Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات کا پیدائشی دوست

ماہنامہ عبقری - اکتوبر2012

 

بیٹیوں کی شادی کا مسئلہ کس نے حل کروایا
 مجھے آج ان باتوں سے وہ سارا تجربہ وہ سارا مشاہدہ وہ سارا ثبوت یاد آگیا۔ مجھے خوشی ہوئی کہ چلو اس جن نے اپنے مشاہدات بھی بتا دئیے اور میری بات کی تصدیق بھی کردی۔
 ایک بونے جن نے ایک بات بتائی کہنے لگے کہ جب سے آپ نے موتی مسجد کا بتایا تو کراچی سے دو بوڑھے میاں بیوی یہاں آئے ان کی بیٹیوں کی شادی کا مسئلہ تھا اور وہ بہت پریشان تھے بیٹیوں کے بال سفید ہوگئے تھے‘ کسی بھی طرح  رشتہ نہیں ہوتا تھا اور زندگی کے دن رات یونہی مایوسی میں گزر رہے تھے ہرصبح ایک نئی امید اور ہر شام حسرت و یاس میں چلی جاتی وہ پریشان تھے کہ آخر کیا ہوگا؟ عبقری میں آپ کا مضمون پڑھ کر وہ آئے تو روتے روتے موتی مسجد میں ان کی ہچکی بندھ گئی‘ ہمیں ان کے مسائل کی چونکہ خبر ہوگئی اس لیے ہم ان کے ساتھ چلے گئے۔ و ہ ٹرین سے چونکہ کراچی پہنچے‘ ہم ان سے پہلے کراچی پہنچ گئے اور ان کے گھر پہنچ کر ان کے گھر کے ایک کونے کے اندر کچھ ایسے تعویذ دبے ہوئے تھے جن کا تعلق رشتوں کی بندش سے تھا ہم نے ان کو نکالا اور جاکر سمندر میں ڈال دیا جب سمندر میں ڈالا تو ان کی وہ چیزیں ختم ہوگئیں تو جب وہ گھر پہنچے تو رشتے والے ان کی طرف رجوع کرنےلگے۔ تین بیٹیاں تھیں جن میں سےایک کی شادی ہوگئی‘ ایک کا رشتہ طے ہوگیا ہے اور تیسری کیلئے رشتے آرہے ہیں۔
ہمیں توموتی مسجد سے عشق ہے
میں نے ان جنات کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے میرا مضمون  پڑھنے والے قارئین کی مدد کی۔ وہ بونے جنات کہنے لگے ہمیں تو موتی مسجد سے عشق ہے‘ ہمیں موتی مسجد محبت اور پیار ہے‘ ہم تو ہر آنے والے کو اپنا مہمان سمجھتے ہیں اورہرآنے والا ہمارا دوست اور ہمارا مخلص ساتھی ہوتاہے‘ ایسے ایسے لوگ آئے جن کے پاس وسائل کم تھے‘ مسائل زیادہ تھے ہم نے ان کے گھر جاکر مدد کی‘ بعض لوگوں کے شیاطین جنات سے ہم نے خود لڑائی کی اور ان جنات کو ختم کیا‘ بعض لوگوں کے جادو ختم کیے اور بعض لوگوں کی آپس میں صلح کروائی‘ نفرتیں اور دل کے کینے ختم کیے‘ ان کے دل کی دنیا آباد ہوئی‘ بعض لوگ اپنی اولاد کی نافرمانی سے پریشانی ہوکر آئے ان  کےساتھ ہم خود گئے اور اولاد کو نافرمان بنانے کیلئے جو خبیث جناتی چیزیں مسلط تھیں اور جو انہیں ہر وقت منفی سوچ دیتی تھیں‘ انہیں مثبت طریقوں اور نیکی کی راستوں سے ہٹاتی تھیں ان سے ہم نے جنگ کی اورانہیں دور کیا اور ان نوجوان بیٹے اور بیٹیوں کو ہم نے اپنی روحانی نظر سے پاک کیا اور ان کے اوپر روحانی دمکیے اورواپس آگئے۔ میں حیرت سے ان نیک جنات کی کارگزاری سن رہا تھا اور مجھے اچھا لگا کہ اللہ تیرا شکر ہے کہ تو نے مجھے مخلوق خدا کو موتی مسجد تک پہنچانے کاذریعہ بنایا۔
ایک بددعا۔۔۔اور نسلیں برباد
 ایک جن نے بتایا یعنی بونے جن نےکہ ایک جوڑا ہمارے پاس موتی مسجد میں آیا میں نے انہیں ٹوکا کہ ہمارے پاس سے کیامراد ہے؟؟؟ تو کہنے لگاکہ ابھی تو ہم نے آپ سے کہا ہےکہ موتی مسجد میں آنے والا ہر شخص ہمارا مہمان ہوتا ہے۔۔ ہمارے پاس ایک جوڑا آیا ان کے ہاں اولاد نہیں تھی‘ انہیں شک تھا کہ ان کے اوپر کسی نے جادو کیا ہے حالانکہ  ان پر جادو نہیں تھا اور نہ ہی ان کے اوپر جنات کا اثر تھا۔ دراصل ان کے پیچھے ایک بددعا تعاقب کررہی تھی اور وہ بددعا یہ تھی کہ ان کے دادا نے ایک فقیر کو ستایا تھا اور اس کی توہین کی تھی اور ان کے گھر کے اندر ایک خاتون کام کرتی تھی اس خاتون کو انہوں نے بری طرح جھڑکا تھا اور بہت زیادہ سزا دی تھی جبکہ ان کی غلطی بہت تھوڑی تھی‘ اس کے دل سے دکھی آہ نکلی اور آہ یہ نکلی کہ تیری نسلیں کبھی آباد نہ رہیںاور واقعی ایسا ہوا ان کی اولاد یا تو پیدا ہوتے ہی مرجاتی تھی یا پھر اس کی اولاد ہوتی ہی نہیں تھی تو ہم نے ان کی بددعا کا ازالہ یہ کیا کہ ان کے مال میں سے بہت سا حصہ صدقہ کیا اور وہ صدقہ اس خاتون کو جو کہ بہت عرصہ پہلے فوت ہوگئی تھی اورجس کی بددعا لگی تھی اس کی روح کو پہنچایا۔ مزید قرآن پاک سے مخصوص آیات ہم نے ان پر دم کیں اور جب وہ گھر پہنچے تو ہفتے بعد ہی اس خاتون کو امید ہوگئی اور اب وہ خاتون امید سے ہے۔
میری خوشی و مسرت
میں ان کی باتیں سن رہا تھا اور خوشی بھی ہورہی تھی اور مسرت بھی… حتیٰ کہ خوشی اور مسرت سے میری آنکھوںسے آنسو نکل آئے۔ بونے جنات بہت سارے تھے میں نے ان سے پوچھا کوئی اور بات سنائیں کہ مجھے آپ کی باتوں سے دلی سکون مل رہا ہے کہ مخلوق خدا کی مشکلیں ٹلیں۔
موتی مسجد سے چوری کرنیوالے کا انجام
کہنے لگے یہاں کچھ لوگ جائے نماز جھاڑو اور کچھ چیزیں چھوڑ کرگئے پھر کچھ لوگوں نے انہیں اٹھا کر بیچنا شروع کردیا‘ جس جس نے بھی یہ کام کیا یعنی چیزیں بیچیں ہم نے انہیں سزائیں دی‘ کسی کے بیٹے کو نقصان پہنچایا‘ کسی کے گھر کو نقصان پہنچایا‘ کسی کا حادثہ کرایا‘ کسی کی ہڈی تروادی اور کسی کے گھر کے اندر لڑائی کروا دی‘ کسی کو مالی کسی کو جانی بہت نقصان پہنچایا کیونکہ یہ کام وہ تھا جو کہ مسجد کا تھا اور یہ ہماری محبوب مسجد‘ ہماری مسجد سے کوئی چیز چوری کرے توہم اسے پرسکون نہیںدیکھ سکتے وہ یقینا ًپریشان ہوگا اور اسے پریشان ہونا بھی چاہیے۔ ہم نے جی بھر کر انہیں پریشان کیا۔
بونے جنات کی دعائیں
  یہاں جو عبادت کرنے آئے اور خلوص سے آئے ہم نے جی بھر کر ان کیلئے دعائیں کیں‘ کچھ کی مدد کی‘ ورنہ سب کو دعاؤں کے ساتھ بھیجا اور سب کو ہم نے روحانی دم کیا‘ ہر آنے والا شخص یہاں سے خالی نہیں گیا‘ ہاں وہ شخص جس کے اندر یقین نہیں وہ ضرور خالی جائے گا کیونکہ ہر شخص یہاں یقین کی خیرات پاتا ہے‘ اللہ بھی یقین والوں کے ساتھ ہے بے یقین کے ساتھ تو خود رب بھی نہیں ہے‘ ہم نے یقین کی دنیا میں ان لوگوں کو دیکھا ہے ۔ جنات بتا رہے تھے کہ بعض لوگ موتی مسجد میں ایسے آئے جو تین تین دن یہاں ٹھہرے‘ صبح آتے تھے شام کو چلے جاتے تھے‘ پھراگلی صبح آتے تھے‘ بعض ایسے ہیں جو سات سات دن ٹھہرے‘ بعض ایسے جو دو دو تین تین ہفتے ٹھہرے اور یہاں مسلسل عبادت‘ اعمال اور وہ نوافل جو آپ نے بتائے تھے کرتے رہتے تھے اور وہ پاکرگئے۔ بعض لوگ چونکہ جلدی میں ہوتے ہیں اور تسلی سے عبادت نہیں کرتے اس لیے انہیں مراد نہیں ملتی۔ جو تسلی سے وہ نفل پڑھے اور بار بار یہ عمل کرے وہ جلدی یا دیر سے۔۔۔۔ دراصل دیر اس لیے ہوتی ہے ان کے گناہ زیادہ ہوتے ہیں‘ ان کی پریشانیاں اس لیے ہوتی ہیں یا ان کے اوپر جادو سخت ہوتا ہے‘ بندشیں سخت ہوتی ہیں‘ یا ان کے پیچھے کوئی بددعا تعاقب کررہی ہوتی ہے اس لیے دیر لگتی ہے جو عمل کو متواتر کرتا رہے اور جو عمل میں تواتر کرے اسے دیر نہیں لگتی‘  پریشانیاں اور مصیبتیں دور ہوجاتی ہیں‘ مصیبتیں دور کراکے بہت خوشگوار ہلکا پھلکا موتی مسجد سے نکلتا ہے۔
اسم یاقہار ۔۔۔اور خبیث جنات کا شکوہ
میں نے ایک بونے جن سے پوچھا یاقہار کے کوئی تجربات آپ کے مشاہدے میں آئے ہوں۔
کہنے لگے جب سے آپ نے یاقہار بتایا ہے اور وہ لوگ جو عبقری پڑھتے ہیں وہ یاقہار پڑھتے ہوئے جب بھی شاہی قلعے میں آتے ہیں تو اس شاہی قلعے کے شاہی محلے یعنی ہیرا منڈی کے جس کونے کا میں نے پہلے تذکرہ کیا اس کونے کے وہ جنات جو بیت الخلا کی طرف رہتے ہیں وہ بہت پریشان ہیں اور ان کے کئی جنات مرگئے ہیں ان کے گھروں کو آگ لگ گئی ہے وہ ہمارے پاس آئے اور کہا کہ آپ علامہ صاحب کو روکیں کہ علامہ صاحب لوگوں کو یاقہار نہ پڑھنے دیں ہم علامہ صاحب کو نقصان نہیں پہنچاسکتے کیونکہ ان کے گرد مضبوط روحانی قلعہ ہے‘ ان کی نسلوں کی بھی حفاظت رہے گی انشاء اللہ تعالیٰ کیونکہ ان کی نسلوں کے گرد بھی روحانی قلعہ ہے لیکن ہمارے تو گھر اجڑ گئے برباد ہوگئے تو وہ بونا جن مجھ سے کہنے لگا کہ میں نے ان سے کہا کہ تم لوگوں کو تنگ کرنا چھوڑ دو کہنے لگا کہ شرارت تو ہمارے خمیر میں ہے ہم کیسے تنگ کرنا چھوڑ دیں؟
 انسان و جنات کیلئے خیر کا ذریعہ
 میں نے ان سے کہا تم مسلمان ہوجاؤ ‘کہا ہم مسلمان نہیں ہوسکتے‘ میں نے ان میں سے کئی لوگوں کو اسلام کی طرف دعوت دی اور شاہی محلے کے کئی ہندو اور عیسائی جنات مسلمان ہوگئے‘ بہت سوں پر محنت جاری ہے ۔ واقعی یاقہار کا پڑھنا  جہاںانسان کے تقویٰ و تربیت کا ذریعہ بنتا ہے وہاں جنات کیلئے بھی ہدایت اور خیرکا ایک ذریعہ بنتا ہے جنات بھی اس کو مانتے ہیں جنات بھی اس کو تسلیم کرتے ہیں یہ ایک مختصر نشست  کا تذکرہ تھا جو میں نے جنات کے ساتھ کی۔
لاہور شہر کے نیچے ایک اور آباد شہر.......!!!
ایک بات بتانامیں بھول گیا وہ یہ ہے کہ شاہی قلعہ کے اردگرد کچھ ایسے راز اور بھی ہیں جوکبھی میں آپ بتاؤں گا ان رازوں کا تعلق اللہ کی قدرت سے ہے جس جگہ شاہی قلعہ بنا ہے یہاں پہلے اونچے اونچے ٹیلے ہوتے تھے اور ویسے بھی پرانا شہر تمام ان پرانے ٹیلوں پر بنا ہوا تھا۔ انوکھی بات یہ ہے کہ ان ٹیلوں کے نیچے صدیوں اور ہزاروں سال پہلے بہت پرانا شہر آباد تھا‘ قدرت خدا کی وہ شہر ختم ہوگیا‘ پھر اللہ کا نظام کہ اللہ نے اپنی طاقت و قوت سے مٹی کو حکم دیا اور پھر یہاں بہت بڑے بڑے ٹیلے بن گئے ان ٹیلوں کے نیچے یعنی شاہی قلعہ کے نیچے اور پورے پرانے لاہور شہر کے نیچے ایک بہت بڑااور بہت پرانا شہر ہے جس کی اپنی ایک مخصوص تہذیب اور تمدن اور جس کے اندر اپنا ایک مخصوص نظام ہے اور وہاں بھی ایک مخلوق آباد ہے جو انسان نہیں اورجنات بھی نہیں وہ اور مخلوق ہے جو صرف اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے ۔۔۔میں یعنی علامہ لاہوتی بھی اس کائنات کے رازوں کو تھوڑا سا پاسکا ہوں زیادہ نہیں پاسکا اور زیادہ پانے کی کوشش کرہی نہیں سکتا کیونکہ وہاں کا نظام صرف اور صرف اللہ کے امر کے ساتھ چلتا ہے جس طرح آسمانوں کے اوپر مخلوق ہے‘ زمین کے اوپر مخلوق ہے ‘زمین کے نیچے بھی مخلوق ہے زمین کے نیچے بھی کائنات ہے اور وہ اللہ کے امر میں ہے اللہ جس طرح چاہ رہا اس طرح ہورہا۔ اللہ نے اپنا نظام اپنے چند بندوں کیلئے کھولا ہے ہر بندہ اس نظام کو پہنچ نہیں سکتا اگر ہربندہ اس نظام کو پہنچ جائے تو کائنات کا راز راز نہ رہے کیونکہ یہ راز اب سب کے بس کا کام نہیں ویسے بھی روح کی دنیا پراسرار دنیا لاہوتی دنیا‘ ملکوتی دنیا‘ جبروتی دنیا‘ ناسوتی دنیا اور ارواح کی دنیا یہ کائنات کے پوشیدہ رازوں میں سے ایک راز ہے‘ اس دنیا کو پہنچنے کیلئے ایک لمبی منزل ہے‘ ایک عظیم شخص کا ہاتھ ہونا پھر اس کی مسلسل اتباع ہونا‘ پھر اس کے ساتھ مسلسل رابطہ ہونا اس کے بغیر ایسا ممکن نہیں کیونکہ میں نے بہت سے اللہ والوں کی اور نیک جنات کی مسلسل صحبت اٹھائی ہے اب بھی ان نیک جنات جو کہ بچپن سے میرے ساتھ ہیں اور اب بھی وہ نیک جنات مسلسل مجھے اپنے ساتھ لیکر چلتے ہیں۔ قدم قدم پر میری رہبری کرتے ہیں اور قدم قدم پر مجھ سے محبت اور پیار کرتے ہیں اور قدم قدم پرمیرے ساتھ اپنی محبت اور پیار کا تعلق جگاتے ہیں میں بعض اوقات ان لوگوں کو مشکور ہوتا ہوں کہ وہ نیک جنات مجھے اپنے شاہی اڑن جہازوں میں لیکر چلتے ہیں جو کہ گدھ نما پرندے کے طرز پر بڑے بڑے بنے ہوئے ہوتے ہیں اور بعض اوقات مجھے اپنے ساتھیوں میں بلاتے ہیں‘ قرآن کی محفل میں بلاتے ہیں‘ نکاحوں میں بلاتے ہیں‘ ولیموں میں بلاتے ہیں زندگی میری ان ہی کے ساتھ مسلسل گزررہی ہے۔   میںآپ کے سامنے کن کن رازوں سے پردہ اٹھاؤں‘ بہرحال کچھ رازایسے ہوتے ہیں جن کا اظہار کردیتا ہوں کچھ راز ایسے ہوتے ہیں جن کا اظہار نہیں کرسکتا جتنا ہوتا ہے آپ کو بتا دیتا ہوں‘ بہت کچھ نہیں بتاسکتا اور بتانا بھی نہیں چاہیے کہ میرے پڑھنے والے یہی برداشت نہیں کرسکتےاور بعض اس کو ڈھکوسلہ دھوکہ اور فریب کہتے ہیں لیکن اکثریت ایسی ہے جو اس سے فائدہ حاصل کرتی ہے جو اس سے استفادہ حاصل کرتی ہے اور جو اس سے فیض پاتی ہے۔ کتنے لاکھوں ایسے ہیں جن کی مشکلات ٹلیں‘ کتنے لاکھوں ایسے ہیں کہ جنکی پریشانیاں دور ہوئیں‘ کتنے ایسے ہیں کہ میرے کالم کو پڑھ کر ان کے گھر شادو آباد ہوئے‘ انکی ویرانیاں دور ہوئیں‘ ان کے چہرے پر مسکراہٹیں اور شادمانیاں آئیں‘ ان کی زندگی کی پریشانیاں دور ہوئیں‘ ان کے مسائل حل ہوئے‘ میں خوش ہوتا ہوں‘ میں مطمئن ہوتا ہوں۔ مجھے دل کے اندر سکون ملتا ہے کہ میری وجہ سے لوگ خوشیاں پارہے دکھ دور ہورہے غم دور ہوگئے‘ مسائل حل ہورہے‘ میں یہی چاہتا ہوں اوریہی میرے دل کی آواز ہے ۔
علامہ لاہوتی کا قارئین سے وعدہ
دوستو! میری زندگی کی خبر نہیں لیکن میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں جتنا بھی ہوسکا آپ کو دوں گا جتنا بھی ہے وہ آپ کا ہے لیکن مجبور ہوں بعض کائنات کے ایسے راز ہیں جو کہ میں آپ کو نہیں بتاسکتا کہ مجھے حکم نہیں کیونکہ اگر وہ بتاتا ہوں تو کائنات کے رازوں میں خلل آتا ہے میں ایسا نہیں کرسکتا۔ لیکن جتنا زیادہ سے زیادہ ہوگا میں بتاتا رہوں گا۔
قارئین سے معذرت خواہ ہوں
میں نے پچھلے دنوں ایک بات کہی اور لکھی تھی کہ ایک جن ایک کلام پڑھ کر عورتوں کو اٹھا لیتا تھا اور ہر کسی کو اپنی طرف مائل کرلیتا تھا جب سے یہ چیز لکھی اس وقت سے مسلسل میری طرف لوگوں کی پیغامات آنا شروع ہوئے کہ وہ اسم ہمیں بتایا جائے ہم اسے ہرگز ناجائز استعمال نہیں کریں گے اس سلسلے میں میں ایک بات بتاؤں کہ انسان بہت کمزور اور نادان ہے وہ بہت جلداپنے وعدے توڑ دیتا ہے‘ انسان نے تو اللہ سے وعدہ کیا وہ توڑ دیا تھا‘ انسان سے وعدہ کیسے پورا کرسکتا ہے اور بعض چیزیں ایسی ہیں جو انسان کو گناہ اور غلطیوں کی طرف مائل کردیتی ہیں اس لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسی چیزیں بتاؤں جو نیکی کی طرف‘ عبادت کی طرف‘ للہیت کی طرف‘ اخلاص کی طرف اور اللہ کی محبت کی طرف مائل کردے۔ اس لیے میں ایسی چیزوں کو بتانے سے آپ سب قارئین سے معذرت خواہ ہوں اور براہ مہربانی اس کیلئے اصرار بھی مت کیجئے گا۔(جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 247 reviews.