اللہ تعالیٰ کے اسمائے گرامی سے علاج
(رفعت‘ فیصل آباد)
یَارَحْمٰنُ: صبح فجر کی سنتوں اور فرض کے درمیان جو شخص ایک سو اکیس مرتبہ یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ کسی بیمار کے سرہانے کھڑے ہوکر پڑھے گا۔ سات دن میں بیمار تندرست ہوجائے گا۔ اگر موت مقدر میں ہے تو خاتمہ بالخیر ہوگا۔ جلد مشکل آسان ہوجائے گی۔ یہ عمل مجرب ہے۔
جو کوئی یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ دونوں نام ملا کر ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ پڑھے گا۔ حق تعالیٰ غفلت اور بھول اس کے مزاج سے مٹا دیں گے۔ نماز کی محبت پیدا ہوگی۔ آزمودہ ہے۔
یَاقَابِضُ: جو شخص فجر اور مغرب کی نماز کے بعد اکیس مرتبہ ’’یَاقَابِضُ‘ ہمیشہ پڑھے کسی قسم کا جادو اس پر اثر نہیں کریگا کسی شخص کی بددعا اس کے حق میں کارگر نہ ہوگی کسی جن بھوت کا اثر نہ ہوگا۔ ہر قسم کی بلاؤں کو رفع کرنے کے لیے یہ نام اسم اعظم کا درجہ رکھتا ہے اور نہایت عجیب الاثر ہے۔
چند نام جمع کرکے پڑھنا
سخت سے سخت مرض یا سنگین مقدمہ فتح کرنے کیلئے یَاحَلِیْمُ یَاعَلِیْمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیْمُ کا پڑھنا نہایت مجرب ہے۔ حضرت علامہ حضرمی رحمۃ اللہ علیہ نے ان اسماء کو پڑھ کر چار ہزار آدمیوں کے لشکر کو بڑے ذخائر دریا سے بلاکشتی‘ بلاجہاز‘ بغیر پل کے پار اتارا۔ اس دعا سے خشک ریگستان میں خدا نے حضرت علاء رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کیلئے مینہ برسایا۔ اگر کوئی شخص ان اسماء کو ایک لاکھ اکیاون ہزار مرتبہ بطور ختم پڑھے تو اسی ہفتے کامیاب وبامراد ہوگا۔ معمولی ضرورتوں کیلئے ایک ہزار مرتبہ پڑھ کر دعا کرنا کافی ہے۔
یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ۔ ہر ایک مصیبت کیلئے اس مبارک نام کا ہروقت ورد رکھنا تمام آفتوں کا مجرب علاج ہے۔ ایک راہزن نے حضرت زید رضی اللہ عنہٗ کو پکڑ کر قتل کرنے کا ارادہ کیا تو اس وقت آپ رضی اللہ عنہٗ نے تین مرتبہ یہ نام پڑھا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے ایک فرشتے کو بھیجا جس نے اس جلاد کو ختم کرکے آپ کو رہائی دلائی۔ سجدے میں سومرتبہ اس نام کوعشاء کی نماز کے بعد پڑھنا لاعلاج مریضوں کی دوا‘ سخت سے سخت مصیبت سے نجات ملنے کا کامل ذریعہ ہے۔ کسی بھی مسلمان کو اس دولت سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں نیک کام کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
تیربہدف وظیفہ جو عبقری سے ملا
(روبینہ ظفر‘ لاہور)
میں عبقری کی قاری ہوں۔ میرے ایک شخص کے پاس چالیس ہزار تھے اور وہ دینے کا نام نہیں لے رہا تھا میں نے ماہ مئی کے عبقری میں آیت کا وظیفہ پڑھاتھا۔ میں نے یہ وظیفہ پوری توجہ اور دھیان سے نہیں پڑھا‘ اٹھتے‘ بیٹھتے‘ کھلا پڑھا آیت یہ تھی۔ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاوَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿الانعام۴۵﴾۔ ابھی میں نے صرف تین یا چار روز ہی پڑھا تھا کہ وہ شخص خود گھر آکر پیسے دے گیا۔ اسی طرح میرے نندوئی کے کاروباری لوگوں نے عرصہ تین سال سے تین لاکھ کی رقم دینی تھی میں نے ان کو یہی آیت بتائی۔ انہوں نے بھی صرف چار روز ہی پڑھا تھا کہ ان کا مسئلہ حل ہوگیا۔ انہوں نے ان کو رقم تو نہیں دی لیکن انہوں نے ان کا مال واپس کردیا۔ میں بہت شکرگزار ہوں کہ میں نے اور میرے نندوئی نے اس آیت سے فیض پایا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں