Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

غلط عاملوں کے چکر اور عقلمند کیلیے اشارہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

میرا نام حکیم محمد نعمان طاہر ہے۔ 1992ء سے حکمت کے کام سے وابستہ ہوں‘ ساتھ ہی عملیات اور چلہ کشی کا شوق بھی تھا۔ عامل بننے کیلئے ایک استاد بنایا۔ ان کی عمر اس وقت ساٹھ سال کے قریب تھی میں ان کے بھانجے کا دوست تھا اس لیے ان کوماموں ہی کہتا تھا۔ انہوں نے بھی مجھے بھانجا بنالیا میں نے ان سے عملیات کا کام سیکھنے کا کہا وہ چھ ماہ لارا لپا لگاتے رہے پھر سورۂ اخلاص کا عمل کروایا کوئی نتیجہ نہ نکلا‘ اسی طرح دو تین عمل کروائے کوئی نتیجہ نہ نکلا اس عرصہ دو سال میں میں ان کی ضروریات کو پورا کرتا رہا یعنی جو چیز وہ منگواتے لاکر دیتا تھا یعنی استادی شاگردی کا پورا حق ادا کرتا رہا۔ تین سال گزر گئےاس عرصہ میں باباجی ملتان سے کہیں اور شفٹ ہوگئے۔ چار پانچ سال بعد پتہ چلا کہ وہ فیصل آباد منتقل ہوگئے ہیں تین سال میں ہزاروں کا جھٹکا لگاگئے۔
میرا شوق سلامت رہا۔ میں نے ایک اور استاد بنایا ان کوحاجی صاحب کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ مریدین کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ ان سے سلام دعا ہوگئی ایک سال خدمت کی‘ پھر چلہ کا تقاضا کیا انہوں نے سورۂ مزمل کا ایک چلہ کروایاکوئی نتیجہ نہ نکلا پے در پے انکی اجازت سے میں نے چار چلے کیے نتیجہ صفر رہا۔ پھر انہوں نے حضرت شاہ رکن عالم صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پر سورۂ مزمل پڑھنے کیلئے بتائی تو ایک رات حضرت شاہ رکن عالم رحمۃ اللہ علیہ خواب میں تشریف لائے اور فرمایا کہ ’’جب کوئی ضررورت ہو میرے پاس آجایا کرو‘ پریشان نہ ہو‘‘ لیکن سورۂ مزمل سے کوئی فائدہ نہ ہوا‘ پھر چلہ کشی چھوڑ دی اور مزار پر بھی آتا جاتا رہا اب بھی جب ضرورت ہو چلا جاتا ہوں کام کبھی جلدی کبھی دیر سے ہوجاتا ہے لیکن منزل نہ ملی۔ میرا شوق اور بڑھ گیا پھر دو سال گزر گئے استاد استادیاں کرتا رہا ہم خدمت کرتے رہے پھر انہوں نے ایک منتر دیا وہ پڑھا چالیس دن میں سوا لاکھ پورا کیا موکل آتا تھا لیکن خواب میں ‘کوئی بات نہیں کرتا تھا۔ استاد نے اس کا کوئی حل نہیں نکالا بس یہی کہتا رہا کہ پڑھتے رہو میں تین سال پڑھتا رہا نتیجہ صفر‘ آخر تھک گیا استاد کے پاس آنا جانا چھوڑ دیا اور کسی اور استاد کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا…!!! کچھ عرصہ بعد ایک عامل سے ملاقات ہوئی انہیں ساری صورتحال بتائی انہوں نے کہا کہ یہ تو کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے انہوں نے سورۂ ناس کا چلہ کروایا۔ شرط یہ رکھی کہ گھر اکیلا ہونا چاہیے‘ صرف پھیکا سالن کھانا ہے‘ دودھ چائے سب بند۔ سب شرائط پوری کی مطب کے ٹائم کے علاوہ روزانہ آٹھ گھنٹے تک پڑھائی تھی روزانہ سورۂ ناس چارہزار بار پڑھنا تھی‘ 53دن پڑھوائی نتیجہ صفر رہا۔میری حالت اس دوران کافی خراب رہی لیکن ’’شوق دا کوئی مل نئیں‘‘ ۔ میرے اس استاد نے سو روپیہ روزانہ مجھ سے تقاضا کیا تھا وہ میں روزانہ دیتا رہا وہ کہتے تھے میں دن کو آرام کروں گا رات کو تمہاری پیروی کروں گا اس لیے کام پر نہیں جاؤں گا تم میرا خرچہ اٹھاؤ میں نے خرچہ اٹھایا۔ پورے چلہ کے دوران ان کے بیوی بچے تو مجھ پر اس طرح ٹوٹ پڑے جیسے کہ کوئی مفت کا مال ہاتھ آگیا ہو بچے مٹھائی کا تقاضا کریں‘ بیوی مربے کھانے آجائے‘ کبھی شربت بادام کی بوتل دیدو تو کبھی روح افزا کی بوتل‘ اس کے علاوہ اور بہت کچھ یعنی انہوں نے میرا ’’کونڈا‘‘ کردیا۔ ایک چلہ کے دوران پندرہ بیس ہزار کھاگئے‘ پیرصاحب اپنے اندر حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی حاضری (جو فرضی ہوتی) بلاتے تھے جب ملاقات کرواتے تو میری بلاوجہ کی غلطیاں گنوا کر حاضری ختم کردیتے۔ چلہ کی ناکامی کے اسباب میرے ہی سر تھوپ دیتے‘ آخر یہ فیصلہ ہوا کہ لاہور جانا پڑے گا‘ داتا صاحب اور پیر عزیزالدین مکی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر جائیں گے وہاں حاضری موکل کی تمہیں مل جائے گی۔آخر ایک دن وہ مجھے میرے خرچہ پر لاہور لے گئے پہلے عزیزالدین مکی رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پر گئے وہاں بھی فرضی حاضری لی اور کہا کہ کام ہوجائے گا پریشان نہ ہو اور ایک غلطی وہاں بھی نکال دی کہ جب تم میرے پاس آئے تو آنے سے پہلے دیگ کیوں نہیںبانٹی۔ پھر داتا صاحب رحمۃ اللہ علیہ آئے وہاں مزار پر بیٹھ کر وہی فرضی حاضری اپنے اندر لی اور مبارک باد دی کہ تم ملتان پہنچو ایک ہفتہ میں تمہارا کام ہوجائے گا۔ مقصد سمجھ میں آگیا کہ اب بھی میرے ساتھ فراڈ ہی ہورہا ہے۔ خیر انسان کچھ کرتا ہے لیکن اللہ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتے اسی ہفتہ کے دوران مجھے خواب میں حضرت پیرمکی رحمۃ اللہ علیہ اور)
داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا دیدار نصیب ہوا۔ پیرمکی صاحب نے کہا کہ میرے پاس تمہارا مؤکل آگیا ہے جب چاہے آکر لے لینا اور داتاصاحب رحمۃ اللہ علیہ نے مجھے ایک قرآنی آیت بتائی کہ یہ پڑھتے رہنا۔ سب کام آسان ہوجائیں گے یوں ہی سلسلہ چلتا رہا میں دو تین بار داتاصاحب اور پیرمکی کے دربار پر گیا لیکن صحیح رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے ناکام رہا۔ میرا موکل حضرت پیرمکی رحمۃ اللہ علیہ کے دربار پر ہی ہے میں اسے بلانے میں ناکام رہا۔ پھر ایک استاد بنایا۔ وہ بھی کئی چلے کرواچکا سب ناکام۔ اس شخص نے بھی خوب ہمیں لوٹا خوب کھایا۔ 2-3سال اسی طرح گزر گئے یہ خود اور اس کے مؤکلات ہمیں بے وقوف بناتے رہے۔ آخر آہستہ آہستہ راز فاش ہوگیا کہ یہ شخص زبردست قسم کا زانی اور شرابی شخص ہے ہم نے کنارہ کشی کرلی لیکن ایک شخص انصار نامی آدمی کو اس نے چلہ کروادیا۔ اس کے پاس مؤکلات بھی ہیں اسی طرح حاضری لیتا ہے اس سے میری اب بھی ملاقات ہے لیکن وہ تمام کام کالے علم سے کرتا ہے جنات بھی ہندو عیسائی ہیں۔ آخری چلہ میں نے مؤکل کی حاضری کا کیا اب تک پڑھ رہا ہوں مؤکل سے کوئی بات پوچھو تو خواب دکھا دیتا ہے کوئی بات نہیں کرتا اور نہ سامنے آتا ہے۔ لیکن اس کا کوئی نتیجہ اب تک سامنے نہیں آیا۔ میری عمر چالیس سال ہے 23,22سال کی عمر سے محنت کرنے والا آدمی اٹھارہ سال سے ناکام ہے میں اپنے آپ کو ناکام نہیں سمجھتا لیکن لوگوں کے دھوکہ اور فراڈ نے مجھے ناکام بنادیا ہے اگر میں ناکام ہوتا تو ان بزرگوں کا دیدار نہ کرتا۔
آخری واقعہ: یہ واقعہ گزشتہ رمضان المبارک میں پیش آیا تھا‘ پیش خدمت ہے میں نے رمضان شریف میں ایک لاکھ بار درود شریف پڑھا اس کا ثواب حضور ﷺ کی روح اقدس کو پیش کردیا اور دوسرا میں نے علامہ لاہوتی کے صحابی جن بابا کو بھیج دیا اس رات کو حضور ﷺ تشریف لائے خواب میں یعنی حضورﷺ نے خواب میں زیارت کا شرف بخشا‘ دوسری رات کو صحابی جن بابا تشریف لائے انہوں نے علامہ لاہوتی صاحب کی تصویر دکھائی اور ان کا پتہ بھی لکھاہوا خواب میں دکھایا ابھی میں پتہ پڑھنے ہی لگا تھا کہ منظر غائب ہوگیا میں نے صحابی جن بابا سے عرض کی کہ میرا کام ہوجائیگا کہ نہیں انہوں نے کہا کہ ہوجائے گا ۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 337 reviews.