Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

موچی کا راز اور لاعلاج مرض

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

ایک موچی بابا کے پاس لوگ ناف ٹھیک کروانے آتے‘ ان کی شہرت زیادہ تھی‘ میں بھی ان کے پاس گیا‘ میرے سامنے مریض آتے‘ ان کو لٹا کر وہ دم پڑھتے‘ مریض صحت یاب ہوجاتے۔ میں نے ناواقفی میں ایک دفعہ کہہ دیا کہ آپ کیا پڑھتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ اللہ کا کلام… میں نے کہا کہ کسی دوسرے کو بھی اجازت دی جاسکتی ہے کہ نہیں… مجھ سے پوچھنے لگے کہ آپ نے یہ کیوں پوچھا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ جناب کئی لوگ کمزور اور بوڑھے ہوتے ہیں اور بعض دفعہ گھر میں بھی تکلیف ہوجاتی ہے۔ اگر کوئی آسان عمل ہو توبجائے آپ کے پاس اتنی د ور آنے کے وہاں ہی دم پڑھ دیا جائے اس کا ثواب اجر آپ کو ملتا رہے گا۔ فرمانے لگے اس کا چلہ کرنا پڑتا ہے جو آپ لوگوں سے نہیں ہوسکتا یہ کہہ کر انہوں نے منہ پھیر لیا جس دکان کے باہر وہ بیٹھا کرتے تھے وہ آدمی میرا اچھا واقف تھا۔ اس کے پھٹے (تختہ) پر وہ بیماروںکو لٹایا کرتے تھے۔ چند دنوں بعد میں گیا اس سے ذکر کیا کہ موچی بابا بڑا بخیل ہے۔ مجھے ترکیب نہیں بتائی میں نے یہ اونچی آواز میں کہا کہ وہ بھی سن لے۔ موچی بابا نے سن تو لیاکچھ پریشان ہوئے اس دکاندار نے مجھ سے کہا کہ یہ کس طرح آپ کو بتادے یہ تو ان دم تعویذوں سے ہزاروں روپے کماتے ہیں ان سے مت پوچھیں ۔ مخلوق خدا کو لوٹنے والوں کے پاس شفاء نہیں ہوتی۔ چند دن کے بعد آپ دیکھیں گے کہ ان سے شفاء کے اثرات ختم ہوجائیں گے۔ یہ بات بھی بابا جی نے سن لی اور اصل میں ہم بات ان کو سنانا ہی چاہتے تھے۔ میں نے اس دکان پر آنا جانا شروع کردیا۔ موچی بابا سے بھی ملاقات شروع کردی۔ سلام دعا ہوتی رہی‘ ایک دن میں نے ان کو کہا کہ آپ اگر مجھے وہ دم بتادیتے تو مجھ سے بھی کچھ آپ کو مل جاتا۔ کہنے لگا کہ آپ کے پاس کیا ہے میں نے کہا کہ اس کا اصل علاج‘ میں دوائی دیتا ہوںمریض ٹھیک ہوجاتا ہے۔ باپردہ خواتین تو آپ کے پس نہیں آسکتیں اور نہ ہی عام عورتیں اورمعزز مرد آپ کے پاس آکر تھڑے پر لیٹ کر ناف درست کروا سکتے ہیں۔
میری دوائی سے وہ گھروں میں ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ دوائی بھی مفت دیتا ہوں۔ اگر وہ دعا نہ بھی کریں تو اللہ تعالیٰ مجھے اس کا بدلہ ضرور عطا فرمائیں گے۔ چند دن میں ادھر نہ گیا۔ ایک دن ان کے پاس سے گزر رہا تھا‘ ہاتھ اٹھا کر سلام کیا‘ موچی بابا اپنی نشست سے اٹھے گلے لگایا اور کہا کہ میرے پاس بیٹھیں میں نے جواب دیا کہ میں ضروری کام سے جارہا ہوں اس لیے وقت نہیں ہے۔ وہ بڑے خلوص اور محبت سے بیٹھنے کا کہتے رہے‘ جوں ہی وہ زور لگاتے میں اتنا ہی ہاتھ چھڑا کر جانے کا کہتا کہ دیر ہورہی ہے‘ ضروری کام ہے جبکہ میرا کام کوئی نہ تھا۔ بہرحال انہوں نے نہ چھوڑا۔ جوتے وہیں رکھے اور قسم اٹھائی کہ چائے کے بغیر نہیں چھوڑوں گا۔ چائے ضرور پلانی ہے‘ ہم ایک ہوٹل کے کمرے میں چلے گئے۔ وہاں انہوں نے بتایا کہ اور لوگوں کے سامنے میں نے اس طرح کیا تھا۔ آپ کو دم بھی بتادیتا ہوں اور طریقہ بھی سمجھا دیتا ہوں۔ جو درج ذیل ہے:۔
مریض کو پیٹھ کے بل لیٹا دیں۔ بسم اللہ کے ساتھ سورۂ الم نشرح پڑھیں پھریہ آیت وَ اِنَّا عَلٰی ذَہَابٍۭ بِہٖ لَقٰدِرُوْنَ ﴿ۚالمومنون۱۸﴾ پڑھ کر ناف پر دم کریں اور اپنا انگوٹھا مریض کے ناف پر رکھ کر ادھر ادھر معمولی زور سے گھمائیں تاکہ ناف اپنی جگہ پر آجائے۔ دوسری بار بھی اور تیسری بار بھی یہی آیت پڑھ کر دم کریں پھر انگوٹھا نکال لیں۔ مریض ٹھیک ہوجائے گا۔ میں نے آیت لکھ لی۔ چند دن بعد میں نے ان کو نسخہ ذرا تڑپا تڑپا کر بتادیا جو درج ذیل ہے:۔
نسخہ: نک چھکنی ایک تولہ لے کر سفوف بنالیں۔ پرانا گڑ ہموزن لیں خوب کوٹ کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک گولی مریض کو کھلائیں۔ تھوڑی دیر انتظار کریں آدھ گھنٹہ یا گھنٹہ بعد اگر مریض کوئی افاقہ نہ سمجھے تو ایک اور گولی کھلادیں۔ اس کے پیٹ میں وٹ آجائے گا جو اس کو محسوس ہوگا۔ وٹ یا مروڑ جیسی صورت چند سیکنڈ رہے گی پھر خود بخود درد ٹھیک ہوجائے گا اور مریض بھلا چنگا ہوجائے گا۔
نسخہ برائے گھنٹیا
حب المکو مدبر (جمالگوٹہ مدبر) ایک تولہ‘ سونٹھ‘ سنا‘ انیسوں‘ پوست ہلیلہ زرد‘ ست لیموں ہر ایک ایک تولہ‘ گل سرخ چھ ماشہ۔ سب کو باریک پیس کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔
خوراک: ایک گولی بوقت عشاء ہمراہ نیم گرم دودھ یا پانی کھلائیں۔ اگر مریض طاقت ور ہو تو دو گولیاں بھی دے سکتے ہیں۔ اس کی ایک ہی خوراک اپنا اثر دکھاتی ہے۔ اس کی چند خوراکوں سے بفضلہٖ تعالیٰ مدت کا جڑا ہوا مریض چلنے پھرنے لگ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ معدہ کی کی اکثر بیماریوں کیلئے تریاق کی حیثیت رکھتا ہے۔ دائمی قبض کیلئے اکسیر ہے۔
مدبر کرنے کی ترکیب: حب الملوک یعنی جمالگوٹہ 12گرام لے کر چھلکا دور کردیں‘ مغزوں کے دو ٹکڑے کرکے پتہ نکال دیں پھر ان کو ایک پاؤ یا ذرا زیادہ پانی میں ڈال کر چولہے پر رکھ کر دھیمی دھیمی آگ میں پکائیں۔ جب پانچ چھ منٹ پانی کھول (ابل) چکے تو اتار کر مغز ٹھنڈے پانی میں ڈال کر نکال لیں پھر باریک پیس لیں۔نوٹ: دوائی کے استعمال کے دوران اکٹھی بادی اور ٹھنڈی اشیاء نہ کھائیں۔ یہ دوائی عام دردوں کو بھی ختم کردیتی ہے۔ بارہا کا تجربہ ہے۔
اپنڈے سائٹس:حکیم و ڈاکٹر ہری چند ملتانی نے اپنی کتاب میں اس مرض کو بڑی آنت یا ایک منہ والی آنت میں ورم پیدا ہونے کا فرمایا ہے۔ یہ مرض بعض دفعہ سیب کے بیج‘ لیموں کے بیج اور انگور کے بیج نگلنے سے بھی ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ نمونیہ اور نزلہ زکام سے بھی ہوجاتا ہے۔
اس کی علامات یہ ہیں۔ پیٹ میں ناف کے اردگرد زور کا درد ہوتا ہے۔ یہ درد اپنی جگہ بدلتا رہتا ہے آخر میں ناف کے دائیں طرف قائم ہوجاتا ہے مریض دائیں ٹانگ کو کھینچتا رہتا ہے۔ قے اور متلی ہونی شروع ہوجاتی ہے۔ مقام ماؤف پر ابھار ہوتا ہے جس کو دبانے سے درد محسوس ہوتا ہے۔ حکیم صاحب نے ڈاکٹری علاج میں پنسلین اور یونانی علاج میں حب کبد نوشادری استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
میرے ایک اچھے واقف محمد ایوب صاحب جو ضلع مانسہرہ کے رہائشی ہیں۔ عملیات کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑے اچھے اچھے نسخے بھی تیار کرکے دیتے ہیں جو انہوں نے بڑے تجربہ کار حکیموں سے حاصل کرکے رکھے ہوئے ہیں۔ میرے چار پانچ سالوں سے واقف ہیں۔ کبھی کبھی شرف ملاقات ہوتا رہتا ہے۔ آج میں نے عبقری رسالہ ان کو پڑھنے کیلئے دیا تو وہ بہت خوش ہوئے اور اس خوشی میں انہوں نے ایک نسخہ بیماری مذکورہ کیلئے قارئین عبقری کیلئے بطور تحفہ پیش کیا جو واقعی قابل قدر ہے۔ نسخہ: مصبر سیاہ اور نوشادر ٹھیکڑی ہموزن پیس کر کنوارگندل کے گودہ میں اچھی طرح رگڑ کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ بوقت ضرورت ایک گولی نیم گرم پانی سے کھلائیں۔ گولی اندر جانے کی دیر ہے۔ پانچ منٹ سے قبل درد کافور ہوجاتا ہے۔ مریض یوں محسوس کرتا ہے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 355 reviews.