Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تنگی سے نجات حاصل کرنے کا آزمودہ نسخہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

رات کے اعمال کی فضیلت
سورۂ ملک پارہ29: رات کو یہ سورۂ مبارک ایک دفعہ پڑھنے سے اللہ پاک عذاب قبر سے محفوظ کردیتے ہیں اور جو اس سورۂ کے ساتھ سورۂ سجدہ (پارہ 21)جو سورۂ لقمان کے بعد ہے بھی پڑھے گا اللہ پاک اسے لیلۃ القدر جو کہ ہزار مہینوں سے افضل رات ہے کا بھی ثواب عطا کرتے ہیں۔ (راوی: حضرت ابوہریرہؓ۔ جامع ترمذی شریف)
سورۂ بقرہ کا آخری رکوع: (لِلہِ مَافِی السَّمٰوَاتِ) سے آخر تک رات کو ایک مرتبہ یہ رکوع مبارک پڑھ لینے سے اللہ پاک تہجد کی نماز کا ثواب عطا کرتے ہیں۔ (راوی: حضرت ابو مسعودؓ۔ بخاری ومسلم)
سورۂ آل عمران پارہ 4 کا آخری رکوع: (اِنَّ فِی خَلْقِ السَّمٰوَاتِ) سے آخر تک یہ مبارک رکوع رات کو ایک بار پڑھ لینے سے اللہ تعالیٰ رات بھر کی عبادت کا ثواب عطا کرتے ہیں۔ (راوی: حضرت عثمان غنیؓ۔ دارمی)
سورۂ حشر پارہ 28 کی آخری 3 آیات: ہُوَ اللہُ الَّذِیْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوْ سے آخر تک جو شخص یہ تین آیات صبح کو پڑھے تو شام تک اور جو شام کو پڑھے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے اس کیلئے دعا مغفرت کرتے رہتے ہیں۔ (راوی: حضرت معقل بن یساررضی اللہ تعالیٰ عنہٗ۔ جامع ترمذی‘ دارمی)
موت کے سوا ہر چیز سے حفاظت کا نبویﷺ نسخہ
حضورﷺ نے فرمایا کہ اگر تم بستر پر لیٹتے وقت سورۂ فاتحہ اور سورۂ اخلاص پڑھ لیا کرو تو موت کے علاوہ ہر چیز سے امن میں رہو گے۔
اہل و عیال کی عافیت کیلئے مجرب عمل:ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے عرض کیا یارسول اللہ ﷺمجھے اپنی جان‘ اپنی اولاد اور اہل و عیال اور مال کے بارے میں خوف رہتا ہے۔ آپﷺ نے ارشاد فرمایا: صبح و شام یہ دعا پڑھ لیا کر بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِی وَ نَفْسِی وَ وَلَدِیْ وَ اَھْلِیْ وَ مَالِی۔چند دن بعد یہ صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ دوبارہ آئے تو آپ ﷺ نے فرمایا اب کیا حال ہے انہوں نے عرض کیا مجھے اس ذات کی قسم ہے جس نے آپﷺ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے میرا تمام خوف دور ہوگیا ہے۔ (کنزالعمال)
تنگی سے نجات حاصل کرنے کا آزمودہ نسخہ
اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآئِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَاٰیَۃً مِّنْکَ وَارْزُقْنَاوَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَo(سورۃ المائدہ آیت 114)
اگر آپ کو رزق کی پریشانی ہے یا کسی خاص چیز کے کھانے کی حاجت ہو تو اول وآخر درود شریف اس آیت کو سات دفعہ پڑھ کر آسمان کی طرف پھونک دیں اللہ پاک رزق کی تنگی دور فرمائیں گے۔ صرف حلال رزق کھائیں‘ حرام سے بچیں  حسب توفیق صدقہ ضرور کردیا کریں۔
ہر پریشانی سے نجات اور ہر مشکل سے نجات کیلئے
اول وآخر 11مرتبہ درود شریف‘ سورۂ والتین (پارہ 30) دن میں کسی وقت 7 مرتبہ پڑھ لیں۔ انشاء اللہ ہر پریشانی دور ہوگی۔ اسے روزانہ کا معمول بنالیں تو انشاء اللہ پریشانی ختم ہوگی اور مشکلات جلد حل ہوںگی۔
پاگل کتے کا زہر اثر نہ کرے
اگر کسی کو پاگل کتا کاٹ لے تو سورۂ طارق (پارہ 30) اول و آخر درود ابراہیمی تین بار باوضو پڑھ کر کاٹی ہوئی جگہ پر دم کردے انشاء اللہ تعالیٰ کتے کا زہر اثر نہ کرے گا اور صحت حاصل ہوگی۔
قے سے حفاظت کیلئے
اگر کوئی شخص دوائی یا کڑوا شربت پی لے یا کوئی چیز کھائے تو باوضو اس شربت یا چیز پر یا کھانے پرسورۂ طارق پڑھ کر دم کردے انشاء اللہ تعالیٰ قے سے محفوظ ہوجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 358 reviews.