عورت کو دیکھنے کا موقع ملا‘ چلنا پھرنادشوار‘ بیماریوں کا مجموعہ‘ کافی عرصہ سے بیمار‘ مہنگی مہنگی فیسوں والے ڈاکٹروں سے دوائیاں لے کر استعمال کیں جب تک دوائیاں کھاتی تھیں طبیعت کچھ سنبھل جاتی بعد میں پھر وہی حالت… کچھ دن پہلے ان کو معدے کا درد شروع ہوا ہر قسم کا علاج بے سود‘ کوئی دوائی بھی کارگر ثابت نہ ہوئی ان کے خاوند مجھے ویسے ہی لے گئے کہ اہلیہ تکلیف میں ہیں دم کردیں۔ محترمہ ہانپتی کانپتی چل کر آئیں‘ میں نے دم کیا‘ انہوں نے کہا کہ میرا حساب کریں۔ ان کا حساب کیا یعنی تشخیص کی تو پتہ چلا کہ پرانا جادو ہے‘ میں نے ان سے کہا کہ آپ پر بہت پرانا جادو ہے۔ آپ ایک ہفتہ علاج کریں انشاء اللہ بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔ میں نے ان کو یَاقَہَّارُگیارہ تسبیح صبح اور گیارہ تسبیح شام کو پڑھنے کیلئے بتایا۔ حکیم صاحب یقین کیجئے ایک ہفتہ میں نوے فیصد بیماری ختم… دوسرے ہفتے میں بالکل تندرست ہوگئیں۔ سالوں سے بیمار تھیں دو ہفتے میں بالکل ٹھیک ہوگئیں۔
یاقہارسے پرسکون نیند
ایک اور بزرگ ملے ان کو گھر کی پریشانیوں کی وجہ سے نیند نہیں آتی تھی‘ بے خوابی کی وجہ سے دوسری بیماریاں الرجی‘ بدہضمی‘ قبض‘ گیس‘ بے چینی ‘بے جا غصہ اوربات بات پر آسمان سر پراٹھالینا…مجھے کہنے لگے قاری صاحب کوئی ایساتعویذ دو مجھے نیند آجائے۔ بہت پریشان ہوں میں نے ان سے کہا کہ رات کو جب سونے لگیں تو بیٹھ کر گیارہ تسبیح یَاقَہَّارُ کی پڑھیں۔ تیسرے دن ملے کہنے لگے کہ اللہ آپ کا بھلا کرے سکون آگیا‘ تیسری تسبیح تک پہنچتا ہوں نیند کی وجہ سے تسبیح ہاتھ سے گرجاتی ہے۔ اس کے بعد ایسی سکون کی نیند آتی ہے صبح تک کوئی پتہ نہیں ہوتا۔
کالے جادوگر کی توبہ
ہمارے ایک رشتہ دار جو کہ عامل ہیں اور موصوف کالاعلم اور دوسرے غلط علم کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں‘ میری رشتہ دار ان سے بہت تنگ تھیں‘ گھریلو معاملات کی وجہ سے کچھ چپقلش ہوگئی اب عامل صاحب ان کے پیچھے پڑگئے کبھی گھر سے تعویذ نکل رہے ہیں‘ کبھی سوئیاں نکل رہی ہیں‘ گھر میں اکثر لڑائی رہتی‘ گھریلو اخراجات میں تنگی‘ دوسرے رشتہ دار ہروقت خفا رہنے لگے۔دوسرے عاملوں سے میری رشتہ دار تعویذ لیتی تھیں لیکن کچھ فرق نہ پڑتا۔ میں ایسے ہی ان سے ملنے گیا تو پریشانیوں سے بھری داستان سنائی۔میں نے ان کو تسلی دی اور کہا کہ آپ ہروقت چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے‘ وضو بے وضو یَاقَہَّارُ پڑھیں اور چند دن بعد تماشہ دیکھیں۔ انہوں نے میری ہدایت پر پڑھنا شروع کردیا۔
ایک ہفتے بعد وہ عامل صاحب بیمار ہونا شروع ہوئے‘ پہلے پہلے معمولی بیماری پھر مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی… چالیس دن بعد اس کو اپنی جان کے لالے پڑگئے… کسی کو سمجھ نہ آئے کہ یہ کیا ہے؟ ایک دن اس کے ہاتھ پیر سیدھے ہوگئے گویا کہ آخری وقت ہے… اس وقت اس نے تمام بُرے اعمال سے توبہ کی کہ آئندہ کسی پر ناجائز اور برا عمل نہیں کروں گا۔ خودبخود ہی اس کے دل میں داعیہ پیدا ہوا… یہ کسی کو پتہ نہ چلا کہ اصل راز کیا ہے یہ سب یَاقَہَّارُ کی برکت تھی۔
یاقہار کے ذاتی مشاہدات
یہ تقریباً 23 رمضان 2012ء کی رات ڈیڑھ بجے کا وقت ہوگا میں ویران جگہ پر تھا‘ایک تو درخت دوسرا اندھیرابھی گہرا تھا اور لائٹ بھی نہیں تھی‘ مجھے ڈر لگا تو عبقری میں یَاقَہَّارُ کا پڑھا تھا میں نے پڑھنا شروع کردیا۔ مجھے بڑا اطمینان حاصل ہوا آپ نے ایک دفعہ بتادیا تھا کہ اکثر کتےاورخاص طور پر کالے کتے شریر جنات ہوتے ہیں۔ راستے میں ایک کتا تھا وہ سفید رنگ کا تھا میں نے اسے ڈرایا وہ ڈر گیا‘ اسی اثناء میں ایک کالا کتا پیچھے سے دوڑتے ہوئے آیا‘ مجھے آپ کی بات یاد آئی میں نے ایک دم جیسے کوئی بندہ ڈر کر بولتا ہے میں نے اونچی آواز میں یَاقَہَّارُ کہا تو کتا جو دوڑ کر میری طرف آرہاتھا ویسے ہی الٹے پاؤں بھاگ گیا۔ میں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور مجھے آپ پر یقین اور بھی زیادہ ہوگیا۔ کیونکہ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کو بہت زیادہ ماننے والا ہوں اور ان کے ہر عمل کو یقین کے ساتھ کرتا ہوں۔
یاقہار اور ازدواجی تعلقات
علامہ صاحب نے فرمایا تھا کہ ازدواجی تعلقات سے پہلے گیارہ دفعہ یَاقَہَّارُ پڑھ لیا کریں۔ میں اپنے ازدواجی تعلقات سے مطمئن نہیں ہوتا تھا‘ مطلب میں ازدواجی تعلقات کے بعد مطمئن یامیری طلب ختم نہیں ہوتی تھی چاہے میں کئی دفعہ یہ عمل کرلوں۔ یَاقَہَّارُ کاعمل کرنے کے بعد میں مطمئن ہوا اور بلاوجہ شہوت اور جنون میں بڑا فرق آیا اور تبدیلی آئی۔ عبقری میں چھپے اس عمل نے میری بڑی مدد کی۔
یاقہار اور شیطان کی ناامیدی
حالات انسان کی طبیعت کے موافق نہ ہوں تو انسان دلبرداشتہ اور ناامید ہوجاتا ہے۔ میں نے ایک جگہ پڑھا تھا کہ مومن کبھی بھی اپنے اللہ یا حالات سے پریشان ہوکر ناامید نہیں ہوتا۔ وہ ہمیشہ پرامید رہتا ہے۔ ویسے بھی ناامیدی گناہ ہے۔ایسے وقت میں جب انسان ناامید ہوجائے تو یَاقَہَّارُ کی کثرت کرے اللہ پاک بڑی مہربانی کرے گا کیونکہ میرے خیال سے یہ شیطان ہی ہے جو بندے کو اللہ سے ناامید کرواتا ہے۔(محمد رفیق‘ کوٹ ادو)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 718 reviews.