Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بلڈپریشر اور نکسیر سے دائمی نجات

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

ان خاتون کو بہت فائدہ ہوا۔ نکسیر تو ایک ہفتے میں ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی۔ گوند کے استعمال سے جو کہ دودھ میں ڈال کر پیا تھا۔ وہ بے حد فائدہ مند رہا۔ میں نے اسے اپنی زندگی کامعمول بنالیا‘ ہمیشہ اسی طرح گوند ڈال کر استعمال کرتی رہی۔ سانس کا مرض تھا وہ ٹھیک ہوگیا

 

نکسیر ایسا مرض ہے جس کو یہ مرض لگ جائے وہ مریض گھر کا قیدی ہوجاتا ہے‘ اس مرض کی یہ خبر نہیں ہوتی کہ کب نکسیر بہنے لگے۔ایک خاتون کو یہ مرض تھا رمضان میں اس کی شدت بہت بڑھ جاتی‘ رمضان میں روزے باقاعدگی سے رکھتیں‘ یوں نکسیر کامرض بہت تکلیف دہ تھا‘ مرض بھی ایسا شدید تھا کہ جب نکسیر جاری ہوتی جس جگہ وہ کھڑی ہوتیں وہ جگہ خون سے بھرجاتی۔ پھر ایک بہت معروف حکیم صاحب نے یہ نسخہ بتایا بہت ہی تیربہدف نسخہ ہے۔ آپ بھی استعمال کریں اور دعائیں دیں۔
خاری کا گوند آدھ پاؤ لیکر اس کو پیس لیں۔ دودھ ابال لیں اور ٹھنڈا کریں ایک چمچی چائے والی پسے ہوئے گوند سے بھرلیں اور ایک گلاس دودھ میں یہ پسا ہوا گوند ڈالیں۔ شام تک یہ گوند دودھ میں پھول جائے گا۔ دودھ کو چینی ڈال کر شیک کرلیں اور رات کو پی کر سوجائیں۔ سات دن یہ نسخہ استعمال کریں زندگی بھر پھر کبھی نکسیر نہیں آئے گی۔
ان خاتون کو بہت فائدہ ہوا۔ نکسیر تو ایک ہفتے میں ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی۔ گوند کے استعمال سے جو کہ دودھ میں ڈال کر پیا تھا۔ وہ بے حد فائدہ مند رہا۔ میں نے اسے اپنی زندگی کامعمول بنالیا‘ ہمیشہ اسی طرح گوند ڈال کر استعمال کرتی رہی۔ سانس کا مرض تھا وہ ٹھیک ہوگیا۔ کندھوں اور گھٹنوں میں درد رہا کرتا اس سے اب ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی ہے۔ زندگی بھر کھڑے ہوکر ہی نماز پڑھی ہے۔
نکسیر بند کرنے کانسخہ نمبر 2:جب نکسیر جاری ہو تو ناک کے دونوں نتھنوں کو دباکر پکڑلیں‘ ناک کی ہڈی سے نیچے سے۔
نکسیر بند کرنے کانسخہ نمبر3: ایک پاؤ دودھ لیں‘ مٹی کا پیالہ لیں‘ تنور سے ایک روٹی پکوالیں اگر تنور سے روٹی نہ ملے تو توے پر پانی کا ہاتھ لگا کر روٹی پکالیں۔ روٹی کو ٹھنڈا کرکے اس کے لقمے توڑ لیں پیالے میں دودھ ڈالیں‘ ضامن (جھاگ)دہی جمانے کیلئے ڈالیں دہی پیالے میں جمائیں اور روٹی کے لقمے بھی اس میں ڈال دیں۔ صبح کو دہی جمی ہوئی میں چینی ڈالیں اور لقمے اور دہی چمچ سے کھالیں۔ یہ عمل سات دن کریں۔ نماز کی ہمیشہ پابندی کریں۔
نسخہ نمبر 4: ایک چھٹانک کشمش‘ ایک چھٹانک بادام‘ ایک چھٹانک خشخاش یہ اشیاء باریک کوٹ کر پیس لیں۔ ایک چمچ رات کو سونے سے قبل پانی سے یا دودھ سے کھالیں۔ ایک کورس مکمل کرلیں اگر نکسیر زیادہ پرانی ہے تویہ نسخہ تین مرتبہ کرلیں۔
ہائی بلڈپریشر سے ہمیشہ کیلئے نجات
راقمہ تلاش میں رہتی ہے‘ ریسرچ بھی کرتی ہے جو نسخے مل جائیں ان کو استعمال کروانے کے بعد عبقری کےحوالے کرتی ہے‘ کسی اللہ کی بندی نے ایک نسخہ دیا تھا بلڈپریشر کے خاتمے کیلئے۔۔۔ بالکل سادہ اور آسان نسخہ لیکن نتائج بہت ہی زبردست ہیں۔قارئین! آپ بھی آزمائیں:۔
ھوالشافی:۔ نیم کے ایک سو پتے جو کہ شروع میں نکلتے ہیں‘ نازک سی پتیاں ہوتی ہیں۔ ایک سو کالی مرچ دونوں کو ملا کر ہاون دستے میں کوٹیں جب خوب باریک ہوجائیں تو چنے کے برابر گولیاں بنالیں‘ سائے میں خشک کرلیں۔ ناشتے کے بعد دو گولی‘ صبح کو اور شام کو کھانے کے بعد دو دو گولی۔
یہ گولیاں ایک بوڑھی خاتون نے کھانا شروع کیں‘ انہیں بلڈپریشر تھا جب یہ گولیاں پندرہ دن کھائیں تو پھر ڈاکٹر کو چیک کرایا حیرت انگیز طور پر بلڈپریشر ختم ہوچکا تھا۔ دوسرا اس کایہ فائدہ ہے کہ بدہضمی ہو‘ پیٹ میں درد ہو‘ گیس کا مسئلہ ہو‘ یہ گولیاں اتنی ہی مقدار میں کھالیں‘ تینوں مسئلے حل ہوجائیں گے۔
جس خاتون کے گھر یہ نسخہ لینے گئی تھی انہوں نے تقریباً یہ گولیاں ایک بڑے جار میں بھر کر رکھی ہوئی تھیں۔ وہ بتاتی ہیں ہمارے گھر میں بچے‘ بڑے اور گھر کے بزرگ یہ گولیاں استعمال کرتے ہیں۔ ہمارےگھر میں اس نسخے کے استعمال کی وجہ سے کوئی بیمار نہیں ہوتا۔ یہ گولیاں استعمال کرتے ہیں تو کھانا بہت جلدی ہضم ہوتا ہے۔ موٹاپا بہت جلد ختم ہوتا ہے‘ شوگر ہو تو یہ نسخہ دوگنا کرلیں۔ دو سو پتے نیم کےدرخت کے اور دو سو کالی مرچ لیں۔ اسی طرح کوٹ کر چنے برابر گولیاں بنالیں اور صبح و شام پانی سے استعمال کریں۔ حیرت انگیز طور پر صرف ایک ماہ میں شوگر غائب ہوجائے گی۔
شوگر بہت جلد ختم کرنی ہوتو سفیدے کے گیارہ پتے لیں دو پیالی پانی ڈالیں پکنے کے بعد ایک کپ رہ جائے تو اس کو پی لیں۔ صبح وشام یہ عمل کریں۔ اس کے استعمال سے خون بے حد صاف ہوجائے گا۔
اگر نزلہ ہے تو سفیدے کے پتے سوکھا کر پیس لیں۔ چٹکی میں لے کر ناک کےقریب لے جاکر سونگھیں سانس اندر کھینچیں۔ یہ عمل دن میں تین مرتبہ کریں اور رات کو بھی۔ بند ناک کھل جائے گی۔ عمل کرتے رہیں جب تک نزلہ ٹھیک نہ ہو۔
انار کا لاجواب قہوہ اور شدید کھانسی کیلئے نسخہ جات
میں ایک گاؤں میں گئی۔ میزبان بہن کسی کام سے چھت پر گئیں تو راقمہ کو بھی ساتھ لے گئیں‘ میری چھت کے کونے پر نگاہ گئی تو چارپائی پر ڈھیروں انار کے چھلکے سوکھ رہے تھے‘ بے اختیار میزبان سے سوال کیا یہ انار کے چھلکے کس مقصد سے سکھا رکھے ہیں۔ میزبان بہن نے بتایا ہمارے گاؤں کے لوگ نزلے کھانسی کیلئے دواکبھی نہیں لیتے جس فرد کو بھی کھانسی ہو ہم ایک انار کا چھلکا لیتے ہیں اور اسے پانی میں بھگو دیتے ہیں۔ شام کو وہ پانی اور چھلکا چولہے پر دھیمی آنچ میں پتیلی میں خوب پکاتے ہیں۔ چھلکا نکال کر پھینک دیتے ہیں۔ وہ انار کا قہوہ بن جاتا ہے وہ چینی اور نمک یا صرف نمک ڈال کر پی لیتے ہیں۔ یہ عمل تین دن کرتے ہیں۔ سات دن بھی کیا جاسکتا ہے یہ قہوہ پی لیں تو نزلہ نہیں ہوتا۔
اگر نزلے کی وجہ سے الرجی ہے تو تارے میرے کا تیل لے لیں اس کو اچھی طرح ناک میں لگائیں‘ ناک چند منٹ کیلئے بند کرلیں‘ اس تیل کے لگانے سے ناک میں بے حد مرچیں لگیں گی لیکن تکلیف ٹھیک ہوجائے گی۔ مہینہ میں تین مرتبہ یہ عمل کریں۔ بہت افراد نے آزمایا ہے تیربہدف ہے‘ کھانسی ہے تو ایک پاؤ چھوہارے لیں‘ ایک چھٹانک بادام لیں‘ آدھ چھٹانک اخروٹ ایک چھٹانک ناریل‘ ڈیڑھ کلو دودھ میں دھیمی آنچ پر چاروں اشیاء ڈال کر پکنے کیلئے رکھ دیں‘ ایک کلو دودھ رہ جائے تو چولہے سے اتار دیں‘ اشیاء نکال دیں‘ یہ ایک کلو دودھ 24 گھنٹے میں پی لیں۔ ہفتے میں 3 مرتبہ یہ عمل کریں کھانسی شدیدہے تو مستقل یہ نسخہ استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 676 reviews.