Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری! میرا سچا دوست

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

(محمدارشد)
گزشتہ ماہ رمضان میں میرے ایک دوست نے عبقری کا اگست کا شمارہ تحفہ پیش کیا۔ خدا ان کوجزائے خیر عطا کرے۔ عبقری میرے لیے بالکل نیا نام تھا۔ اس کو جاننے کی کوشش کی تو اللہ نے کرم کیا اور پہلے ہی صفحہ پر سورۂ رحمن کی آیت مبارکہ نے اس کی کچھ وضاحت کردی۔ عبقری میں بندہ اپنے مطلب کی تحریروں کو پڑھنے لگ گیا۔ جس میں مجھ کو شب قدر کے نوافل پڑھنے کاموقع ملا۔ بندہ حضرت حکیم طارق محمود صاحب کا بہت شکرگزار ہے جن کی بدولت اللہ کریم نے بندہ کو ارشد سے محمدارشد بنادیا۔ محترم حکیم صاحب! میرا اللہ گواہ ہے مجھ کو کبھی بھی رمضان شریف میں اتنا لطف نہ آیا تھا جتنا اللہ پاک نے عبقری میں شائع ہونے والے نوافل سے دیا اور شب بیداری کا موقع بھی ملا۔
عبقری تیرا شکریہ!حضرت صاحب جس دن سے عبقری ملا اس دن سے اللہ کی رحمت کے در کھل گئے۔ اللہ نے اپنی یاد میںمشغول کردیا۔ اللہ نے پانچ وقت کا نمازی بنادیا۔ میرے اللہ نے دل مضطرب کو سکون عطا کردیا۔ میرے اللہ نے عبقری جیسا دوست عطا کردیا۔ میرے اللہ نے حکیم محمدطارق محمود جیسے باکمال باعمل کامل رہنما سے ملاقات کا شرف بخش دیا۔ میرے اللہ نے میری تنخواہ بڑھادی جس کا ابھی کوئی امکان نہ تھا۔
اللہ نے غیب سے مدد کی
(روبینہ مظہرخان)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے عبقری تقریباً سال پہلے میری ایک ہمسائی نے دیا۔ ہمارے گھر میں بہت بے برکتی تھی‘ میری شادی کو تئیس سال ہوچکے تھے‘ پیسہ آتا ضرور تھا لیکن پتہ نہیں کدھر جاتا تھا سمجھ نہیں آتی تھی۔ پھر میں نے آپ سے ملاقات کی آپ نے مجھے نوے دن تک بسم اللہ کی 8تسبیح صبح اور آٹھ شام کو بتائیں۔ اب آپ کو حالات بتاتی ہوں جو پڑھنے کے دوران پیش آئے عمل کیا تو کچھ دن کے بعد جسم میں شدید درد شروع ہوگیا اور کمر میں تو بہت ہی زیادہ درد ہوتا تھا پڑھنا مشکل ہوجاتا تھا لیکن پھر اللہ کا احسان کہ یہ حالت ختم ہوگئی اور رمضان کے آغاز میں ہی تحفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا بچیوں کو خوب چوڑیوں کے سیٹ ملے اور تقریباً پانچ ہزار کے قریب 
عیدی ملی اللہ نے اس عمل کی برکت سے غیب سے مدد کی اور ہماری عید اچھی گزر گئی۔ دوسرا واقعہ یہ ہوا کہ میری بہنوئی کروڑ پتی ہیں لیکن دل نہیں ہے۔ ان سے بیس ہزار روپے ادھار مانگے بغیر کسی چوں چراں کے انہوں نے دس ہزار روپے ایک سال کی مہلت پر دے دئیے۔ اس عمل کے کرنے سے پہلے ہروقت میرا جسم دکھتا رہتا تھا اور پیشاب کی بہت تکلیف تھی لیکن مجھے خود محسوس ہورہا ہے کہ اس عمل کے کرنے سے میری پیشاب کی تکلیف ختم ہوگئی اور جسم جو ہروقت تھکا تھکا رہتا تھا وہ ختم ہوگیا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 342 reviews.