Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اولیاءکے مستند وظائف

ماہنامہ عبقری - اپریل 2008ء

حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمتہ اللہ علیہ حضور سرور عالم خاتم المعصو مین صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشا د اقدس ہے جو شخص اللہ تعالیٰ سے استخا رہ کر تا ہے، وہ خسا رہ میں نہیں رہتا۔ (1 ) حضرت جا بر رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں کہ حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں استخارہ کی تعلیم اس طر ح دیا کر تے تھے ، جس طر ح قرآن کریم کی تعلیم دیا کرتے ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کو ئی شخص کسی کام کا ارا دہ کر ے، تو اسے 2 رکعت نما ز پڑھ کر یہ دعا پڑھنی چاہیے ۔ (اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَستَخِیرُکَ بِعِلمِکَ وَ اَستَقدِرُکَ بِقُدرَتِکَ وَ اَسئَلُکَ مِن فَضلِکَ العَظِیمِ فَاِنَّکَ تَقدِرُوَ لَا اَقدِرُوَ تَعلَمُ وَلَا اَعلَمُ وَاَنتَ عَلَّا مُ الغُیُوبِ اَللّٰھُمَّ اِن کُنتَ تَعلَمُ اَنَّ ھٰذَا الاَمرَ خَیر لِّی فِی دِینِی وَ مَعَا شِی وَ عَا قِبَةِ اَمرِی فَاقدِرہُ لِی وَیَسِّرہُ لِی ثُمَّ بَارِک لِی فِیہِ وَاِن کُنتَ تَعلَمُ اَنَّ ھٰذَا الاَمرَ شَرّلِّی فِی دِینِی وَ مَعَا شِی وَعَاقِبَةِ اَمرِی فَاصرِفہُ عَنِّی وَاصرِفنِی عَنہُ وَاقدِرلِیَ الخَیرَ حَیثُ کَانَ ثُمَّ اَرضِنِی بِہ ) ﴾ھٰذَاالاَ مرُ ﴿پڑھتے وقت اپنی حاجت کا نام لینا چاہیے ۔ استخارہ 7 روز تک کرنا مسنون ہے ۔ 7 مر تبہ استخارہ کرنے کے بعد دل کا رجحان جس طرف ہو، اس پرعمل کرنا چاہیے۔ (2 ) حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشا د ہے کہ جو شخص خوا ب میں کسی کام کے نیک یا بد ہونے کا حال معلوم کرنا چا ہے ، تو اس کو رات کو سوتے وقت ۶ رکعت نما ز استخارہ پڑھنی چاہیے ۔ اس تر کیب سے کہ پہلی رکعت میں سورہ فا تحہ کے بعد سورہ و الشمس 7 مرتبہ اور دوسری میں سورہ والیل 7 مر تبہ ، تیسری میں سورہ والضحی 7 مرتبہ اور چو تھی میں سورہ الم نشر ح7 مر تبہ ۔ پا نچویںمیں سورہ والتین 7 مر تبہ اور چھٹی میں سورہ اناانزلنا 7 مرتبہ پڑھیں ۔ نما ز سے فرا غت کے بعد حق تعالیٰ کی تحمید و تقدیس کے بعد درود شریف پڑھ کر سور ہیں ۔ ﴾ اَللَّھُمَّ رَبَّ مُحَمَّدٍ وَّ رَبَّ اِبرٰہِیمَ وَ رَبَّ مُو سٰی وَ رَبَّ اِسحٰقَ وَ رَبَّ یَعقُوبَ وَ رَبَّ جِبرَائِیلَ وَرَبَّ مِیکَائِیلَ وَاِسرَا فِیلَ وَعِزرَائِیلَ عَلَیھِمُ السَّلَامُ وَ مُنزِلَ التَّورَاةِ وَالاِنجِیلِ وَالزَّبُورِ وَا لقُراٰنِ العَظِیمِ اَرِنِی فِی مَنَامِی اللَّیلَةَ مَا اَنتَ اَعلَمُ بِہ مِنِّی ﴿ اگر پہلی را ت خواب میںجو اب نہ ملے ، تو سات دن تک یہی عمل کرنا چاہیے ۔ (3 ) استخا رہ کا یہ طریقہ بھی مجر ب ہے ۔ عشاءکی نماز کے بعد وضو کر کے پا ک بستر پربیٹھ کر ، 3 مر تبہ درود شریف پڑھیں اور سورئہ فا تحہ دس مر تبہ ، سورئہ اخلا ص 11 مر تبہ پڑھ کر 3 مر تبہ درود شریف پڑھ کر داہنی کر وٹ قبلہ کی طرف منہ کر کے لیٹ جائیں ، خوا ب میں جوکچھ نظر آئے ، کسی بزرگ یا عالم متقی سے تعبیر دریا فت کریں۔ (4)حضرت ابو دجانہ رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں کہ میں نے حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم سے شکا یت کی کہ جب رات کو بستر پر لیٹتا ہو ں تو مجھے چکی چلنے یا شہد کی مکھیو ں کی بھنبھنا ہٹ محسوس ہو تی ہے اور مجھے کو ئی چیز بجلی کی طر ح چمکتی نظر آتی ہے ۔جب سر اٹھا کر دیکھتا ہو ں تو ایک کالی چیز صحن میں نظر آتی ہے ۔ میں نے اس کا جسم چھو کر دیکھا تو وہ سایہ جیسا معلو م ہوا مگر اس نے فوراً ہی میرے منہ پر آگ کا شعلہ پھینک ما را ۔ حضور سر و ر کو نین صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا جا ﺅ !قلم دوات اٹھا کر لا ﺅ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا لکھو ۔ (بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ o ھٰذَا کِتَا ب مِّن مُّحَمَّدٍ رَّسُولِ اللّٰہِ رَبِّ العٰلَمِینَ اِلٰی مَن طَرَ قَ الدَّارَ مِنَ العُمَّارِ وَالزُّوَّارِ اِلَّا طَارِقًایَّطرِقُ بِخِیرٍ اَمَّا بَعدُ فَاِنَّ لَنَا وَلَکُم فِی الحَقِّ سَعَةً فَاِن تَکُ عَاشِقًا مُولِعًااَو فَا جِرًا مُقتَعِمًااَورَاحِیًا مُبطِلاً فَھٰذَا کِتَا بُ اللّٰہِ یَنطِقُ عَلَینَا وَعَلَیکُم بِالحَقِّ اِنَّا کُنَّا نَستَنسِخُ مَا کُنتُم تَعلَمُونَo وَرَسُلُنَا لَدَیھِم یَکتُبُونَ مَا تَمکُرُونَo اَترُکُو ا صَاحِبَ کِتَا بِی ھٰذَا اِنطَلِقُوا اِلٰی عَبَدَةِ الاَصنَا مِ وَ اِلٰی مَن یَّزعَمُ اِنَّ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھًا اٰخَرَ،لَا اِلٰہَ اِلَّاھُوَ، کُلُّ شَیءٍ ھَالِک اِلَّا وَجھَہ‘ لَہُ الحُکمُ وَاِلَیہِ تُرجَعُونَo ھُم لَا یُبصِرُونَ حٓمٓعٓسٓقٓ تُغلَبُونَ حٰمٓ وَالکِتَا بِ المُبِینِo تَفَرَّقَ اَعدَآءُ اللّٰہِ وَ بَلَغَت حُجَّةُ اللّٰہِ وَلَا حَولَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ فَسَیَکفِیکَھُمُ اللّٰہُ وَھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ) ابو دجانہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میںحضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا مکتو ب لے کر گھر چلا گیا اور رات کو سرہانے رکھ کر سو گیا ۔ رات کو سوتے ہوئے چیخنے چلانے کی آواز آئی ”یہ تحریر اپنے گھر سے علیحدہ کر دو ہم وعدہ کر تے ہیں کہ اب تمہارے گھر نہ آئیںگے اور نہ اس گھر میں دا خل ہو ں گے۔ جس گھر میں یہ مکتوب حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہو گی ۔ “صبح کو میں نے نما ز فجر کے بعد رات کے وا قعہ کا ذکر حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا ۔ حضور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اب وہ جن نہ تمہا رے گھر آئے گا ، نہ تمہارے پڑوس میں ۔ آسیب زدہ پر آیت الکر سی 50 مر تبہ یا 170 مر تبہ یا 313 مر تبہ پڑھ کر دم کریں ۔ نو ٹ : 3 دن یا 7 دن تک روزانہ دم کرنا چاہیے ۔ مشکلا ت کے حل کا عجیب و غریب عمل جو شخص اپنا مقصد حاصل کرنے سے عا جز ہو یا رنج و غم میں مبتلا ہویا قرض دار ہو ۔ غرض کوئی بھی مقصد ہو ، یہ آیت 153 مر تبہ مدا ومت (پابندی) کے ساتھ پڑھیں ۔ خواہ دن میں پڑھیں یا رات میں ، مگر نیت خالص رکھنی چاہیے ۔ پڑھنے کا طر یقہ بہتر یہ ہے کہ پہلے غسل کریں ، غسل نہ کرسکیں تو وضو کریں اور 2 رکعت نفل پڑھیں ۔ نما ز کے بعد استغفار ، سورة فا تحہ ، سورةاخلاص اور سورة یٰسین پڑھ کر ثواب حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ہدیہ کریں ۔ پھر یہ آیت ایک مر تبہ پڑھ کر ایک مر تبہ یہ شعر پڑھیں ۔ اس کے بعد آیت 50 مر تبہ پڑھ کر یہ ابیا ت ایک مر تبہ پھر پڑھیں ۔ ا س کے بعد 100 مر تبہ آیت پڑھ کر ایک مر تبہ دوبارہ اشعا ر پڑھیں ۔ آیت ﴾ فَسَیَکفِیکَھُمُ اللّٰہُ وَھُوَ السَّمِیعُ العَلِیمُ ﴿ یَا مَن اِذَا ضَا قَ الفَضَا وَ تَرَاکَمَت جَمَلُ الدَّوَاھِی وَ ذَاقَتِ النَّفسُ العَمٰی! وَاٰلَیتَ عِندَ التَّنَا ھِی فَوَجَتھَا بِدَقِیہٍ مِن حُسنِ لُطفِکَ یَا اِلٰھِی
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 356 reviews.