اللہ نے خوب عبادات میں لگایا‘ اللہ کی تسبیح اور تعلیم اور ذکرخاص خوبیاں ہیں مگر ترتیب ایسی تھی کہ مکمل آرام بھی میسر ہوا
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے جب ارادہ کیا کہ 2012ء کے رمضان کا آخری عشرہ میں تسبیح خانہ میں حضرت حکیم صاحب کی سرپرستی میں گزاروں گاتو اللہ نے بڑے انتظامات کیے جن میں میری عقل کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ میں کرائے کے گھر میں تھا اور سوچتا تھا کہ بچوں کے پاس کس کو چھوڑ کر جاؤ ںبس اللہ نے ایسا انتظام کیا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ اب دوسرا کٹھن مسئلہ دفتر سے چھٹی کا تھا کہ جولوگ مجھے دو دن کی چھٹی نہیں دیتے دس دن کیلئے کیسے برداشت کریں گے خیر سوچا اللہ مالک ہے‘ میں خاموش رہا۔ جب سے جہالت کی زندگی چھوڑی ہے بڑی خواہش ہوتی ہے کہ میرے بچے اور گھر والے بھی اللہ کی راہوں کی طرف چل پڑیں میں نے آنے سے کچھ دن قبل بیٹے کو بھی آمادہ کرلیا جو کہ بہت مشکل کام تھا اللہ نے وہ بھی آسان کیا‘ دفتر سے چھٹی کا بھی مسئلہ نہیں بنا۔ رمضان کے دوسرے عشرے سے مجھے شدید ریاحی مسائل تھے‘ تبخیر بہت تنگ کرتی تھی‘ میں بڑا محتاط کھاتا پیتا تھا۔ تسبیح خانہ میں جاکر الحمدللہ لنگر کی برکت سے سارا بوجھل پن دور ہوگیا اور اللہ نے معدے کی طرف سے پریشانی ختم کردی خوب سیر ہوکر لنگر اللہ نے نصیب کیا۔ اللہ نے خوب عبادات میں لگایا‘ اللہ کی تسبیح ‘تعلیم اور ذکر تسبیح خانہ کی خاص خوبیاں ہیں۔ مگر ترتیب ایسی تھی کہ مکمل آرام بھی میسر ہوا۔ لنگر سے لیکر باتھ روم تک ہر معاملے میں اللہ نے بڑی آسانی دی کبھی کوئی شکایت یا دقت نہیں ہوئی۔ تسبیح خانہ سے منسلک خدمت والے حضرات کا جذبہ بے مثال پایا۔ بہت خندہ پیشانی سے ان کا برتاؤ رہا۔ مسافر خدمت والوں نے بھی اللہ کو راضی کرلیا۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا مسلسل رابطہ اور مہمانوں کی عزت افزائی اور انتھک میزبانی میری زندگی کا سرمایہ رہے گی۔ مختلف رنگ و نسل کے مہمان ساتھیوں کے ساتھ قیام بھی ایک منفرد تجربہ رہا۔ اللہ نے بہت کچھ سیکھنے کا موقع دیا اور یہ صرف اور صرف حضرت صاحب دامت برکاتہم کی نظرکرم اور ہدایات کی وجہ سے ممکن ہوا۔ ورنہ جن مزاجوں کے لوگ تھے کہیں اور ہوتے تو کتنے ہی بڑے بڑے حادثات ہوچکے ہوتے۔ اللہ تسبیح خانے اور حضرت دامت برکاتہم کی عمر میں برکت کرے اور امت محمدیہ ﷺ کیلئے یہ فیض ہمیشہ جاری رہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں