Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نومود کو گھٹی اور اس کے طبی فوائد (تحریر: محمد فاروق اعظم، بہاولپور)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2008ء

حضرت اسما ءبنت ابی بکر رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ قُبا میں میرے ہا ں ولادت ہو ئی پھر میںنو مولود بچے ( یعنی عبدا للہ بن زبیر) کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں لائی اور ان کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گو د میں رکھ دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھجور منگائی اور چبا کر ان کے منہ میں ڈال دی پھر ان کی تحنیک کی اس کے بعد ا ن کے لیے برکت کی دعا کی ۔ (متفق علیہ ، مشکوة شریف ) حضرت عا ئشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کر تی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نو مولو د بچے لائے جا تے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے لیے برکت کی دعا کر تے اور گھٹی دیتے ( مسلم شریف) حضرت ابو مو سیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے ہا ں لڑکا پیداہوا تو میں اسے لیکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو اتو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نا م ابراہیم رکھا اور کھجور کو اپنے دندان مبارک سے نرم کر کے اسے چٹایا اور اس کے لیے برکت کی دعا کی پھر مجھے دے دیا۔ ( بخاری شریف ) تحنیک کے لغوی معنی کسی چیز کو چبا کر نرم بنا نا ہے۔ تحنیک کاطریقہ یہ ہے کہ مر د یا عورت کھجور یا کوئی میٹھی چیز چبا کر نر م کرے کہ اسے نگلا جا سکے پھر وہ بچے کامنہ کھول کر اس میں رکھ دے ۔ مستحب یہ ہے کہ تحنیک کرنے والا شخص نیک اور متقی و پرہیز گار ہو ۔ گھٹی ( تحنیک کے طبی فوائد ) کھجور میں شو گر ، وٹامن ، معدنیا ت اور دیگر اہم غذائی عنا صر بڑی مقدارمیں پائے جا تے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے جو بھی میٹھی چیز بنائی ہے جیسا کہ کھجو ر، شہد ،گنے کا ر س وغیرہ ان تمام چیزو ں میں ایسے کیمیائی مر کبا ت مثلا ً کر ومیم وغیرہ مو جو د ہیں جو جسم میں گلوکو ز کو جذب ہونے میں مدد دیتے ہیں ، لبلبے کے فعل کو متا ثر نہیں ہو نے دیتے اور شو گر کے مر ض سے دور رکھتے ہیں ۔ پیدائش کے بعدنو مو لو د کے منہ میں میٹھی چیز خاص طور پر کھجو ر کا گو دا ڈالنے سے درد کا احساس کم ہو جا تاہے ۔ وضع حمل کے دوران بچہ عموما ً جن مرا حل سے گزر تا ہے اس میں دبا ﺅ ، کھچا ﺅ اور اندرونی ضربا ت سے جو تکلیف ہو تی ہے ان کا وہ رو کر اظہا ر کر تا ہے ۔ گھٹی حیرت انگیز طور پر بچے کی شفا یا بی کا ذریعہ بنتی ہے مزید یہ کہ دل کی حر کا ت کو جلد نارمل سطح پر لانے میں بھی بہت مو ¿ثرہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ سنت رحمت اور شفا بخش ہے ۔ چھوٹے بچو ں کے اپریشن از قسم ختنہ سے پہلے اور لیبارٹری میں ٹیسٹوں کے لیے خون لینے سے پہلے شہد چٹا دینے یا کھجو ر وغیرہ کھلا دینے سے بچے کی تکلیف کو کم کیا جا سکتا ہے اور صحت یا بی کے دورانیے کو بھی ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 369 reviews.