Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہمیشہ خوشحال رہنے کا عمل

ماہنامہ عبقری - نومبر 2012

اسم اَلرَّافِعُ الْبَاسِطُ یہ دونوں اسم ملائکہ عرش کا وظیفہ ہیں ان اسماء کے ذاکر کو اللہ تعالیٰ جسمانی مالی اور علمی وت دیتا ہے اور اس کے ذاکر کو قدر ومنزلت دیتا ہے جو شخص ان دونوں اسماء کو چاندی کی انگوٹھی پر کند کرا کر پہنے تو ہمیشہ خوشحال رہے۔
قبولیت دعا کا عمل
اسم اَلْغَیْبُ السَّمِیْعُ ان دونوں اسمائ کا ذاکر اللہ تعالیٰ سے جو کچھ مانگے تو وہ اس کو عنایت کرتا ہے۔ اگر بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر اَلْمُجِیْبُ اور دائیں پر اَلسَّمِیْعُ لکھے۔ پھر آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کردعا کرےتو انشاء اللہ فوراً قبول ہوگی۔ اس کے خواص بہت جلد ظاہر ہوتے ہیں۔
محبت کا کامیاب عمل
اسم اَلْقَہَّارُ الشَّدِیْدُ ان کا ذاکر جس کا م کا رخ کرتا ہے وہ کام جلد پورا ہوجاتا ہے اور ہر شخص اس سے محبت اور خوف کرتا ہے اگر ان کا دفق مکسر مربع کی صورت میں پاک چمڑے پر لکھ کر بازو پر باندھے توکوئی اس کا مقابلہ نہ کرسکے اور جو مقابلہ کرے گا وہ مغلوب ہوگا اس کے مخمس کا نقش بناکر اپنی پیشانی پر باندھے تو سب کے دلوں میں اس کی محبت پیدا ہوتی ہے۔
جسمانی قوت میں اضافہ
اَلْقَوِیُّ اَلْقَادِرُ ان دونوں اسموں کے ذاکر کے اعضاء میں قوت پیدا ہوتی ہے۔ وہ جس قدر بوجھ اٹھائے کچھ مشقت معلوم نہ ہوگی۔
دعا دافع مصیبت
جس شخص کو کوئی مصیبت درپیش ہو اس کو چاہیے کہ شب جمعہ کو غروب آفتاب کے بعد غسل کرکے اعتکاف میں بیٹھے اور کسی سے کلام نہ کرے یہاں تک کہ عشاؑء کی نماز پڑھ کے وتر کے آخری سجدہ میں یہ الفاظ سو بار کہے یَااَللّٰہُ یَارَبُّ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ بِکَ اَسْتَغِیْثُ یَااَللّٰہُ اور حاجت مانگے انشاء اللہ پوری ہوگی۔اللہ کے ان پاک ناموں کے وسیلے سے بہت سو کی حاجتیں پوری ہوئی ہیں آپ بھی یقین کے ساتھ کریں۔ اللہ کرم کرے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 309 reviews.