Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج۔۔۔۔۔۔طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

 سیلان الرحم کی تکلیف
محترم حکیم صاحب! مجھے سیلان الرحم کی تکلیف ہے‘ پانی جیسا دقیق مادہ ہر وقت خارج ہوتا رہتا ہے‘ جس کی وجہ سے میں بہت کمزور ہوگئی ہوں بدن ہڈیوں کاڈھانچہ بن کر رہ گیا ہے‘ کوئی خاص الخاص نسخہ بتائیں۔(پوشیدہ)

مشورہ: مازو‘ مائی‘ پھٹکڑی اور کتھہ ہم وزن ملالیں اور تمام ادویہ کو باریک پیس لیں4,4رتی صبح و شام نہار منہ دودھ سے لیں‘ بے حد مفید ہے۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔
پیٹ میں پانی

میں ادھیڑ عمر کا آدمی ہوں‘ میرے پیٹ میں اکثر پانی بھرا رہتا ہے‘ اطباء کو دکھلایا ہے وہ اسے استسقیٰ کہتے ہیں‘ کئی دفعہ پیٹ سے پانی نکلوایا وہ پھر بھر جاتا ہے میں اس مرض کے ہاتھوں بڑا تنگ ہوں‘ کوئی اچھا سا علاج تجویز کریں۔(نذیراحمد‘ کوئٹہ)
مشورہ: پنڈت ٹھاکر دتہ شرما لاہور کے معروف طبیب گزرے ہیں‘ امرت دھارا بھی ان کی ایجاد ہے‘ وہ آک کے پتے لے کر ان کا پانی نچوڑتے تھے‘ آدھ کلو آک کے پتوں کا پانی لے کر ایک تولہ ہلدی باریک پیس کر ملائیں اور ہلکی آگ پر پکائیں جب وہ گاڑھی ہوجائے تو اتار لیں اور چنے کے برابر گولیاں بنالیں‘ صبح شام 2,2گولیاں 5تولہ عرق مکوسونف اور کاسنی کے ساتھ ملا کر 40روز استعمال کریں‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔غذا نمبر 3استعمال کریں۔
آدھے سر کا درد

میری عمر 32سال ہے اور مجھے 13سال سے آدھے سرکا درد ہے‘ جوں جوں سورج بلند ہوتا ہے درد بڑھتا جاتا ہے میںاس کے ہاتھوں بہت تنگ ہوں‘ مجھے کوئی بہترین سا نسخہ تجویز فرمائیں۔(عبدالرحمن‘ کراچی)
مشورہ: آپ ایک بڑی چمچی باسمتی چاول لے کر آک کے دودھ میں بھگودیں۔ دودھ پیالی میں اتنا ڈالیں کہ چاولوں سے دو انگلی اوپر آجائے‘ اسے سایہ میں کچھ دن پڑا رہنے دیں کہ دودھ خشک ہوجائے‘ جب دودھ خشک ہوجائے تو اسے باریک پیس کر سنبھال رکھیں‘ جب دھوپ نکلے تو دھوپ کی طرف منہ کرکے بیٹھ جائیں اور چٹکی بھر نسوار ناک میں لیں جس طرف سر میں درد ہو اس کی مخالف جانب نسوار لینی چاہیے‘ تین، تین منٹ بعد خوب چھینکیں آئیں گی اور سر ہلکا ہوجائیگا۔
سفید ذرات بڑھ گئے

میرے خون میں سفید ذرات بڑھ گئے ہیں‘ رات کو کھانسی کا دورہ پڑتا ہے‘ رات بھر نیند نہیں آتی‘ چھاتی میںجکڑن محسوس ہوتی ہے‘ پسلیوں میں درد ہوتا ہے‘ شدید کھانسی آتی ہے اور سارا جسم پسینے میں شرابور ہوجاتا ہے‘ بھوک نہیں لگتی اور وزن بھی دن بدن کم ہوتاجارہا ہے۔(فائزہ‘ لاہور)
مشورہ: اس کیفیت کو جو آپ نے بیان کی ہے انگریزی میں EOSINOPHILIA کہتے ہیں‘ اس مرض پر بہت تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ اس میں ہلدی بہت مفید ہے‘ صبح‘ دوپہر‘ شام ہلدی باریک شدہ چھوٹی چمچ بعد غذا پانی سے استعمال کریں‘ تین ماہ تک استعمال کریں‘ اس دوا کے پہلے ہفتہ کے بعد ایوسنوفل کے تعداد 5-6 فیصد کم ہوگی‘ دوسرے ہفتہ کچھ بڑھ جائیگی‘ تیسرے ہفتہ اور کم ہوجائیگی اور انشاء اللہ تین ماہ بعد ٹھیک ہوجائیگی۔غذا نمبر2استعمال کریں۔
رنگ کالا اور سانس کا مسئلہ

میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں بہت موٹی ہوں‘ میں نے سمارٹ ہونے کیلئے کیا کچھ نہیں کیا۔ ادرک اور لیموں کا قہوہ اور زیرے کا قہوہ بھی استعمال کیا تھا اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ میں سمارٹ تو نہیں ہوئی لیکن میرا رنگ کالا ہوگیا ہے۔ دو ماہ ورزش بھی کی۔ ایک گھنٹہ روزانہ چلتی ہوں۔ اب تو مجھے سانس کا مسئلہ بھی ہوگیا ہےا ور میں بہت جلد تھک جاتی ہوں‘ ہر وقت سراورکمر میں درد رہتا ہے جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان رہتی ہوں۔ (ص،ا۔پشاور)
مشورہ: خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا چھ چھ گرام صبح و شام کھائیں۔ غذا میں ہائی پروٹین کھائیں۔غذا نمبر3استعمال کریں۔
کچی پکی نیند
میری عمر 26سال ہے۔ غیرشادی شدہ ہوں‘ میرے ہاتھ پاؤں اور جسم ٹھنڈا رہتا ہے اور نیند کچی پکی آتی ہے۔ گہری نیند نہیں آتی میں بہت پریشان ہوں‘ کیا دودھ اور دیسی گھی استعمال کرسکتا ہوں۔ (شیراز‘ کراچی)

مشورہ: معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو سوتے ہوئے سردی لگتی ہے۔ کمرے کو گرم رکھیں۔ لحاف اوڑھیں‘ دیسی مرغ کو خالص دیسی گھی میں پکا کر بنایا ہوا عمدہ شوربا روٹی کھائیں۔ چائے پی سکتے ہیں۔ انڈا کھاسکتے ہیں۔ غذا نمبر 2استعمال کریں۔
کالے پاؤں
میری عمر 20سال ہے میرے پاؤں پر چپل پہننے کی وجہ سے نشان پڑگئے ہیں جوکہ بہت برے لگتے ہیں اور پاؤں کے انگوٹھے بھی نسبتاً کالے ہوگئے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے پاؤں بالکل صاف ہوجائیں۔ (ثناء‘ کوئٹہ)

مشورہ: آپ چپل نہ پہنیں‘ ان کی جگہ نرم کاف لیدر‘ چمڑے کے کروم کے بنے ہوئے بند جوتے اور جرابیں استعمال کریں‘ کچھ مدت میں یہ نشانات ختم ہوجائیں گے۔
گود خالی ہے
اٹھتے بیٹھتے پیروں میں درد ہوتا ہے‘ ایام میں سخت تکلیف ہوتی ہے۔ رک رک کر درد سے آتے ہیں‘ کبھی جمے سیاہ خون کے لوتھڑے آتے ہیں۔ صحت روز بروز گرتی جارہی ہے۔ آٹھ سال شادی کو ہوگئے ہیں اب تک گود خالی ہے۔ مگر علاج سے فائدہ نہیں ہوتا‘ سخت پریشان ہوں۔ اب توچہرہ پر بھی ورم آجاتا ہے۔ صبح اٹھتی ہوں تو چہرہ بہت بھاری ہوتا ہے پھر جوں جوں دن چڑھتا ہے ورم کم ہوجاتا ہے۔ یہ مرض دواؤں سے ہوا ہے۔ ہاتھ پاؤں بھی بہت جلتے ہیں۔ زبان پر کانٹے پڑتے ہیں۔ (ش،ب۔اوکاڑہ)

مشورہ: معجون دبیدالورد پانچ گرام صبح کھائیں‘ اوپر عرق مروقین ایک کپ پئیں۔ غذا کے بعد دوپہر رات کو ایک ایک گولی حب کبدنوشادری کھالیں۔ غذا میں سبزیاں زیتون کے تیل میں پکا کر روٹی سے کھائیں۔ عمدہ قسم کے انگور غذا کے بعد دونوں وقت کھائیں۔ آرام کریں اور مستقل مکمل پرہیز بھی ضروری ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ اس مرض میں شدید دماغی کمزوری ہوجاتی ہے۔ خون کم ہوجاتا ہے۔ دماغ میں خون کی سپلائی پہلے کی طرح نہیں رہتی اس لیے ایسے تمام مشاغل و مصروفیات جن سے دماغ کمزور ہوتا ہے ترک کردینا چاہئیں اور کبھی کبھی عمدہ قسم کا خمیرہ ورقوں والا ایک تولہ صبح نہار منہ کھانا چاہیے۔ اس سے دماغ اور دل کو طاقت ملتی ہے۔
شاید نظر لگ گئی

میں ضلع غذر کی وادی یاسین میں رہتی ہوں‘ میرے بال بہت خوبصورت اور لمبے تھے‘ پھر میں کچھ عرصہ کراچی میں رہی‘ وہاں ہر کوئی مریے بال پکڑ کر دیکھتا تھا اور تعریف کرنے لگتا تھا اس طرح میرے بال اتر گئے شاید نظر لگ گئی اور میرے سر سے بال اترنا شروع ہوگئے کوئی نسخہ بتائیں کہ یہ دوبارہ اپنی اصلی حالت میں آجائیں۔ (ث،ج)
مشورہ: معلوم ہوتا ہے کہ کراچی آکر آپ نے نت نئے صابن اور شیمپو استعمال کیے۔ آپ گاؤں میں جس طرح بال دھوتی تھیں اور جو تیل سر میں مالش کرتی تھیں اس تیل کی سر میںمالش کرتی رہیں۔ البتہ کچھ دن کے لیے سنجور کے پتوں کو پانی میں جوش دے کر اس پانی سے سر دھوئیں۔
ایک سال سے بیمار

میری عمر 17سال ہے۔ مجھے تقریباً ایک سال سے یہ بیماری ہے کہ جب میں پیشاب کرتا ہوں تو پیشاب کرنے کے بعد جب کوئی زور کاکام کرتا ہوں یا اچھلتا کودتا ہوں تو پیشاب کپڑوں میں نکل جاتا ہے اور کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے میں نماز وغیرہ بھی نہیں پڑھ سکتا۔ کبھی کبھی بدخوابی بھی ہوتی ہے اور میرے منہ پر سفید دھبے ہیں اور ناخنوں پر بھی سفید نشان ہیں کیلشیم کی کمی ہے۔ (منصور‘ حیدرآباد)
مشورہ: نودانے عمدہ قسم کے پاکستانی بادام رات کو پانی میں بھگودیں۔ صبح چھیل کر دانہ دانہ کرکے کھائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوجائے گا۔ غذا کے بعد ایک چمچی خالص شہد بھی کھایا کریں۔
سخت جلن ہوتی ہے
میرے شوہر کی عمر 45سال ہے وہ پچھلے کئی سالوں سے معدے کی شدید قسم کی جلن میں مبتلا ہیں۔ خصوصاً کھانا کھانے کے بعد بہت سخت جلن ہوتی ہے۔ بعض دفعہ متلی کی کیفیت ہوتی ہے۔ گوبھی‘ کریلے وغیرہ سے تو سخت تکلیف ہوتی ہے‘ کھانا کھانے کے بعد ساری رات ڈکار آتے رہتے ہیں۔ معدے اور غذا کی نالی میں جلن سے سونا بھی محال ہے۔ (شمائلہ‘ فیصل آباد)

مشورہ: کھانے کے بعد عرق بادیان سہ آتشہ آدھی پیالی لیا کریں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔
سخت بدبو
میری عمر اٹھارہ سال ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میرے پاؤں اور جرابوں سے سخت بدبو آتی ہے۔ نہا دھو کر جرابیں پہنوں تو بھی چند گھنٹوں کے بعد یہ بدبو آنا شروع ہوجاتی ہے۔ سردیوں میں بھی بدبو آتی ہے لیکن گرمیاں تو ناقابل برداشت ہوجاتی ہیں۔ (محمد ریاض‘ کوئٹہ)

مشورہ: جوتے بدل دیں اور اچھے کروم کاف لیدر کے جوتے پہنیں۔ یہ پیروں کی نہیں سستے خراب چمڑے کی بوہے۔
جگر سخت کمزور ہوگیا
ملیریا کا بخار پیچھا نہیں چھوڑتا‘ یہ مرض بہت پرانا ہوچکا ہے‘ بہت علاج کروایا وقتی طور پر کورس کرنے سے فائدہ ہوجاتا ہے مگر پھر ہوجاتا ہے‘ اس کا علاج کرواتے کرواتے میرا جگر خراب ہوگیا ہے۔ ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ ہیپاٹائٹس ہوگیا ہے۔ اب میں ایک بہت اچھے دیسی حکیم سے علاج کروا رہی ہوں فائدہ معلوم ہورہا ہے مگر ورم مستقل نہیں جارہا اور معدہ و جگر سخت کمزور ہوگئے ہیں۔ (حسینہ اکرم‘ لاہور)

مشورہ: عرق ماء اللحم مکو کاسنی والا چار اونس میں دو تولہ شربت کثوث ملا کر پئیں‘ مگر اپنے معالج سے بھی مشورہ ضرور کرلیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 198 reviews.