Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسماء الحسنیٰ کے عجیب و غریب اعمال

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

عجیب عمل: جس عورت کے بچے ام الصبیان کے مرض میں مرجاتے ہوں شروع حمل سے شروع کرے اور بچہ کے دودھ پینے تک برابر یہی عمل کرتا رہے تین مرتبہ ہر روزسَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿(یٰسین58)کسی روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر حاملہ کو کھلائے یا کاغذ پر لکھ کر پانی یا دوا میں گھول کر پلائے بفضلہٖ تعالیٰ بچہ ہر مرض سے محفوظ رہے گا اور اپنی طبعی عمر کو پہنچے گا۔
پرہیزگار سعادت مند بچہ ہو: جو شخص اپنی بیوی سے ہمبستر ہونے سے پہلے دس مرتبہ یَامُتَکَبِّرُ پڑھے حق تعالیٰ اسے فرزند پرہیزگار سعادت مند عطا کرے گا۔
خونی بواسیر ختم: جس شخص کو خونی بواسیر ہو ایک ہزار مرتبہ یاعلی پڑھ کر پانی پر دم کرکے نوش کرے سات روز میں خون بند ہوجائے گا بواسیر انشاء اللہ جاتی رہے گی۔
بچہ ضد کرتاہو: اگر کسی کا بچہ ضد کرتا اور روتا ہو وہ شخص سات دفعہ یَامُقِیْتُ کو خالی پیالے یا کپ میں دم کرے پھر اس میں پانی بھر کر بچہ کو پلائے۔ انشاء اللہ سات دن کے عمل میں بچہ کی ضد‘ رونا دھونا مع الخیر موقوف ہوگا۔
روزے میں کمزوری ہوجائے افطاری مشکل ہو: اگر کسی بچے یا بڑے آدمی روزے دار کو کمزوری ہوجائے اور افطاری کرنی مشکل ہوتی ہو تو کسی بھی خوشبودار پھول پر سات مرتبہ یَامُقِیْتُ پڑھ کر دم کرے اور وہ پھول روزہ دار سونگھے جائے انشاء اللہ کمزور کو روزہ میں طاقت اور نہایت سہولت سے روزہ پورا ہوگا۔
نیند‘ غفلت اور بھول رفع ہو: جو شخص سوتا بہت ہو اور وہ چاہے کہ میری نیند یا غفلت یا مزاج کی بھول کم ہوجائے وہ اس مبارک نام کو یَامُقْتَدِرُ کو پانچ سو مرتبہ روزانہ پڑھے‘ انشاء اللہ بہت جلد نیند غفلت اور بھول رفع ہوکر مزاج میں ہوشیاری پیدا ہوگی۔
اولاد نرینہ انشاء اللہ عزوجل: اگر کسی شخص کے ہاں بیٹا نہ ہوتا ہو وہ شخص چالیس دن تک ہر روز چالیس مرتبہ یَااَوَّلُ پڑھے پھر پانی یا کسی شربت پر دم کرکے آدھا خود نوش کرے اور آدھا اپنی بیوی کو پلائے تو انشاء اللہ مراد پوری ہوگی اور فرزند صالح پیدا ہوگا اور روزی فراخ ہوگی۔
غیروں میں اپنائیت اور عزت: جو شخص کہیں غیر لوگوں یا انجان آدمیوں میں جائے اور اسم یَااَخِرُ کو اکتالیس مرتبہ پڑھ لے انشاء اللہ جہاں جائیگا عزت توقیر ہوگی بڑا مرتبہ ملے گا۔
شوہر ساری عمر بیوی پر مہربان رہے: لڑکی جس وقت رخصت ہوکر خاوند کے سامنے جائے تو وہ 7 مرتبہ یَارَئُ وْفُ پڑھ لے انشاء اللہ خاوند ساری عمر بیوی پر مہربان رہے گا اور کبھی ناموافقت نہ ہوگی‘ مجرب المجرب ہے۔
صاحب کشف: ماہ رجب‘ شعبان اور رمضان میں یَانَافِعُ کا سات ہزار مرتبہ پڑھنا صاحب کشف اور صاحب باطن خدا کے حکم سے بناتا ہے۔
سانپ موذی جن آسیب نہ ٹھہرے: صبح کی نماز کے بعد یَانُوْرُ ایک ہزار ایک سو اکیس 1121 مرتبہ روزانہ پڑھنا مکان کو روشن کرتا ہے جس مکان میں پڑھا جائے کوئی سانپ موذی جن آسیب وغیرہ وہاں ٹھہر نہیں سکتا۔ (عمل مجرب ہے)
یرقان ختم انشاء اللہ الرحمن: ایک سو مرتبہ روزانہ تین دن تک پانی پر دم کرکے پلانا نہایت مفید ہے۔ آیت شریف ہے۔ سَبَّحَ لِلہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ۚ وَ ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ۔(الحدید1)
بچوں کے ذہن کھولنا: سورۂ صف کو صبح ایک مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے بچوں کو پلانا ذہن کو کھولتا ہے۔
مردہ سے خواب میں باتیں کرنا: سورۂ التکاثر کو شب جمعہ میں ایک سو تیرہ بار پڑھنا جس مردہ کو خواب میں دیکھنا مقصود ہو اس مردہ کو پڑھنے والے کے سامنے لاتا ہے اور باہم باتیں کرنے کا موقع دیتا ہے۔ عمل مجرب ہے۔
آنکھوں کی بیماری ختم: سورۃ العصر پڑھ کر سرمہ کی سلائی پر دم کرنے سے پھر آنکھوں میں ڈالنے سے آنکھوں کی تمام بیماریوں کو رفع کرتا ہے۔
بے اولاد شخص کے ہاں اولاد ہونا: لاولد شخص کا سورۃ الکوثر پانچ سو مرتبہ روزانہ تین ماہ تک پڑھنا صاحب اولاد کرتا ہے۔
اڑی سے اڑی مشکل کھولنے کیلئے: پنجگاہ نمازوں کے بعد سات مرتبہ سورۃ النصر کا پڑھنا اڑی سے اڑی مشکل کھولنے کیلئے مجرب ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 190 reviews.