Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بے بس اور پریشان لوگوں کیلئے انمول وظائف

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے
(آسیہ میمن‘ کنڈیارو)
یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ جسے خدا رکھے اسے کون چکھے اس کا مطلب اس بات سے سمجھ میں آجاتا ہے یہ واقعہ جو بتانے جارہی ہوں ۔ یہ واقعہ میری امی کے ساتھ اکثر اوقات رات کو پیش آتا تھا ہم نے جب اپنے گاؤں سے آکر کنڈیارو میں رہائش اختیار کی تواس وقت ہمارے محلے میں بہت کم گھر ہوتے تھے اصل میں بات یہ ہے کہ جب رات ہوتی تو چور گلی میں چلتے ان کے چلنے کی آواز امی سنتی تھی گھر کی دیوار چھوٹی ہوتی تھی۔ امی سات مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ کر چاروں طرف دم کردیتیں‘ قرآن کی طاقت کی وجہ سے ان کو کبھی اندر آنے کی جرأت نہ ہوئی یہ ہے اللہ کی کتاب کی طاقت۔
اور کیس ختم ہوگیا
(سمیرا جبیں‘ کنڈیارو)
میرے والد صاحب پر ایک شخص نے جھوٹا کیس داخل کردیا جو کہ میرے ہی والد صاحب کے دوست تھے۔ اس کی نوعیت کچھ اس طرح ہے کہ میرے والد نے اپنے دوست سے کچھ پیسے بطور قرض لیے تھے جس کی اس وقت ہمیں بہت ضرورت تھی۔ پھر کچھ دن بعد میرے والد نے ان کو دو چیک سائن کرکے دے دئیے لیکن میرے والد اس چیک پر رقم لکھنا بھول گئے۔ اس بات کا فائدہ ان کے دوست نے اٹھایا اور اس میں بجائے 75ہزار کے جو کہ قرض تھا گیارہ لاکھ لکھ دئیے اور میرے والد پر کیس دائر کردیا اب جب اس بات کی خبر میرے والد کو ہوئی تو وہ صدمے سے بے حال ہوگئے اور انتہائی بیمار بھی ہوگئے۔ دو تین سال تک اسی پریشانی میں رہے اور اسی صدمے میں ان کا انتقال ہوگیا۔ ہم چاروں بھائی بہن چھوٹے چھوٹے تھے اور اسی پریشانی میں تھے کہ پہاڑ جتنا قرضہ تھا اور یہ کہ سب رشتہ داروں نے بھی منہ پھیرلیا کسی نے بھی مدد نہ کی اس کے بعد میں نے عالمہ کے کورس میں داخلہ لیا مجھے دو سال مدرسہ میں ہوئے۔ پھر میں نے اپنے استاد صاحب مولانا محمدسلیم اللہ صاحب سے اپنی یہ پریشانی بیان کی استاد صاحب نے مجھے ایک بہترین وظیفہ بتایا جس سے میری سب سے بڑی مشکل آسان ہوگئی جس کی وجہ سے ہمارا برا حال ہوگیا تھا۔ اتنا قرضہ جو ہم پر تھا اترگیا اور وہ کیس بھی ختم ہوگیا اور وہ وظیفہ یہ ہےحَسْبِیَ اللہُ لَااِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ (توبہ۱۲۹)۔ ہمارے استاد صاحب نے کہا کہ اس وظیفہ کو دل سے سوا لاکھ مرتبہ پڑھیں انشاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ یقین کریں ہم نے ابھی پچیس ہزار مرتبہ ہی پڑھا تھا کہ کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ سنادیا۔ الحمدللہ ثم الحمدللہ ہمارا مسئلہ حل ہوگیا۔ اس وظیفہ میں بڑی طاقت ہے۔ کسی بھی قسم کی پریشانی ہو یہ وظیفہ بڑا مجرب ہے۔ ہر کام کیلئے اس کو پڑھ سکتے ہیں۔
نظر 3 پوائنٹ سے زیرو پوائنٹ ہوگئی
(عائشہ غلام اللہ‘ کنڈیارو)
میری نظر تین پوائنٹ کم تھی اور میں چشمہ لگاتی تھی تو ہمارے مدرسہ کے استاد صاحب سلیم اللہ جو ہمارے مدرسہ میں پڑھاتے ہیں ہمیں انہوں نے بتایا کہ حکیم صاحب کا فرمایا ہوا وظیفہ ہے جو حکیم صاحب نے استاد صاحب کو بتایا تھا ۔ استاد صاحب نے فرمایا جو بھی اس کو جس پریشانی کے لیے پڑھے گا اس کا مسئلہ حل ہوجائے گا تو میں بھی بہت پریشان تھی اور دن بدن نظر کم ہورہی تھی ہر مرتبہ ڈاکٹر کو دکھاتی تو وہ تین پوائنٹ کا چشمہ دیتے اور ڈراپس دیتے میں ڈالتی لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا تو میں نے سب کچھ چھوڑ کر جو قرآن پاک میں طاقت دیکھی وہ کسی چیز میں نہیں دیکھی اب تو الحمدللہ جتنی طاقت میں نے قرآن پاک میں دیکھی اتنا میرا یقین بڑھ گیا اور اب جو پریشانی ہوتی ہے قرآن پاک ہی کی طرف جاتے ہیں اور میں نے قرآن پاک سے سورۂ توبہ کی آیتحَسْبِیَ اللہُ لَااِلٰہَ اِلَّاہُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَہُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ (توبہ۱۲۹)۔ پڑھی نظر کیلئے تو اب میری نظر تین پوائنٹ سے ہٹ کر زیرو پوائنٹ ہوگئی اور میری اتنی بڑی پریشانی ختم ہوگئی اور میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں رہی۔ طریقہ عمل اس طرح تھا کہ روزانہ ایک تسبیح پڑھ کر آنکھوں میں دم کردیتی تقریباً چار ماہ ہی گزر نہ پائے تھے تو میں نے نظر چیک کروائی اور خوشی کی خبر مل گئی۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 317 reviews.