Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹیلی فون کا ریسیور پکڑنے کا غلط انداز (انتخاب: غلام سرور ، خوشاب)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2008ء

یہ منظر دفتروں میں عام طور سے دیکھا جا سکتا ہے کہ ہا تھو ں سے کوئی اور کام ہو رہا ہے اورٹیلیفون کا ریسور گردن اور شانے کے درمیا ن پکڑ کر کسی سے گفتگو ہو رہی ہے ۔ تا ہم ما لشی علا ج کے ماہرین اور معالجین یہ کہتے ہیں کہ ٹیلی فون ریسیور کو اس طرح پکڑنے اور بے فکری کی باتیں کرنے سے ہمیں جسمانی طور پر شدید نقصان بھی پہنچ سکتا ہے ۔ انہو ں نے اس طرح پہنچنے والی چوٹ یا تکلیف کو ٹیلی فونائٹس (Telephonitis ) کا نام دیا ہے ۔ ماہرین کا خیا ل ہے کہ گر دن اور شانے کے درمیا ن میں فون دبانے سے ریڑھ اور بالائی شانے کی نا زک ہڈیو ں کو ضرر پہنچ سکتا ہے ، یہا ں تک کہ ایک شانہ دوسرے سے اونچا بھی ہو جاتا ہے ۔ سرے یونیورسٹی ( بر طا نیہ ) کے سائنس دانوںکے مطا بق اس طر ح ریسیور پکڑنے سے مو بائل فون یا عام ٹیلی فون دونو ں استعمال کرنے والو ں کو خطرہ ہے ، لیکن چو ں کہ چھوٹے اور پتلے مو بائل فون کا استعمال اب بڑھتا جا رہا ہے لہذا انہیں قابو میں رکھنے کے لیے شانے کو اور بھی اونچا کرنا پڑتا ہے تاکہ ہمارے دونو ں ہا تھ دوسرے کا موں یا کمپیو ٹر پر کام کرنے کے لیے خالی رہیں اس طر ح اب زیا دہ لو گو ں کو گر دن میں درد اور پٹھے اکڑنے کی شکایت ہو نے لگی ہے ۔ اندازہ یہ ہے کہ صرف بر طا نیہ میں موبائل فون استعمال کرنے والو ں کی تعداد سترہ ملین سے زیا دہ ہے اور وہا ں ہر چا ر سکینڈ کے بعد ایک ٹیلی فون ( مو بائل ) فروخت ہو رہا ہے، لہذا ماہرین کا خیا ل ہے کہ اب تک وہا ںلاکھو ں لو گ ٹیلی فونائٹس میں مبتلا ہو چکے ہو ں گے ۔ ایک تحقیقی مطا لعے میں ایک 36سالہ خاتون کا ذکر ہے جو کپڑو ں پر استری کے دوران آدھے آدھے گھنٹے تک فو ن کو اپنی گردن اور شانے کے درمیان پکڑے رہتی تھی ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اس کی گر دن کی شر یا نیں بند ہونے لگیں اور اسے فا لج کاخطرہ لا حق ہو گیا۔ ایک صاحب کو اسی عادت کی وجہ سے ایک با ر اپنے سیدھے ہا تھ میں تکلیف محسو س ہوئی اور ایک ما ہ تک وہ اس ہا تھ سے کام نہ کر سکے کیو ں کہ ان کے کسی عصب کو نقصان پہنچ گیا تھا ۔ ماہرین کاخیا ل ہے کہ شانے اور گردن کے درمیا ن فون کو اس طر ح تھامنے سے جو ڑ انحطا ط پذیر ہو نے لگتے ہیں ، نسوں میں سوزش ہو جا تی ہے ، عضلات میں تکلیف دہ اکڑن شروع ہو جا تی ہے اور ریڑھ کی تکالیف پیدا ہو جا تی ہیں ۔ ماہرین نے اندا زہ لگا یا کہ دفتروں میں کام کرنے والے جو لو گ دن میں کم از کم دو گھنٹے ہا تھو ں سے کام کرتے ہو ئے فون کو گر دن اور شانوں کے درمیا ن تھامے باتیں کرتے ہیں ان کی گر دن میں درد شروع ہو جا تا ہے ۔ پرانی وضع کے ٹیلی فون خاصے بڑے اور بھا ری ہو تے تھے ، لہذا شانے کو اتنا اچکانا پڑتا تھا جتنا کہ آج کل کے ہلکے اور چھوٹے فون کے لیے اچکانا نہیں پڑتا ہے ۔ ڈنڈی (Dundee ) یونیورسٹی میں گنٹھیا کے مرض کی ایک خاتون نے یہ خیال بھی ظاہر کیا کہ مو با ئل فون کو غلط طرےقے سے گردن اور شانے کے درمیان تھاما جائے تو جو ڑوں اور ہڈیو ں پر ورم ہو جا تاہے اور اکثر یہ کیفیت بھی ہو جا تی ہے کہ سر، گردن اور مثانے میں درد ہو نے لگتا ہے ۔ بعض ما ہرین نے یہ مشورہ دیا کہ مو بائل فون استعمال کرنے والے کام کر تے وقت ایک ہاتھ فو ن پکڑنے کے لیے خالی رکھیں ، جب کہ ڈرائیونگ کرتے وقت دونو ں ہاتھو ں سے اسٹیئر نگ تھامے رہیں ۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 363 reviews.