Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ماہانہ روحانی محفل

ماہنامہ عبقری - اپریل 2008ء

(ناممکن روحانی مشکلات، لاعلاج جسمانی بیماریاں) اپریل کے چو تھے ہفتے 28-04-08 کو پیر کے دن ہماری روحانی محفل ہو گی ۔ غسل یا وضو کرنے کے بعد صبح05:47 بجے سے دوپہر 03:24 تک کے درمیانی وقت میں کسی بھی وقت51 منٹ یہ وظیفہ ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ ، اِیَّا کَ نَعبُدُ وَاِیَّاکَ نَستَعِینُ“ بلاتعداد (ہر بار تسمیہ مکمل ساتھ ضرور پڑھیں ) خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ پڑھیں کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے ۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر تصو ر کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہو رہا ہے اور مشکلا ت فوری حل ہو رہی ہیں ۔ 51 منٹ مکمل ہونے کے بعد دل و جا ن سے پوری امت، عالم اسلام، اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کے لیے دعا کریں ۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں ۔ ہر جا ئز دعا قبول کر نا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں ۔ انشاءاللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہو ں گی ۔ ( نوٹ :) اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کر لیں تو اجازت ہے۔ مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بنا سکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہو تا ہے او ر خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہو تا ہے۔ بے شمار لوگو ں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ممکن ہوئے۔پھر لوگوں نے اپنی مر ادیں پوری ہونے پر خطو ط لکھے آپ بھی مرا د پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں ۔ ( فقیر محمد طارق محمود عفاعنہ‘)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 365 reviews.