Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

متفرق

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

یہ سب درس کی برکات ہیں
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں بی کام کا سٹوڈنٹ ہوں لیکن ایک مسئلہ مجھے ہر وقت پریشان کررہا تھا میں امتحان کے بارے میں ڈرتا تھا کیونکہ پڑھائی میں دل نہیں لگتا تھا‘ پڑھنے بیٹھ جاؤں تو زبردست نیند آجاتی تھی اور بے چینی ہوجاتی تھی اور میوزک سے بہت پیار تھا‘ ہر وقت میوزک سنتا رہتا‘ آپ گجرات تشریف لائے تو میں بھی آپ کا درس سننے گیا۔ وہاں کسی نے بتایا آپ حکیم صاحب کے گزشتہ درس نیٹ سے سنا کریں انشاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ یقین کریں حکیم صاحب کوئی مبالغہ آرائی نہیں چند درس سنے تھے کہ بے چینی والی کیفیت ختم ہوگئی البتہ ایک مجاہدہ کرنا پڑا جو کہ میرے لیے بہت مشکل تھا کہ میوزک مجھے چھوڑنا پڑا اور جب آپ کا درس میوزک کے نقصانات والا مکمل سنا تو میوزک چھوڑنے کی ہمت پیدا ہوگئی۔ اب الحمدللہ میری کیفیت بہت بہتر ہے واقعتاً آپ کے درس میں جادوئی اثر ہے اب میں مکمل درس سنتا ہوں اور امتحان میں اللہ کے فضل سے کامیاب ہوا ہوں یہ سب برکات درس ہیں۔(محمد رشید‘ گجرات)

میرے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے
1۔اگر کسی کو سردی کے موسم میں بہت زیادہ سردی لگتی ہو یا کپکپی طاری ہوتو وہ تھوڑا سا نیم گرم پانی پی لے اس کا یہ مرض رفع ہوجائے گا۔2۔سردیوں میں جسم کی دردوں کیلئے نیم گرم دودھ میں ایک چٹکی ہلدی ملا کر پینے سے افاقہ ہوتا ہے۔ 3۔قبض دور کرنے کیلئے صبح نہار منہ دو گلاس نیم گرم پانی پینے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ 4۔مکھیوں اور مچھروں کی بہتات ہو تو اس کیلئے آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ ایک بالٹی پانی میں ایک چائے کا چمچہ مٹی کا تیل اور ایک چائے کا چمچہ ڈیزل ڈال کر ملائیں اس پانی سے فرش پر پوچا لگائیں تو مکھیاں اور مچھر بھاگ جاتے ہیں۔5۔ ایک گلاس گرم پانی میں آدھا لیموں ایک ٹکڑا دارچینی ایک ٹکڑا ادرک اور چند پودینے کے پتے ڈال کر رکھ دیں نیم گرم ہونے پر یہ پانی پینے سے ہر طرح کے موٹاپے میں فائدہ مند ہے۔(رفعت خانم‘ فیصل آباد)

دانتوں کے درد کا علاج
جن صاحبان کے دانتوں میں درد‘ سوزش‘ پیپ وغیرہ ہو ان کیلئے پھٹکڑی ایک نعمت ہے۔ 5گرام پھٹکڑی کو ایک گلاس پانی میں گرم کرلیں‘ جب پھٹکڑی پگھل جائے‘ پانی میں گھل جائے تو اس کو دانتوں اور مسوڑھوں پر مل لیا کریں‘ انشاء اللہ بہت نفع ہوگا۔ (عبدالماجد)

جنات‘ تعویذات اور کالے علم کا توڑ
1۔سورۂ بقرہ روزانہ ایک مرتبہ پانی پر دم کرکے پورے گھر میں چھڑکاؤ کریں اور خود پی لیں۔ یہ عمل متواتر اکتالیس دن تک کریں۔ 2۔نماز فجر کے بعد روزانہ سات مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ سورۂ فلق تین مرتبہ اور سورۃ الناس تین مرتبہ پڑھیں اور پانی پر دم کریں اور وہ پانی پی لیں۔ یہ عمل بھی اکتالیس دن تک کریں۔ (ایم ۔ آر مروت)

روحانی پھکی کا کمال
مجھے عرصہ دس بارہ سالوں سے جوڑوں اور پٹھوں میں درد کی شکایت تھی۔ وجہ بہت پرانا لیکوریا بھی تھا۔ بہت علاج کے باوجود آرام نہ آیا۔ ایک مرتبہ دفتر ماہنامہ عبقری سے میرا بھائی روحانی پھکی صرف دس روپے کی لیکر آیا وہ میں شہد میں ملا کر تقریباً تین ماہ کھائی تو دردیں ختم‘ لیکوریا تو جیسے کبھی تھا ہی نہیں۔جسم میں بھاری پن ختم ہوگیا‘ اب جسم بالکل ہلکا پھلکا سا ہے۔ بے شمار لوگوں کو یہ پھکی دی اللہ نے ان کو بھی شفاء دی۔(ن ثمین‘ لاہور)

پڑھیں اورنصیحت حاصل کریں۔۔۔!!!
٭ جو شخص پڑوسی کو ستاتاہے اس کی عبادت قبول نہیں ہوتی۔ ٭ ماں وہ واحد ہستی ہے جو بغیر کسی صلہ کے اولاد کی پرورش کرتی ہے۔٭ جو شخص بروں کی صحبت میں بیٹھتا ہے اس پر تہمت ضرور لگائی جاتی ہے چاہے وہ ان کی عادتیں اختیار کرے یا نہ کرے۔ ٭ جو کچھ مانگنا ہے اپنے رب سے مانگ جو واپسی کا تقاضا نہیں کرتا۔ (محمد جمیل خان‘ راولپنڈی)

لیکوریا کیلئے
سنگھراحت20گرام‘ مائیں خورد10گرام‘ سونٹھ 6گرام‘ چینا گوند6 گرام‘ مصری20گرام لیکر کوٹ چھان کر صبح و شام تازہ پانی کے ساتھ آدھا چمچ استعمال کریں۔
گھنٹیا کیلئے
جوڑوں کے درد‘ کمر اور اعصابی دردوں کیلئے۔ ھوالشافی: بھکڑا100گرام‘ سونٹھ50گرام‘ کلونجی50گرام‘ سنامکی50گرام لیکر کوٹ کر صبح و شام آدھا چمچ چائے والا تازہ پانی کے استعمال کریں۔ (حاجی عباس)

بواسیر کاعلاج
مجھے تقریباً15سال سے خونی بواسیر تھی‘ اٹھنے بیٹھنے میں سخت تکلیف ہوتی تھی‘ ڈاکٹر وں نے آپریشن کا مشورہ دیا ۔ اس عرصہ میں مجھے الرجی ہوگئی میں نے سوچا خون صفاء کی ایک دو بوتلیں لے لوں‘ رات کو سوتے وقت دو چمچ خون صفاء پی لیتاتھا۔ میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب الرجی کے ساتھ ساتھ میری بواسیر ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی۔ میں نے 3 بوتلیں مزید بھی خون صفاء کی استعمال کی ہیں۔ (افتخار احمد‘ لاہور)

ناف کا ٹل جانا اور اس کا آسان وظیفہ
یہ ایسی تکلیف ہے جس کا ڈاکٹری علاج آج تک دریافت نہیں ہوسکا۔ اگر کسی کی ناف ٹل جائے تو ناف کی جگہ پر شہادت کی انگلی رکھ کر لاتعداد مرتبہ پڑھیں لِلّٰہِ الْمَلِکِ الْحَقِّدم کردیں اللہ کے اس نام کی برکت سے ناف اپنی جگہ پر آجائے گی اگر محسوس ہو کہ ناف اپنی جگہ پر نہیں آئی ہے تو دو تین مرتبہ دم کریں۔ بہت ہی آزمودہ ہے۔ یہ میں سینکڑوں لوگوں پر آزما چکا ہوں (عبدالرحمن صدیقی‘ کراچی)

قرض کی وصولی اور ادائیگی کیلئے
اذان فجر سے پہلے مسلسل یہ ورد کرتے رہیں یَااَللہُ یَااَللہُ یَااَللہُ اَنْتَ اللہُ بَلٰی وَاللہِ لَااِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَللہُ اَللہُ اَللہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہ اِقْضِ عَنِّی الدَّیْنَ وَارْزُقْنِی بَعْدَ الدَّیْنِ بہت جلد قرض کی وصولی ہوگی اور قرض ہے تو نجات مل جائے گی۔ قرض سے نجات: وتر کے بعد دو نفل کھڑے ہوکر پڑھیں ہر رکعت میں سورۂ آل عمران آیت نمبر 27,26 پانچ مرتبہ پڑھیں‘ انشاء اللہ اس کا قرض جلد اتر جائیگا۔ (حکیم اللہ دتہ چشتی‘ خانیوال)

تلی کے مرض کا علاج
امام ابوالفرج ابن الجوزی رحمہ اللہ نے یہ مفید بات فرمائی ہے کہ جو شخص ہمیشہ یہ کام کرے‘ دائیں پاؤں میں ہمیشہ پہلے جوتا پہنے اور بائیں پاؤں سے ہمیشہ پہلے جوتا اتارے تو وہ تلی (طحال) کی بیماری سے محفوظ رہے گا۔ دیگر علماء نے یہ فائدہ کی بات بتائی ہے کہ سورۂ ممتحنہ لکھ کر دھوکر اس کا پانی تلی کی بیماری والےمریض کو پلایا جائے تو وہ اللہ کے حکم سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔ (بحوالہ: حیات الحیوان صفحہ: 413، جلد دوم) (م۔ ا، لاہور)

اگر کسی کا بچہ گم ہوجائے تو۔۔۔۔!
اگر کسی کا بچہ گم ہوگیا ہو یا کوئی عزیز لاپتہ ہوگیا ہو تو وہ باوضو ہوکر اپنے گھر کے چاروں کونوں میں سات سات مرتبہ یہ اسم شریف پڑھ کر دم کرے اور پھر اللہ تعالیٰ سے اس طرح دعا مانگے کہ یَامُعِیْدُ (بچہ کا نام یا رشتہ دار کا نام لیکر) اپنے گھر سلامتی سے واپس آجائے۔ انشاء اللہ سات دن کے اندر اندر لاپتہ (فرد یا بچہ)واپس آجائیگا۔ (تاج چیمہ‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 380 reviews.