Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنات سے ڈرنا چھوڑئیے۔۔۔!!!

ماہنامہ عبقری - جون 2013ء

جن چھلانگ مار کر بھاگ نکلا:حضرت سیدنا مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ایک رات نماز پڑھ رہا تھا کہ اچانک میرے سامنے ایک لڑکا آ کر کھڑا ہو گیا، میں اسے پکڑنے کیلئے بڑھا تو اس نے چھلانگ ماری اور دیوار کے پیچھے جا پڑا۔ میں نے اس کے گرنے کی آواز سنی۔ اس کے بعد وہ پھر کبھی میرے پاس نہیں آیا۔ پھر فرمایا: ’’جنات تم (انسانوں) سے اسی طرح ڈرتے ہیں جس طرح تم جنات سے ڈرتے ہو۔‘‘(لقط المرجان فی احکام الجان، ص ۱۸۴)
شیطان ہم سے گھبراتا ہے:حضرت سیدنا مجاہدسے ہی مروی ہے کہ جتنا تم (انسانوں) میں سے کوئی شیطان سے گھبراتا ہے شیطان اس سے بھی زیادہ تم سے گھبراتا ہے لہٰذا جب وہ تمہارے سامنے آئے تو تم اس سے نہ گھبرایا کرو ورنہ وہ تم پر سوار ہو جائے گا البتہ تم اس کے مقابلہ کیلئے تیار ہو جایا کرو تو وہ بھاگ جائیگا۔(لقط المرجان فی احکام الجان، ص ۱۸۴)مومن جنات کا بسیرا:امیر المؤمنین حضرت سیدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریمﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’تم اپنے گھروں کے لئے قرآن پاک کا کچھ حصہ ذخیرہ کر لو اس لئے کہ جس گھر میں قرآن کی تلاوت کی جائے گی وہ گھر والوں کے لئے مانوس بن جائے گا اور اس کی خیروبرکت بڑھ جائے گی اور اس میں مومن جن رہائش اختیار کریں گے اور جب اس گھر میں تلاوت نہیں کی جائے گی تو وہ گھر اس کے رہنے والوں پر وحشت بن جائے گا اور اس کی خیروبرکت بھی کم ہو جائے گی اور اس میں کافر جنات بسیرا کر لیں گے۔(کنزل الاعمال کتاب المعیشتہ والعادات، ج۱۵، ص ۱۶۷) عفریت سے حفاظت:حضرت سیدنا حسن بصری رحمۃاللہ علیہ سے مروی ہے کہ حضور نبی کریمﷺ نے فرمایا: ’’جبریل امین علیہ السلام میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ عفریت جنات میں سے ہے جو آپ کے ساتھ مکر (عیاری) کرتا ہے لہٰذا آپ جب بھی اپنے بستر پر تشریف لے جائیں تو آیت الکرسی پڑھ لیا کریں۔‘‘(لقط المرجان فی احکام الجان ص ۱۵۵)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 714 reviews.