Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مونگڑے‘ مٹر اور گوبھی سےجان بنائیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012


قدرت نے ہرموسم کی سبزی انسانی جسم کیلئے مفید بنائی ہے۔ پرانے حکیم مونگروں کی خاصیت سے آگاہ تھے۔ سردی میں وہ آلو مونگرے کا سالن پکوا کر سردی کی شدت سے بچتے۔ سردی سے بدن کے ظاہری حصوں میں خشکی اور ٹھنڈک کا احساس زیادہ محسوس ہوتا ہے

 

مونگرے
موسم سرما میں مختلف اقسام کی ترکاریاں ہوتی ہیں جن میں مونگرے‘ مٹر اور گوبھی قابل ذکر ہیں۔
مولی کے پودے میں مونگرے لگتے ہیں جنہیں سینگرے بھی کہا جاتا ہے۔ مونگرے فوائد میں مولی کے ہم پلہ ہیں۔ طبیب اسے بواسیر‘ یرقان اور استسقاء میں بکثرت استعمال کراتے ہیں۔ مولی کے نرم و نازک پتے پیٹ کی چربی پگھلانے اور بڑھا ہوا پیٹ کم کرنے میں اپنا جواب نہیں رکھتے۔
قدرت نے ہرموسم کی سبزی انسانی جسم کیلئے مفید بنائی ہے۔ پرانے حکیم مونگروں کی خاصیت سے آگاہ تھے۔ سردی میں وہ آلو مونگرے کا سالن پکوا کر سردی کی شدت سے بچتے۔ سردی سے بدن کے ظاہری حصوں میں خشکی اور ٹھنڈک کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔ ٹھنڈک ختم کرنے کیلئے آلو اور مونگرے صحت بخش غذا ہیں۔ مونگروں میں پانی‘ گوشت بنانے والے اجزاء گھی‘ معدنی نمک‘ نشاستہ دار اجزاء‘ فولاد‘ چونا اور فاسفورس موجود ہیں۔ غریب آدمی کیلئے یہ غذائیت سے بھرپور لذیذ غذا ہے جسے کھا کر وہ جسم کی ٹوٹ پھوٹ اور سردی کی شدت سے بچ سکتا ہے۔ مونگروں کے موسم میں اسے ہفتے میں دوبار ضرور پکائیے تاکہ آپ سب کی صحت ٹھیک رہے
مٹر
مٹر ایک مشہور ترکاری ہے جو دنیا کے ہر خطے میں کھائی جاتی ہے۔ یہ غلے کی ایک قسم ہے۔ دانے پھلی کے اندر ہوتے ہیں۔ گھی میںیہ دانے کو بھون کر بطور سلاد بھی کھائے جاتے ہیں۔ گوشت اور قیمہ کے ہمراہ پکائے جاتے ہیں۔ مٹرآلو کا سالن تقریباً ہر گھر میں پکایا جاتا ہے۔ یہ زمانہ قدیم کی سبزی ہے۔
اس کے اجزاء میں فولاد‘ نشاستہ‘ پروٹین‘ وٹامن اے‘ ایچ‘ بی‘ ای اور سی شامل ہوتے ہیں۔ اس کا مزاج گرم وخشک ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں:۔
٭ خون پیدا کرتا ہے۔ ٭ قابض نفاخ اور جزو بدن ہے۔ ٭ مٹرجگر کو طاقت دیتے ہیں۔ سینے اور آنتوں کو نرم کرتے ہیں۔ ٭ باہ کی کمزوری کو دور کرتے ہیں اور جسم میں معدنی ذرات کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔ ٭ورم پستان میں مٹر رگڑ کر لیپ کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔ ٭اگر مٹر کھانے کے بعد تقریباً ایک بڑا چمچہ شہد کھایا جائے تو یہ فوراً ہضم ہوجاتاہے۔
احتیاط: مٹر دیر ہضم ہیں۔ صفرا پیدا کرتے ہیں۔ ریاح بھی پیدا کرتے ہیں۔ انہیں پکانے میں زیرہ اور دھنیا ضرور استعمال کرنا چاہیے۔ اس سے یہ فائدہ مند ہوجاتے ہیں۔
گوبھی
گوبھی بھی مشہور سبزی ہے۔ اسے اگر مٹی کی ہانڈی میں پکا کر کھایا جائے تو زیادہ مفید ہوتی ہے۔ اس کے اجزاء میں نشاستہ اور وٹامن اے ڈی اور سی ہوتے ہیں۔ اس کا مزاج سرد خشک ہے۔ اس کی حسب ذیل خصوصیات اور فوائد ہیں۔
٭ یہ بلغم اور صفرا کو ختم کرتی ہے۔ ٭پیشاب آور ہے‘ جریان میں مفید ہے۔ ٭بواسیر کیلئے اس کے پتوں کو بطور سلاد کھانا مفید ہے۔ ٭صفرا اور فساد خون یعنی پھوڑے پھنسیوں اور خارش میں اس کا استعمال مفید ہے۔ ٭ خونی بواسیر میں یہ فائدہ مند غذا اور دوا ہے۔ ٭ یہ گوبھی بادی ہوتی ہے۔ مگر گھی‘ گرم مصالحے اور ادرک شامل کرکے پکانے سے بادی پن ختم ہوجاتا ہے۔٭ یہ مؤلد منی اور مقوی باہ بھی ہے۔ ٭اس کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ بالخاصہ دافع خمار ہے۔ چنانچہ مخمور (نشہ والا) آدمی کو کھلانے سے اس کا نشہ دور ہوجاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 386 reviews.