جب کسی کو تنگ دستی ہو‘ روزی کے ذرائع محدود ہوں یا حصول مال میں کوئی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہو یا کاروبار تباہ ہوگیا ہو تو اسے چاہیے کہ رات کے پچھلے پہر اٹھے اور اللہ کے حضور دو دو رکعت کرکے بیس نوافل پڑھے اور ہر نفل کی رکعت میں الحمد کے بعد قل شریف پڑھ کر ایک سو مرتبہ یَاغَفَّارُ پڑھے اور 21 دن تک یہ عمل کرے۔
اللہ غفار ہے یعنی اپنے بندوں کے گناہ معاف کرنے والا ہے۔ غفار کا مطلب ڈھانپنا اور چھپانا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے عیبوں اور گناہوں کو اپنی رحمت میں چھپا لیتا ہے ان کی نافرمانیاں خطائیں اور فرمائشیں غرضیکہ ہر قسم کی کوتاہی اور بے ادبی کو دیکھ کر فوراً نہیں پکڑتا بلکہ ڈھیل دے دیتا ہے مگر جب انسان کو اپنے گناہوں کا احساس ہوتا ہے اور وہ اللہ کے حضور میں آکر معافی طلب کرتا ہے تو وہ اسے معاف کردیتا ہے اس لحاظ سے وہ غفار ہے لہٰذا غفار وہ ذات ہے جو اپنے بندوں کی خوبیوں کو تو ظاہر فرمائے مگر برائیوں پر پردہ ڈال دے اور آخرت میں اس کے گناہوں سے درگزر فرمائے۔ اللہ کی یہ صفت بہت وسعت والی ہے۔ اس لیے جو شخص اس صفت کو کثرت سے پڑھے گا وہ اللہ کا شیدائی بن جاتا ہے اور اس کے دل میں ہر وقت توبہ اور مغفرت حاصل کرنے کا احساس اٹھتا ہے اس لیے یہ اسم پڑھنے والا ہمیشہ گناہوں سے بچا رہتا ہے۔ یہ اسم جمالی ہے اور اس کے اعداد ۱۲۸۱ ہیں اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:۔
گناہوں کی معافی کا عمل
یہ اسم گناہوں کی مغفرت کیلئے بہت اچھا ہے لہٰذا جو شخص اسے روزانہ 1281مرتبہ بعد نماز فجر پڑھتا رہے اور آخری دم تک اس وظیفہ کو پڑھتا رہے اس کے گناہ ہمیشہ معاف ہوتے رہیں گے اور جب وہ دنیا سے جائے گا تو اس کے سب گناہ معاف ہوں گے۔ اس کے علاوہ اگر ہر نماز کے بعد 12 مرتبہ اس اسم کو پڑھتے رہیں تو پھر اللہ کی رحمت سے انسان کو گناہوں سے بچنے کی توفیق ملتی رہتی ہے۔ ایک اور قول ہے کہ اگر اسے ہر جمعہ کے بعد سو مرتبہ پڑھتا رہے تو مغفرتِ خداوندی میں رہے گا۔
مقدمہ میں راضی نامہ
اگر دو فریقوں میں راضی نامہ نہ ہوتا ہو تو اس اسم کو گیارہ دن تک مغرب کی نماز کے بعد 5124 مرتبہ پڑھیں۔ انشاء اللہ راضی نامہ ہوجائے گا۔ ایسے ہی اگر آپ کا کوئی مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے آپ بذات خود اس میں راضی نامہ کرنا چاہتے ہوں مگر فریق ثانی نہ مانتا ہو تو ظہر کی نماز کے بعد تین ہزار مرتبہ یَاغَفَّارُ پڑھیں۔ انشاء اللہ مقدمہ میں راضی نامہ ہوجائے گا۔
نیک اعمال کی توفیق
جس شخص کی طبیعت نیک کاموں کی طرف مائل نہ ہوتی ہو بلکہ نفس بُرے کام سوچنے میں لگا رہتا ہو تو اسے چاہیے کہ ایک روز دو رکعت نفل توبہ پڑھے اس کے بعد اس اسم کو 3125 مرتبہ پڑھنا شروع کردے اور پورے چالیس دن تک پڑھتا رہے۔ انشاء اللہ اس سے برائیاں ختم ہوجائیں گی اور وہ نیک اعمال کی طرف راغب ہوجائے گا۔
رزق کی تنگی کا حل
جب کسی کو تنگ دستی ہو‘ روزی کے ذرائع محدود ہوں یا حصول مال میں کوئی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہو یا کاروبار تباہ ہوگیا ہو تو اسے چاہیے کہ رات کے پچھلے پہر اٹھے اور اللہ کے حضور دو دو رکعت کرکے بیس نوافل پڑھے اور ہر نفل کی رکعت میں الحمد کے بعدآخری چھ سورتیں پڑھ کر ایک سو مرتبہ یَاغَفَّارُ پڑھے اور 21 دن تک یہ عمل کرے۔ انشاء اللہ اس کی تنگدستی ختم ہونے کے آثار پیدا ہوجائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں