Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج........ طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - اپریل 2008ء

شدید زکام عمر 14 سال شدید نزلہ رہتا ہے ، گرمی میں بھی ، سرد ی میں بھی، پانی میں ہا تھ ڈالتے ہی چھینکیں آنے لگتی ہیں۔ ازراہ کرم کوئی علا ج تجویز کیجئے ۔ ( عمرا ن ظفر۔۔۔ لا ہور ) جوب :۔ آپ تو اچھے خاصے چھو ئی موئی ہو گئے ۔ پانی میں ہا تھ ڈالا کہ چھینکیں جاری ہو گئیں ! اسے نزاکت کہتے ہیں ۔ ایک ملکہ تھی ، دس سال تک پانی کو ہا تھ نہیں لگا یا تھا ۔ شاید ان کو بھی چھینکیں آتی ہو ں گی ۔ خیر وہ تو ملکہ تھیں ، آپ تو عمران ہیں ۔ یہ نا م بہا دروں کا رہا ہے اور ظفر تو فتح کا عنوان ہے۔ اپنے نام کی لا ج رکھنی چاہیے ۔ آپ سب سے پہلے یہ کا م کریں کہ نیم کے تا زہ پتے لیں کوئی 2-3 تولے یعنی 30-40 پتے ،دن کو دو گلا س پانی میں جو ش دیں ، چھا نیں ۔ ذرا سا نمک ملا لیں پھر اس پانی میں سے روزانہ اپنی ناک میں پانی کے چھینٹے ماریں۔ اس سے زکام رفع ہو جا ئے گا اور غذاﺅں کے چارٹ سے غذا نمبر2 کو ضرور ا ستعما ل کریں۔ حمل اور سفر میں تین بچو ں کی ما ں ہو ں بچے نا رمل انداز میں تولد ہوئے ۔ مجھے اب سفر در پیش ہے ، لیکن میرے شو ہر اور ساس چھٹے اور ساتویں مہینے میں میرے سفر کی مخالفت کر رہے ہیں۔ میری رفتار قلب اور بلڈ پریشر کچھ کم ہے (سعدیہ رفیق۔ لا لہ مو سی ) جواب : ۔ اگر ما ں کی صحت ٹھیک ہو اور حمل میں بھی کسی قسم کی کوئی خرا بی مثلا ً جر یا ن خون کی شکایت نہ ہو ، سفر کرنے میں کوئی حر ج نہیں ہے۔ ویسے آج کل سفر انتہائی آرام دہ اور تیز رفتار ہیں ۔اس سے بچے کو کسی نقصان کا احتمال نہیں ہوتا ۔ تاہم یہ ضروری ہے کہ آپ دورانِ سفر بھاری سامان اٹھانے سے بچیں ۔ ویسے یہ بات یا درکھیے کہ حمل کے چو تھے ، پانچویں اور چھٹے مہینے میں سفر زیادہ محفوظ رہتا ہے ۔ چارٹ سے غذا نمبر6 کو استعمال کریں یہ آپ کے لیے ضروری ہیں ۔ بلغم کیا ہے؟ بلغم کیا ہے ؟یہ کیو ں اور کن چیزوں سے بنتا ہے ؟ کیا اس کا بننا ضروری ہے ؟اس کی افزائش کو کس طر ح کم یا ختم کیا جاسکتا ہے ؟( نعیم احمد ، حیدر آبا د) جواب: ۔ بلغم جیسا کہ عام طور پر نا ک، منہ پھیپھڑو ں سے خارج ہو تا ہے وہ درا صل اندر کی جھلی ( غشاے مخاطی ) کی رطوبت ہے اور قدرتی طور پر پیدا ہو تی ہے اور پھر خارج ہوتی رہتی ہے ۔ اگر نا ک کی جھلی میں ورم آ جائے تو یہ رطوبت زیا دہ آنے لگتی ہے ۔ اس کی افزائش کو روکنے کا طریقہ صفائی ہے ۔ دن میں پانچ مر تبہ وضو کے وقت تین تین بار ناک کو دھونا صفائی ہے ۔ اس صفائی سے جھلی تندرست رہتی ہے ۔ باریک بال عمر20 سال ، سر کے بال بہت باریک ہیں ۔ لمبے تو ہیں، مگر گھنے نہیں ہیں ۔ جب کنگھی کر تی ہو ں تو بے تحاشا بال جھڑتے ہیں ۔ اس کے علا وہ سر میں خشکی بھی ہو گئی ہے ۔ از راہ کرم کوئی علا ج بتائیں ۔ ( ث۔ الف ، بہاولپور ) جو اب: آپ کے سر میں بفا ہے یعنی خشکی ( ڈینڈرف ) آگئی ہے۔ اس کے لیے پہلی بات تو یہ ہے کہ اچھے صابن سے سر کو روزانہ صاف کرنا چاہیے۔ چند دن رات کو صافی پی لینی چاہیے ۔ سر میں لگا نے کے لیے طب نبوی ہئیر آئل کواستعمال کریں ،ہفتے دس دن میں خشکی دور ہو جا تی ہے اور بال گرنے بند ہو جاتے ہیںاور غذانمبر 5,6 کو ضرور استعمال کر یں ۔ مطالعے کے اصول حکیم صاحب ! مطالعے کے لیے کن کن با تو ں کا خیال رکھنا ضروری ہے ؟ ( محسن جمیل ۔۔ فیصل آبا د) جو اب : مطالعے کے وقت روشنی بائیں جانب سے آئے تو اچھا ہے ۔ا نگریزی ہو یا ارد و۔ ایک نکتہ یہ ہے کہ مطا لعے کے وقت روشنی کا فی ہو نی چاہیے ۔ مدھم روشنی سے آنکھوں پر زور پڑتا ہے ۔ مطالعے کے وقت کتا ب کافی دور ہو نی چاہیے ۔ کتاب پر جھک کر پڑھنا یا لکھنا صحیح نہیں ہے ۔ اور ہا ں ایک خاص با ت یہ ہے کہ مطا لعہ دل سے کر نا چاہیے ، توجہ سے کر نا چاہیے ، دلچسپی سے کرناچاہیے ، کتا ب توعلم دیتی ہے ۔ اس سے زیا دہ دلچسپ چیز بھلا اور کیا ہو سکتی ہے!اور چارٹ سے غذا نمبر 5,6 کو بھی استعمال کریںانشا ءاللہ آپ کو فائدہ ہو گا فشار خون میر ی والدہ کا بلڈپریشر بہت بڑھا ہوا ہے ۔ ان کا معالج ہر مرتبہ ان کے نسخے میں تبدیلی کر تا ہے ، لیکن گزشتہ دو سال سے ان کا مکمل معائنہ نہیں کر ایا گیا ہے ۔ کو ئی کار گر نسخہ بتائیے ۔ (زینب خان ۔ پشا ور ) جو اب : پہلی بات تو یہ ہے کہ مو جو دہ صورت میں ان کا بلڈ پریشر اور زیا دہ بڑھ سکتا ہے اور چو ں کہ یہ آپ کی والدہ کا معاملہ ہے۔دوسری بات یہ ہے کہ جو دوائیں آپ کی والدہ کو دی جا رہی ہیں وہ مُوثر ثابت نہیں ہو رہی ہیں ، لہذا بہت ضرور ی ہے کہ ان کا طبی معائنہ کرا یا جا ئے ، کیو ں کہ معا لج کو ا سوقت تک صحیح صور ت معلوم نہیں ہو سکے گی جب تک طبی معائنہ نہ ہو جائے۔ میرے خیا ل میں بلڈپریشر کے مریضو ں کا طبی معائنہ سال میں ایک یا دو مر تبہ کرانا چاہیے ۔ اپنے معا لج سے اس سلسلے میں دریا فت کر لیں ۔ اگر وہ معائنہ کرانے کے سلسلے میں عدم دلچسپی کا اظہا ر کریں تو آپ معا لج تبدیل کرنے پر غور کریں ۔ پاﺅں میں گھٹے میرے والد کی عمر 54 سال ہے ، ان کے پا ﺅ ں کی انگلیو ں میں گھٹے ہیں جس کی وجہ سے چلنے میں کا فی تکلیف ہو تی ہے۔ برائے مہربانی مجھے اپنے قیمتی مشورے سے نوا زئیے ۔ جوا ب : یقینا یہ ایک تکلیف دہ صورت ہے ۔ ان گھٹوں پر نمک کے گر م پانی کی ٹکو ر کے بعد مرہم سکونی لگا تے رہنے سے تکلیف کم ہو جائے گی ۔ ایک صورت جرا حت کی بھی ہے کہ ان گھٹو ں کو سر جری سے نکلوادیں اور پھر اس جگہ مسلسل مرہم لگاتے رہیں تا کہ وہا ں دوبارہ جما ﺅ نہ ہو سکے ۔ معدے کی تیزابیت عمر 32 بر س ، انجینئرنگ یونیورسٹی کا طا لب علم ہو ں ۔ کوئی بھی غذا کھا تا ہو ں تو معدے میں تیز ابیت بڑھ جا تی ہے اورغذا کی نا لی سے واپس ہو کر حلق تک آ جا تی ہے۔ میں اس کا بہت علا ج کرا چکا ہو ں ، لیکن بے سود۔ ( ابرا ر حسین ۔ پنڈی) جواب : آپ کو نہایت درجہ احتیا ط کرنی چاہیے ۔ غالباً آپ کے معدے میں تیزابیت نے زخم ڈال دیا ہے ۔ ہر قسم کی مرچ ایک ماہ کے لیے بالکل تر ک کر دیجئے ۔ دوا کے طور پر ماہنامہ عبقری کے دفتر سے ہا ضم خاص منگو اکر استعمال کریں اوپر استعمال کا طریقہ لکھا ہوا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ چارٹ سے غذا نمبر4,5 استعمال کریں ۔ ان شاءاللہ فائدہ ہو گا۔ مثانے کی کمزوری عمر 20 سال ، استنجے کے بعد پیشاب کے قطرے گر تے ہیں جس کی وجہ سے نماز وغیرہ عبا دات سے قاصر ہو ں ۔ ذہنی الجھن بھی بہت ہو تی ہے ۔ از را ہ کرم اس سلسلے میں میری کچھ مدد فرمائیے ۔ ( نا صر شاہ ۔۔ حافظ آباد ) جو اب:بعض اوقات اپنی غلط کا ریو ں کی وجہ سے مثانے کے منہ پر عضلہ ڈھیلا ہو جا تا ہے اور وہ پیشا ب کو بلا ارا دہ خا رج کر دیتا ہے ۔دوسرے لفظو ں میں کہ آپ کا مثانہ کمزور ہوا ہے ۔ جوارش زرعونی عنبری لے لیجئے ۔ 4 گرام صبح 4 گرام رات کو کھائیے ۔ پندرہ سے بیس دن میں عضلہ مثانہ کی کمزوری دور ہو جائے گی چارٹ سے غذ ا نمبر5,6 کو ضرور استعمال کریں۔ کمر میں درد عمر 25 سال ، چند ما ہ پہلے شا دی ہو ئی ہے ۔ فرا غت کے بعد میر ی کمر میں درد شروع ہو جا تا ہے جس کی وجہ سے پریشانی اور شرمندگی ہو تی ہے۔ خدارا !میرے اس مسئلے کا کوئی شا فی حل تجو یز فرمائیں ۔ ( ر، ع ، کر اچی ) جو اب : آپ کو چاہیے کہ مغزِ پنبہ دانہ ( بنولہ ) سے فائدہ اٹھائیں ، نہا یت اچھی دواہے ۔ 9 گرام بنولہ کے بیج ذرا کو ٹ کر رات کھولتے گرم پا نی میں بھگو دیں۔ ہلا کر رکھ دیں ۔ صبح نتھا ر کراوپر کا پانی لے لیں ۔ اس میں ایک چمچ شہد ملا کر نو شِ جان کر لیجئے ۔اس سے درد ِ کمر رفع ہو جائے گا ۔اگرفائدہ نہ ہو رہا ہو تو شام کو جوہر شفا ءمدینہ ایک چائے کے چمچ کے برا بر گلا س نیم گرم پانی میں ملا کر ہفتہ دو ہفتہ پی لیں۔ آرام آجائے گا ۔ زندگی میں اعتدال کو پوری اہمیت دینی چاہیے اور چارٹ سے غذا نمبر 2,3 ضرور استعمال کریں ۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 371 reviews.