Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درود شریف سےناممکن کو ممکن بنائیں

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2012

پانی کے قطرے اور فرشتے

حضور پُرنور سید عالم ﷺارشاد فرماتے ہیں کہ خدا کا ایک فرشتہ ہے جس کا ایک بازو مشرق میں اور ایک
مغرب میں۔ جب کوئی شخص مجھ پر محبت کے ساتھ درود بھیجتا ہے‘ وہ فرشتہ پانی میں غوطہ لگا کر اپنے پر جھاڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہر قطرہ سے جو اس کے پروں سے ٹپکتا ہے ایک فرشتہ پیدا کرتا ہے اور قیامت تک درود پڑھنے والے کیلئے استغفار کرتا ہے۔

رحمت الٰہی کے ذمے ہے بخشش اس کی

حضور انور ﷺ کا اعلان ہے: اے ابوکاہل رضی اللہ عنہٗ جو کوئی مجھ پر ہر روز تین بار اور ہر رات تین بار میری محبت یا میرے اشتیاق میں مجھ پر درود بھیجے رحمتِ الٰہی کے ذمے ہے کہ اس دن اور اس رات کے گناہ بخش دے۔
دو فرشتوں کی آمین
حضور اکرم ﷺ کا فرمان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر شخص کیلئے دو ‘ دو فرشتے مقرر فرمارکھے ہیں کہ جب کوئی مومن بندہ میرا نام سنے اور وہ مجھ پر درود بھیجے تو وہ دونوں فرشتے بول اٹھتے ہیں غَفَرَاللہُ لَکَ یعنی اللہ تمہاری مغفرت فرمائے۔ ان فرشتوں کی درخواست پر اللہ تبارک و تعالیٰ بذات خود تمام فرشتوں کے ساتھ جواباً فرماتا ہے۔ ’’آمین‘‘ اسی طرح جب کسی بندہ کے سامنے میرا نام آتا ہے اور وہ مجھ پر درود شریف نہیں پڑھتا تو وہ دونوں فرشتے پکار اٹھتے ہیں لَاغَفَرَاللّٰہُ لَکَ یعنی اللہ تعالیٰ تمہاری مغفرت نہ کرے۔ اس وقت فرشتے جواباً کہتے ہیں ’’آمین‘‘

عجب اسرار

’’اسرارالابرار‘‘ میں درج ہے کہ فرمایا سرکار مدینہ ﷺ نے کہ جو شخص ایک بار درود پڑھے گا تو ساتوں آسمانوں کے ملائکہ اس پر درود پڑھیں گے۔ یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا جو شخص دو بار درود شریف پڑھے گا تو ساتوں آسمانوں کے فرشتے عرش عظیم‘ کرسی اس پر درود پڑھیں گے اور یہ سلسلہ بھی قیامت تک جاری رہے گا۔ جو شخص تین بار درود شریف پڑھے گا تو میں اُس شخص کا ضامن ہوں گا کہ روز قیامت اس کے چھوٹےبڑے گناہوں کا حساب نہ لیا جائے اور وہ پل صراط سے بجلی کی طرح تیزی سے گزرکر جنت میں میرے قریب بصد اعزاز سکونت پذیر ہوگا۔ سبحان اللہ۔

قلب کی شادابی اور انوار کا سبب

حضرت خضر علیہ السلام اور حضرت الیاس علیہ السلام سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے حضرت محمد مصطفی ﷺ سے ملاقات کی۔ ہم نےآپ ﷺ کو یہ فرماتے سنا کہ جو مومن بھی مجھ پر درود پڑھتا ہے‘ اس کا دل شاداب ہوجاتا ہے اور خدائے پاک اس دل میں نور ڈال دیتے ہیں۔ (زادالابرار‘صفحہ 10)

جو اللہ سے خوشی کی حالت میں ملنا چاہے

حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا جو شخص اس بات سے خوش ہو کہ اللہ تعالیٰ کی اس سے راضی خوشی ملاقات ہو‘ وہ مجھ پر کثرت سے درود پڑھے۔ (زادالابرار‘ صفحہ 10)

شفاعت کا مستحق

حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے یہ حدیث مبارک بیان فرماتے ہیں کہ جب کوئی مسلمان حضور نبی کریم ﷺ پر درود پاک پڑھتا ہے تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتے کو مقرر کرتا ہے کہ اس درو د شریف کے تحفے کو فوراً حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں پہنچاؤ۔ وہ فرشتہ کہتا ہے یارسول اللہ ﷺ فلاں بن فلاں یا فلاں بنت فلاں نے آپ ﷺ پر ایک بار درود شریف بھیجا ہے۔
حضور اکرم ﷺ انتہائی خوشی اور مسرت سے جواب دیتے ہیں کہ میری طرف سے اُسے دس بار سلام پہنچاؤ اور اسے پیغام پہنچادو کہ تم جنت میں میرے نزدیک ہوگے اور اس کی مثال میری ان دو انگلیوں کی طرح ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ متصل ہیں۔ حضور اکرم ﷺ یہ بات اپنی دونوں انگشت ہائے مبارک ملا کر فرماتے ہیں کہ وہ یقینی طور پر میری شفاعت کا مستحق ہوگا۔ (درود شریف مشکلات کا حل‘ 65،64)
(عمر امجد‘ ساہیوال)

درود شریف ہر مسئلہ کا حل

محترم حکیم صاحب! میں اپنے ٹیچر کے پاس ٹیوشن پڑھتا ہوں تو ہمارے ٹیوشن والے ٹیچر نے کہا آپ لوگوں نے یعنی (ہم سٹوڈنٹس) نے اپنی اگلے کورس کی کتاب لے کر آنی ہے۔ ہم وہ کتاب نہ لاسکے‘ہم لوگوں نے کام کی وجہ سے چھٹی بھی نہیں کرنی تھی خیر ہم لوگ بغیر کتاب کے ٹیوشن گئے میں نے راستے میں بس ایسے ہی تین یا چار مرتبہ درود شریف پڑھا جب آگے ٹیوشن گئے سارا کام کیا لیکن ٹیچر نے اس کتاب کے بارے میں کوئی سوال ہی نہ کیا۔ جیسے انہوں نے کہا ہی نہیں تھا۔
پھر ایک دفعہ میں نے بک سنٹر سے کچھ چیزیں خریدنی تھیں اور ایک پن کی نب بھی خریدی میں وہ چیزیں لیکر گھر آگیا‘ گھر میں آکر دیکھا تو نب کی ایک سائیڈ ٹوٹی ہوئی تھی‘ اگلے دن جب میں نب تبدیل کروانے گیا وہ وقت تھا بھی صبح کا جس وقت مارکیٹیں کھلتی ہیں حالانکہ اس وقت نہ تو کوئی چیز تبدیل کرکے دیتے ہیں اور نہ ادھار کی چیز دیتے ہیں پھر حسب معمول میں نے تین چار مرتبہ درودشریف پڑھا اس دکاندار نے بغیر کوئی بات کیے وہ نب مجھے تبدیل کرکے دے دیں۔
٭ ایک دفعہ میں نے میڈیکل سٹور سے چند ادویات لیں اور پھر ان میں سے کچھ استعمال کیں اور کچھ پڑی تھیں‘ پھر تین چار دن بعد دوبارہ دوائی لینے گیا تو پہلی والی میں سے کچھ استعمال کیں اور باقی جو پڑی تھیں وہ تبدیل کروانی تھیں پہلی والی کے ساتھ بل ساتھ دیا تھا جب دوسری نئی دوائی لینے گیا تو بل تو ساتھ نہ تھا البتہ درودشریف کا بل ساتھ ضرور تھا۔ میں راستے میں درودشریف پڑھتا ہوا جارہا تھا وہاں گیا… نئی دوائی لی اور پرانی ان سے تبدیل کروائی اس نے بل کے بارے میں پوچھا تو سہی لیکن برکت درودشریف کی وجہ سے ایسے سرسری سے انداز میں حالانکہ میڈیکل سٹور والے بغیر بل کے نہ واپس کرتے ہیں اور نہ ہی تبدیل کرتے ہیں۔ حکیم صاحب درودشریف کی وجہ سے کام آسان ہوگئے ہیں تو یہ کہوں گا یہ تو نقد کام کرواتا ہے‘ درودشریف مجھے ہرگز ہرگز اور ہرگز مایوس نہیں کرتا۔
میں کوئی بھی کام شروع کروں تو شروع میں درود شریف ضرور پڑھتا ہوں اور حیرت انگیز طور پر کبھی کبھی میرے ایسے کام جن کی مجھے بالکل بھی امید نہیں ہوتی وہ بخوبی سرانجام پاجاتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 327 reviews.