Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

اگست کے جوابات
1 ۔محترمہ! آپ معجون فلاسفہ ایک چمچہ تین بار لیں۔ یہ دوائی کم از کم تین ماہ مسلسل استعمال کریں۔انشاء اللہ آپریشن کے بغیر ہی غدود ختم ہوجائیں گے۔ (عطا محمد‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
2۔آپ کچھ مسلسل پھل‘ مکھن‘ بالائی زیادہ استعمال کریں‘ کوئی دوائی ہرگز نہ لیں۔( فرحت حسین‘ سرگودھا)
ii۔صبح نماز فجر کےبعدکھلی فضا میں گہرے سانس کھینچیں اور حتی الواسع سانس اندر روکیں جب برداشت ختم ہوجائے تو منہ کے ذریعے خارج کردیں۔ کم از کم دس منٹ ایسا کریں۔ اس کے بعد چالیس مرتبہ یاحفیظ یاسلام پڑھیں۔ کم از کم دو سے تین ماہ ایسا کریں۔ واضح رزلٹ سامنے آئیگا۔(زلیخاں‘ راولپنڈی)
3۔ دائمی اور ضدی بخار کیلئے جوہر شفاء مدینہ بہت اکسیر ہے۔دن میں چار مرتبہ آدھا چمچ استعمال کریں اگر ممکن ہو تو دن میں ایک وقت اس کا قہوہ بنا کر پئیں۔ کم از کم پانچ ماہ پابندی سے استعمال کریں۔ گرم اور تلی ہوئی چیزوں سےپرہیز کریں۔یہ میرا ذاتی آزمودہ تجربہ ہے امید ہے ضرور فائدہ ہوگا۔ والدہ سے میرے لیے دعا ضرور کروائیے گا۔ (نوازش علی‘ لاہور)
4۔بہن آپ پریشان نہ ہوں روایات میں آتا ہے کہ تین چیزوں میں شفاء زیتون‘ شہد اور زم زم ۔آپ زم زم کے پانی میں دو چمچ شہد ملا کر صبح و شام استعمال کروائیں اور صبح و شام زیتون کے تیل سے پھلبہری والی جگہ پر مساج کریں اور اس جگہ اچھی طرح تیل لگائیں اگر زم زم کا پانی کم ہو تو ایک گھونٹ زم زم اور باقی دوسرا ملالیں۔ کم از کم آدھا گلاس ضرور ہو اگر دن میں زیادہ بار ایسا کرسکیں تو نفع زیادہ ہوگا اور کوشش کریں کہ خالی پیٹ استعمال کریں۔ اللہ کرم کرے گا۔(محمد شریف‘ سرگودھا)
ii۔بیٹی آپ یَاقَہَّارُ صبح و شام ایک ایک تسبیح اپنی بیماری کا تصور کرکے پڑھیں۔ انشاء اللہ ہٹیلی بیماریاں بھی پیچھے چھوڑ دیں گی۔(ثانیہ بیگم‘ کراچی)
ستمبر کے سوالات
1۔قارئین! عرصہ 16-15 سال سے میری چھاتی کے دونوں حصوں پر گلٹیاں بنی ہوئی تھیں‘ دونوں حصے ابھرے ہوئے ہیں‘ ہاتھ لگانےسے درد ہوتا ہے۔ دوست مذاق کرتے ہیں۔ شرمندگی ہوتی ہے‘ ڈاکٹروںنے لاعلاج قرار دیا ہے‘ براہ مہربانی! اگر کسی بھائی کے پاس اس کا حل ہو تو ضرور بتائیں آپ کا احسان ہوگا۔ (م۔س۔پاکپتن شریف)
2۔میری عمر 40 سال ہے اور میرے چار بچے ہیں‘ میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ میرے دونوں کندھوں میں شدید درد ہوتا ہے۔ یہ درد دن کو تو کم محسوس ہوتا ہے مگر رات کو بڑ ھ جاتا ہے‘ رات کو کروٹ بدلنی بھی دشوار ہوجاتی ہے‘ درد سردیوں میں بڑھ جاتا ہے‘ گرمیوں میں کم ہوتا ہے‘ پٹھوں کی طاقت کیلئے کچھ مشورہ دیں ‘ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ دماغی کمزوری بہت زیادہ ہے سارے بال سفید ہوگئے ہیں‘ سر بہت چکراتا ہے‘ دماغ پر بوجھ رہتا ہے‘ نزلہ بلغم نہیں۔ قارئین! سے گزارش ہے کہ مجھے کوئی روحانی یا گھریلو نسخہ بتائیں۔ (ام احسان‘ حضرو)
3۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں 8سال سے آدھے سر کے درد میں جسے درد شقیقہ بھی کہتے ہیں میں مبتلا ہوں‘ یہ میرے دائیں طرف ہوتی ہے اور آنکھ بھی درد کرتی ہے‘ کبھی کبھار بائیں طرف بھی ہوتی ہے اور پورے سر میں بھی ہوتی ہے‘ لیکن آرام آجاتا ہے لیکن جو دائیں طرف سے درد ہوتا ہے وہ تین دن رہتی ہے ان تین دنوں میں کوئی دوائی اثر نہیں کرتی نہ کوئی انجکشن‘ یہ درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ برداشت نہیں ہوتا۔ دوائیاں کھا کھا کر میرا معدہ خراب ہوچکا ہے۔ مہربانی فرما کرمجھے اس بیماری سے نجات دلاتے ہوئے شکریہ کا موقع دیں۔ (عالیہ ملک‘گوجرانوالہ)
4۔میری بہن کی عمر 24 سال ہے اور اس کو ماہواری کا مسئلہ ہے‘ بہت کم آتی ہے اور بے قاعدگی سے آتی ہے‘ کبھی کبھار تو 3,4 ماہ بعد آتی ہے‘ بہت ادویات استعمال کی ہیں ان سے چکر آنا شروع ہوجاتے ہیں‘ دیسی ادویات سے تھوڑا بہت فرق پڑا تھا‘ براہ مہربانی اپنے اکتوبر کے رسالے میں اس کا جواب شائع کردیں۔ شکریہ (سحرش سہیل)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 179 reviews.