Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عمل ایک کا‘ قبولیت سب کی

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

مت پوچھیںکیاملتاہے خرقہ پوشوں سے! :میں آپ کو کیا بتاؤں کہ اس درس روحانیت وامن کی محفل سےکیا کچھ ملتاہے، میں آپ کو کیسے کیسے واقعات سنائوں، جو مجھے سننے کو ملتے ہیں۔ہر ہفتہ میں کوئی اپنی کیا کیفیت بتاتا ہے ، تو کوئی کیا بتاتا ہے،کئی خواتین و حضرات اپنے حالات خط کے ذریعے لکھ کے بھیجتے ہیں۔آپ کو کیا معلوم لوگ کتنا اﷲ کے دھیان کی طرف، اﷲ کی محبت کی طرف رجوع ہوئےاور ہورہے ہیں۔ پتہ نہیں! ان کی وجہ سے ہمارا بھی کام بن جائے۔ فرمایا: ایک تائب کی وجہ سے جب رحمت کی بارش ہوتی ہےتو قریب بیٹھنے والوں کو بھی ملتی ہے ا ور وہ بھی اس سے محروم نہیں رہتے ۔
سعادت سمجھیں،بوجھ نہ سمجھیں:وہ کریم ہے جب عطائوں پہ آتا ہے پھر برتن نہیں دیکھتا پھر دے دیتا ہے، وہ کریم ہے، بے نیاز ہے، وہ دینے پہ آتا ہے تو بےحساب دیتا چلا جاتا ہے۔ ان نسبتوں کے ساتھ جڑے رہیں۔ سعادت سمجھ کر، بوجھ سمجھ کے نہیں۔ بشاشت کے ساتھ،اپنی ضرورت سمجھ کے، اپنی نسلوں کی ضرورت سمجھ کے، اپنی دنیا و آخرت کی خیروں کا ذریعہ سمجھ کے، دنیا کی مصیبتوں کے دور ہونے کا ذریعہ سمجھ کے اور دنیا و آخرت کی مشقتوں سے دور ہونے کا ذریعہ سمجھ کے جڑے رہیں،اپنے آپ کو جوڑے رکھیں۔
عمل ایک کا، قبولیت سب کی :کیا پتہ ان دینی مجالس میں کوئی ایسا بندہ ہو جس نے بیٹھے بیٹھے رب کو منالیا ہویا اﷲ کو منانے کیلئے آیا ہو یا پھر اﷲ پاک اس سے محبت کرتے ہوں۔ جیسے کہتے ہیں مسجد میں نماز کی صفیںہوں، اس میں صفیں بہت ساری ہوتی ہیں لیکن اس میں ایک ہی بندہ ہوتا ہے ،اس کی وجہ سے سب کی نماز قبول ہوجاتی ہے اوربعض اوقات حج میں چند بندے ہوتے ہیں یا ایک بندہ ہوتاہے جس کی وجہ سے سب کا حج قبول ہوجاتاہے۔ کیوں اﷲ والو....؟
ایک اﷲ والے یہاں تک فرمانے لگے :لوگ قربانیاں کرتے ہیں ، پتہ نہیں ان کامال کیسا ہوتا ہے؟ بعض اوقات ان میں سے کسی ایک کی قربانی ایسی ہوتی ہے کہ اﷲجل شانہٗ اس کو مردود نہیں فرماتے اور اس کی وجہ سے اﷲسب کی قبول کرلیتے ہیں۔
رضا اوراطاعت ،ہماراجذبہ ہو: اس لئے اﷲ پاک جل شانہٗ نے ان سعادتوں کو پانے کے مواقع دئیے ہیں، کیوں...؟ ہم جڑے کس نسبت کے ساتھ ہیں؟ ہمارے اندر ایک جذبہ ہے کہ’’ یااﷲ تو راضی ہوجا اور تیرے حبیب سرور کونین ﷺکی محبت حاصل ہوجائے ‘‘۔ انشاء اللہ صرف یہی جذبہ ہے۔ ہمارے اندر یہ جذبہ بالکل نہیںہے کہ ہم ہوائوں میں اڑنے لگ جائیں،ہم سے کرامات ظاہرہونا شروع ہوجائیں۔ ہمارے اندرتو یہ جذبہ ہے ــــــ’’یااﷲ ہمارے اندر اپنی اور اپنے حبیب ﷺ کی محبت کی زندگی اور اس پہ استقامت عطا فرما‘‘ اچھا اب ہمیں اس نیت کا پہلا اجرتو مل گیا۔ فرمایا :نیت کا اجر پہلے ملتا ہے۔ ایک اﷲ والے کہنے لگے :جو یہ نیت کرے یا اﷲ! مرتے دم تک اسی نیت کے ساتھ، اسی محبت کے ساتھ، اسی تعلق کے ساتھ رہوں گا۔اﷲ ایسا کریم ہے کہ موت تک اس کو، اِس کا اجر عطا فرما دیتے ہیں اوراس کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے۔
اپنی نیت کودہراتے رہیں: ہم اس لئے مل بیٹھے ہیں کہ ’’یااﷲ تو راضی ہوجا اور تیرا حبیب سرور کونینﷺ کی محبت اور آپﷺ کا عشق نصیب ہوجائے‘‘ ہم اس لئے ملے ہیں، اس لئے بیٹھے ہیں! یہ میں اس لئے عرض کررہا ہوں کہ فرشتے بھی سن لیں ویسے فرشتوں پر تو دل کی کیفیت بھی اﷲ پاک آشکارا کردیتے ہیں اور اگر کسی نے یہ نیت نہیں کی تو ایک دوسرے کو سن کے یہ نیت دہرالیں تاکہ نیت میں اگر کوئی کمی بیشی ہو تو اس کی نیت کی کمی بیشی کی وجہ سے اﷲ کی رحمت رک نہ جائے۔ نیتوں کے بھی اثرات ہوتے ہیں ۔ اس لیےاپنی نیت سوچوں جذبوں کو خالص اللہ کیلئے بنالیں۔ پھر ہی ایسی دینی مجالس کا نور اور برکات نصیب ہوتی ہیں۔
اﷲ والو! آپ کا آنامبارک ہو ،یہ بیٹھنا مبارک ہے، یہ میں آپ کو حقیقتاًعرض کررہا ہوں آج کے دور میں لوگ اﷲ اور اس کے رسولﷺ کو بھول گئے ،ایسی مجالس ختم ہوگئیں، ان مجالس میں چند لوگ بیٹھ کے یا چند لوگ اس جذبے کے ساتھ آئے اور اس جذبے کو لے کر چلے گئے اور اس نیت سے پھر آئیں گے۔ کیاخیال ہے !اس جذبے پہ میرا رب قدر نہیں کرے گا........ ؟ اور اپنی عطاؤں کی بارش نہیں فرمائے گا........ ؟ اس سے بڑھ کرقدر دان کون ہے؟؟
مصروف اور فارغ کی عبادت کافرق: میرا رب توبہت ہی قدر دان ہے۔ فرمایا:’’ایک فارغ آدمی اﷲ کے حضور آیااورایک مصروف آدمی اﷲ کے حضور آیا۔مصروف آدمی نے فرائض پڑھے ، سنتیں پڑھیں، واجبات پڑھے، نفل نہیں پڑھے اس نے کہا: بعد میں گھر جاکے پڑھ لوں گا یا نہیں پڑھ سکا اور فارغ آدمی نے سارے نوافل پڑھے۔ واجبات ،سنت ، فرائض دونوں نے پڑھے ۔ اب جو حساب کتاب اور ثواب مصروف آدمی کو ملے گا وہ فارغ کو نہیں ملے گا حالانکہ اس نے تو عبادت زیادہ کی ہے لیکن میرا رب تو قدر دان ہے، وہ جانتاہے کہ مصروف آدمی کیا چھوڑ کر آیا ؟اور فارغ آدمی کیا چھوڑ کر آیا؟۔ یہ فرصت چھوڑ کر آیا ،میں نے اس کو دنیا کے جھمیلوں میں اور دنیا کی مصروفیت میں رکھا ہوا تھا ،یہ دنیا کی مصروفیت کو چھوڑ کرآیا۔ مصروف نے سوچا:چھوڑ....!! اب میرے رب نے مجھے بلایا ہے، میں نے رب کے پاس حاضری دینی ہے۔ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 716 reviews.