قبول توبہ کا عمل
اَلْحَکِیْمُ الرَّئ ُوْف یہ دونوں اسم قبول توبہ اور معافی کے لیے بہت مفید ہیں‘ گنہگار ان اسماء کا ذکر کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ کو قبول کرلیتا ہے اور مزید گناہوں سے باز رکھے گا۔
قبولیت دعا اور خلق میں مقبولیت
اَلْغَفُوْرُ الْوَدُوْدُ یہ دونوں اسماء قبول توبہ کے لیے مخصوص ہیں‘ ان کے ذاکر پر خودبخود لوگوں کے دل مائل ہوں گے اور جو شخص اس کو دیکھے گا وہ اس کا عاشق ہوجائے گا۔ ایک تاجر کو ایک مرتبہ ایک چور نے آن گھیرا‘ تاجر نے اسم الودود پڑھ کردعا کی جس پر اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتہ اس چور کے قتل کرنے کو بھیجا‘ چنانچہ اس فرشتہ نے آکر چور کو قتل دیا۔
قلوب میں محبت پیدا ہوگی
اَلْحَنَّانُ: اس اسم کے ذاکر کی محبت لوگوں کے قلوب میں پیدا ہوتی ہے اور چالیس مرتبہ پاک برتن میں لکھ کر انڈے کی سفیدی سے اس کو دھو کر آگ سے جلےہوئے پر اس کو ملے تو وہ فوراً اچھا ہوجاتا ہے۔ اس اسم کے ذکر سے گرم امراض کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
سختی اور غم دور کرنے کاعمل
اَللَّطِیْفُ: یہ اسم رنج و غم دور کرنے کیلئے بہت زوداثر ہے‘ سختی میں اس اسم کے ذکر سے فوراً سختی دور ہوجاتی ہے اور جو ہمیشہ اس کا ذکر کرے اللہ تعالیٰ اس کی سختیاں جلد تر اس سے دور کردیتا ہے۔ کم از کم 160بار اس اسم کا ذکر کرنا چاہیے۔
امراض سے شفاء
اَلشَّافِی: اس اسم میں بیماریوں سے شفاء پانے کی خاص تاثیر ہے اس کے ذاکر کو اللہ تعالیٰ ہر عیب و نقص و مرض سے محفوظ رکھتا ہے اگر مریض پر 43 بار یہ اسم پڑھ کر دم کریں اور سورۂ فاتحہ سات مرتبہ پڑھ کر یہ دعا پڑھیں اور دم کریں تو وہ مریض شفاء پاتا ہے۔ دعا یہ ہے:۔
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الشَّافِیْ لَاشِفَآءَ اِلاَّ شِفَآئُ کَ یَااَللہُ شِفَآئً لَایُغَادِرُ سَقَمًا وَلَا اَلَماً
اَلرَّقِیْبُ: اس اسم کے ذاکر پر اللہ تعالیٰ اپنی بے پناہ برکتیں نازل فرماتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں