Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2007ء

(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جس کا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ہے جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں۔ ) کثیف خیالات ( کامران ، کراچی ) سوال:۔ چار پانچ سالو ں سے ذہنی طور پر منتشر رہتا ہوں۔ سونے کے لیے لیٹتا ہوں تو عجیب و غریب خیالا ت آنے لگتے ہیں۔ ان خیالا ت میں زیادہ تر کثیف اور معکو س خیالات ہو تے ہیں۔ میں اپنی زندگی میں کسی بے معا نی اور غلط سر گرمیوں سے دور ہوں۔ اٹھنا بیٹھنا بھی اچھے لو گو ں میں ہے۔ ما ضی میں بھی بری سو سائٹی کا شکا ر نہیں ہوا، پھربھی ذہن منفی راستے کی طر ف سفر کرنے لگتا ہے، میں نے کئی طریقے آزمائے کہ ان خیا لا ت کا سد باب ہو جائے ، لیکن پوری طرح کامیاب نہیں ہوا۔ جواب:۔ رات کو سونے سے پہلے وضو کر کے سورئہ فاتحہ ، سورئہ الفلق، سورئہ النا س ایک ایک بار پڑھ کر اپنے ہا تھوں پر دم کریں اور ہا تھ چہرے سے لیکر سینے تک پھیر لیا کر یں۔ نماز فجر کے بعد پندرہ بیس منٹ چلتے پھر تے اپنی توجہ کو بائیں پیر کے انگوٹھے پر قائم رکھا کریں۔ اس عمل سے انشاءاللہ منفی و کثیف خیالات کا زور ٹوٹ جائے گا۔ کاروباری حالات ( عا صم، لا ہور) سوال:۔ چند سال قبل ہمارے حالا ت بہت اچھے تھے، والد کا کام اچھا تھا ، کا رو باری حالا ت بھی ساتھ دے رہے تھے۔ بعدازاں حالا ت ایسے ہو گئے کہ ہماری مشکلا ت میں تیزی سے اضا فہ ہونے لگا اور پریشان حالی بہت بڑھ گئی۔ اب حال یہ ہے کہ صورتحال برعکس ہوگئی ہے۔ کاروباربرائے نام رہ گیا ہے، بلکہ قر ض بھی چڑ ھ گیا ہے۔ والد کو ششیں کر رہے ہیں لیکن قابل ذکر کا میا بی نصیب نہیں ہو رہی ہے۔ جواب:۔ نماز عشاءکے بعد گیا رہ بار درود شریف کے بعد سورئہ اخلا ص پڑھیں اور دوسری آیت پر رک کر اسے تین بار دہرائیں۔ پھربقیہ سورہ پوری کریں۔ آخر میں گیا رہ بار درود شریف پڑ ھ کر دعا کی جائے۔ کا رو بار میں محنت ، امانت و دیانت اور اخلا ق کے تقا ضوں کو پوری طر ح ملحوظ رکھیں۔ اپنی استطاعت اوربسا ط کے مطا بق ضرورت مند افراد کی کچھ نہ کچھ مالی مدد پابندی سے کرتے رہا کریں۔ کامیابی ( فاطمہ، پنڈی ) سوال:۔ میں بی ایس سی میں داخلے کی خو اہش مند ہوں۔ میرا ایک قیمتی سال ضائع ہو چکا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ اب مجھے میری مطلوبہ جگہ داخلہ مل جائے۔ پرانے طلبا ءکے لئے صر ف گنی چنی نشستیں ہوتی ہیں۔ جواب:۔ آپ نماز فجر کے بعد ایک بار سورئہ یسین اور نماز عشاءکے بعد تین بار آیت الکر سی پڑ ھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں۔ یہ بھی یقین رکھیں کہ جو کچھ ہو گا وہ آپ کے لئے بہتر ہو گا۔ اللہ پر یقین کے ساتھ پوری کو شش و محنت سے کام لیں۔ اللہ تعالیٰ کسی نہ کسی صور ت آپ کے لیے بہتری اور ترقی کے اسباب پیدا فرمائیں گے۔ انشاءاللہ۔ سسرال ( حنا، ساہیوال) سوال:۔ میری شادی پسند سے ہوئی ہے شادی کے بعد ایک سال تک حالات اچھے رہے۔ شوہر تو اب بھی اچھے ہیں۔ لیکن سسرال والو ں نے پریشان کیا ہواہے۔ شوہر دوسرے شہر میں رہتے ہیں اور میں اپنی سسرا ل میں رہتی ہوں۔ شوہر سے کہتی ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ جو جیسا کرے گا ویسا ہی بھرے گا۔ اپنے گھر والو ں کی با تو ں میں آ کربعض باتوں پر اظہا ر نا راضگی بھی کرتے ہیں۔ مجھ سے پو چھتے بھی نہیں کہ میں وضاحت کر دو ں۔ میرا وجود سسر ال میں نوکر وں جیسا ہے کہ چپ چا پ ان کی مر ضی کے مطابق کام کرتی رہوں تو ٹھیک ہے ورنہ جینا دوبھر کر دیتے ہیں۔ ذہنی دباﺅ میں رہنے کی وجہ سے میری طبیعت گری رہتی ہے۔ غصہ میں آکربعض اقدامات کو سو چتی ہوں ، لیکن اپنے گھر والو ں کا خیا ل کر کے قدم رک جاتے ہیں۔ شوہر کے روئیے میں بھی پہلے جیسی توجہ شامل نہیں رہی ، فون پربھی واجبی سے بات کرتے ہیں ، مجھے میکے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ جواب:۔ آپ کی کئی با تیں بلا شبہ درست ہیں ، لیکن زندگی کے بعض معاملات کو وسیع تر فائدے کے لیے بر داشت کر نایا اس پر توجہ نہ دینا بہتر ہوتا ہے۔ آپ گھریلو مسائل کو شوہر کے سامنے اس طر ح نہ پیش کریں کہ وہ آپ کو اپنے گھر والو ں کا حریف تصور کریں یا پھر پریشان ہو کر گھر کے حالات سے لا تعلق ہونے میں عافیت سمجھیں۔ علا وہ ازیں کوئی جذباتی قدم نہ آٹھا ئیں کہ اس سے آپ کو مزید نقصا ن پہنچے گا۔ اس بات کو ذہن نشین رکھیںاور ساتھ ہی یہ عمل کریں کہ نصف رات کے بعد اندھیرے میں بیٹھ کر پوری بسم اللہ شریف پانچ بار پڑھ کر دونو ں ہا تھو ں پر دم کر کے ہا تھ چہرے پر پھیر لیں۔ یہ عمل نوے دن تک کیا جائے۔ باپ بیٹا (صدف، لاہو ر) سوال:۔ میرے والد کی اپنی دکان اورمکان ہے ، والد تمام دن دوستوں میں یا دھر ادھر وقت گزارتے ہیں، دکان پربیٹھ کر کا رو بار کی نگرانی نہیں کرتے۔ دکان ملا زمو ں کے حوالے کر دی ہے وہ جس طر ح چاہتے ہیں دکان چلا تے ہیں۔ برکت ختم ہوگئی ہے۔ دو چا ر دن کا م صحیح ہوتا ہے اور پھر رک جاتا ہے۔ بھائی کا حال بھی عجیب ہے۔ ا س کا بھی کام میں جی نہیں لگتا۔ ایک کام شر وع کرتا ہے اور پھر اچانک اسے ادھورا چھوڑ کر دوسرا کام شروع کر دیتا ہے۔ دل لگاکر کوئی کام نہیں کرتا۔ بھائی اور والد میں بھی ذہنی ہم آہنگی نہیں ہے۔ بھائی غصہ کا تیز ہے۔ معمولی باتو ں کومسئلہ بنا لیتا ہے۔ والد اپنی بات دوسروں کے ذریعے بھائی کوکہلوا دیتے ہیں اور خود براہ راست بھائی سے بات نہیں کرتے۔ نہ ہی اپنے ساتھ کام میں لگاتے ہیں۔ جواب:۔ نماز فجر ، نماز مغرب کے بعد سورئہ کو ثر، سورئہ قریش اور سورئہ فاتحہ اور آیت الکر سی پڑ ھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کریں کہ وہ آپ کے حالا ت میں برکت و بہتری کے اسباب جلد پیدا فرما د یں ، گھر کے افرا د مل کربھائی اور والد کو سمجھا ئیں اور ان کے اندر اشتراک عمل پیدا کرنے کی ظاہر ی کو شش کریں۔ اللہ تعالیٰ کی مدد بھی شامل حال ہو گی۔ حالات ( مسز رمضان، سرگودھا) سوال: میں پانچ برسوں سے سسرال میں رہ رہی ہوں ، حالا ت کچھ ایسے ہوئے کہ شوہر ساتھ نہ لے جا سکے۔ دو ما ہ بعد گھر آئے ہیں اب ساتھ لے جا نا چاہتے ہیں تو حالات ساتھ نہیں دے رہے۔ گھربھی نہیں مل رہا ہے۔ مسلسل اس طرح کے حالات کی وجہ سے نیند بھی نہیں آتی۔ پور ی رات کروٹ بدلتی رہتی ہوں۔ ذہن پربے چینی سوار رہتی ہے۔ جواب: نماز فجر کے بعد تین بار اور نماز عشاءکے بعد سات بار آیت الکر سی اول آخر تین تین بار درود شریف کے ساتھ پڑ ھ کر اللہ تعالیٰ کی بار گا ہ میں دعا کیا کریں۔ کم از کم چار ماہ تک اس وظیفے پر کا ربند رہیں اور جودن مجبوراً ترک ہو جا ئے وہ آخر میں پورے کر لیں۔ اللہ پر یقین و توکل سے کام لیں ، انشاءاللہ جلد حالات میں تبدیلی ظاہر ہو گی۔ حافظہ ( وسیم خورشیدبگٹی ، کوئٹہ ) سوال:۔ ذہن بہت کمزور ہے ،معمولی باتیں بھول جا تا ہوں، کالج کا طالب علم ہوں ، آٹھویں جما عت تک ذہین اور لا ئق طالب علم شما ر ہوتا تھا ، لیکن یا د داشت کی کمزوری کی وجہ سے اب صورتحال بدل گئی ہے۔ ذہن اس قدر کمزور ہو چکا ہے۔ کہ جتنا بھی یا د کر لو ں کوئی با ت ذہن میں نہیں ٹھہرتی۔ میں پڑھنا چاہتا ہوں ، لیکن یہ کمزوری آڑے آرہی ہے اور ناکامی کا باعث بن رہی ہے۔ جواب: رات سونے سے پہلے آنکھیں بند کرکے بیٹھ جائیں۔ تصور کریں کہ آپ ایک شیشے کے کمرے میں مو جو د ہیں جو گول ہے۔ اس تصور کے ساتھ ہی دل میں تین بار سورئہ اخلا ص پڑھیں۔ علا وہ ازیں نما زفجر کے بعد سور ج نکلنے سے قبل نمودار ہونے والی روشنی کو دس منٹ تک دیکھتے ہوئے درمیان میں تین بار سورئہ فاتحہ پڑھ لیا کریں۔ یہ عمل صر ف چالیس دن کیا جائے۔ تصور والا عمل کم از کم نوے دن تک ضرور کیا جائے انشاءاللہ حافظے اور ذہنی قوت میں اضا فہ ہو گا۔ تباہی کا راستہ ( بلا ل اعظم، فیصل آباد) سوال:۔ میں نے عقل و شعور رکھنے کے با وجود خو د کو تباہی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔ میں ایک انتہائی برالڑکا ہوں ، ایک طالب علم ہوں اور والدین کا نا فرمان اوربے اد ب ہوں۔ حالاں کہ والدین نے مجھے ہر قسم کی آسائشیں فراہم کی ہوئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا دیاہوا سب کچھ ہے ، لیکن ناشکرا ہوں، ذہن کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ پوری طر ح کام نہیں کرتا۔ چہرے سے نقاہت ٹپکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے معا فی مانگتا ہوں ، لیکن ہربا رعزم قائم نہیں رہتا۔ غصہ بہت آتا ہے اور غلط بیانی سے کام لیتا ہوں۔ والدین اوربہن بھائیوں سے لڑنے لگتا ہوں ، سوچتا ہوں کہ مر گیا تو کیا ہو گا۔ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کر وں۔ فیصلہ کرنے کی صلا حیت میرے اندرنہیں ہے۔ ایک خوف ذہن کے اندر مو جو د رہتا ہے۔ مایو سی غالب رہنے لگی ہے۔ ناامید ہوتا جارہا ہوں۔ جواب:۔ نہ آپ تباہی کے اس در جے پر پہنچے ہیں کہ مایوسی طاری کر لی جائے اور نہ آپ اتنے برے ہیں جتنا آپ نے تحریر کیا ہے۔ مایو سی ، غصہ ، نا امیدی ، شیطان کا ہتھیار ہے اور انہی کیفیات سے دوسری کمزوریا ں جتم لیتی ہیں۔ سب سے پہلے آپ مایوسی کو دور ہٹاتے ہوئے یہ یقین کر لیں کہ اللہ تعالیٰ آپ سے نار اض نہیں ہیں۔ اور جلد آپ ان مشکلا ت سے نکل آئیں گے۔ نماز کی پابندی کریں اور روزانہ نماز فجر کے بعد پندرہ بیس منٹ تک چلتے پھر تے دل ہی دل میں اسم ذات اللہ اللہ کا ذکر کیا کریں۔ کسی بھی منا سب وقت قرآن پاک کی تلا وت کر کے اس کا ترجمہ بغور پڑھا کریں۔ شام کو کوئی جسمانی کھیل حسب حالات ضرور کھیلا کر یں۔ رات کو سونے سے پہلے سورئہ اخلا ص پڑھ کر آنکھیں بند کر کے یہ تصور کیا کریں کہ آپ عرش الہٰی کے نیچے مو جو د ہیں۔ دس منٹ کے تصور کے بعد سو جایاکریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 32 reviews.