Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کے خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2012ء

خواہش پوری ہونے کی علامت
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں چھان بورا بیچنے کیلئے کہیں جارہی ہوں تو اس جگہ کرفیو لگا ہوا ہے یہ محرم کا مہینہ ہوتا ہے میں ایک گھر کے اندر چلی جاتی ہوں تو مجھے پتہ چلتا ہے کہ یہ ہمارے جاننے والے ایک قاری صاحب کا گھر ہے۔ میں ان کی چھت پر چلی جاتی ہوں‘ ان کی چھت بہت خوبصورت ہوتی ہے۔ میرے ساتھ میری دوست بھی ہوتی ہے۔ قاری صاحب کی بیوی اس سے کچھ پوچھتی ہیں تو ان کو ایک آیت سناتی ہے جس کا ترجمہ ہے کہ جس نے رسول ﷺ کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی ہے۔ پھر وہ ایک اور آیت سناتی ہے کہ ’’اللہ جسے چاہے عزت دے‘ جسے چاہے ذلت دے‘‘ اس پر قاری صاحب کی بیوی خوش ہوکر اسے شاباش دیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ تمہیں آیات کتنی یاد ہیں تو میری دوست کہتی ہے مجھے بیس یاد تھیں میں نے ساری یادکرلیں۔ دوسری رات میں نے دیکھا کہ میری دوست کی بہن مجھے لیمن کلر کا بہت خوبصورت سا دوپٹہ دیتی ہے جس پر سلور کا کام ہوا تھا پھر میں قرآن پاک کی سورۂ نصر پڑھتی ہوں‘ تیسری رات میں نے دیکھا کہ جیسے میں اور میری دوست سکول میں ہیں وہاں ایک لڑکی کی شادی ہے میں اس کی طرف اشارہ کرکے کہتی ہوں یہ بہت اچھی آیۃ الکرسی پڑھتی ہے اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (مومنہ بتول‘ لاہور)

تعبیر: کسی معاملے میں تاخیر سے کامیابی ہوگی کوئی دیرینہ خواہش پوری ہونے کی علامت ہے۔ بکثرت درود شریف اور تلاوت قرآن کیا کریں اللہ تعالیٰ آپ کا مستقبل بہتر فرمائیگا۔ انشاء اللہ۔
آپ کے حق میں اچھا نہیں

خواب: میں نے خواب دیکھا کہ پولیس اور کچھ غیرملکی لوگ میرے پیچھے بھاگ رہے ہیں وہ ’’پکڑو پکڑو‘‘ کہہ رہے ہیں۔ میں ان سے بچنے کے لیے بہت تیز بھاگتی ہوں‘ بھاگتے بھاگتے میرے سامنے ایک دروازہ آتا ہے اور خودبخود کھل جاتا ہے۔ میں اس میں داخل ہوجاتی ہوں اور پھر تمام آوازیں آنا بند ہوجاتی ہیں میں بہت سکون محسوس کرتی ہوں۔ تھوڑی دیر بعد میرے سامنے وہی لوگ کھڑے ہوتے ہیں۔ میں جہاں بیٹھی ہوتی ہوں وہاں قریب ہی ٹوٹا پھوٹا فرنیچر پڑا ہوا تھا۔ میں رینگتی ہوئی اس سامان کے پیچھے چھپ جاتی ہوں۔ ایک پولیس والا مجھے دیکھ لیتا ہے لیکن کچھ نہیں کہتا اور چلا جاتا ہے۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (سدرہ علی‘ شیخوپورہ)
تعبیر: خواب آپ کے حق میں اچھا نہیں ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کوئی ناگہانی مصیبت آنے والی تھی جو کہ آپ کے اچھے اعمال کی وجہ سے ٹل گئی ہے۔ خدا کا شکر ادا کریں۔ نماز پنجگانہ پابندی سے پڑھیں۔ ہر نماز کے بعد یَاحَفِیْظُ کا بکثرت ورد کریں۔
بیٹا تابوت سے نکل آیا

خواب: میں نے خواب میں اپنے بیٹے کو دیکھا کہ وہ تابوت میں پڑا ہوا ہے وہ تابوت سے نکل کر اچانک میرے پاس آجاتا ہے۔ جب وہ تابوت سے باہر آتا ہے تو اس کی عمر تقریباً چھ ماہ کی ہوتی ہے اور وہ سردی سے کانپ رہا ہوتا ہے۔ میں اس کی بیوی سے جو میرے ساتھ کھڑی تھی کو کپڑے لانے کا کہتی ہوں۔ تھوڑی دیر بعد جو قمیض وہ لے کر آتی ہے وہ پھٹی ہوتی ہے۔ یہ حالت دیکھ کر میں اپنے بیٹے کو اپنے سینے سے لگا لیتی ہوں اور اپنی چادر سے ڈھانپ لیتی ہوں۔ مجھے میرا بیٹا زندہ دکھائی دیتا ہے۔ میں لوگوں سے کہتی ہوں کہ میرا بیٹا تو زندہ ہے۔ آپ سب لوگ چلے جائیں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (میمونہ علی‘ ملتان)
تعبیر: اللہ تعالیٰ آپ کو صبرو استقامت دے۔ آپ اپنے بیٹے کیلئے ایصال ثواب حسب توفیق کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ خیرو عافیت عطا کرنے والا ہے۔ نماز کی پابندی فرمائیں۔صدقہ دیا کریں
آپ کے حق میں اچھا نہیں

خواب: میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں ایک ندی کے کنارے کھڑا ہوں۔ اس ندی کا پانی بہت شفاف ہوتا ہے۔ ایک شخص اس ندی میں کھڑا نہارہا تھا کہ مجھے دوسرے کنارے پر کچھ عورتیں دکھائی دیتی ہیں ان میں سے ایک نے سر پر ٹوکری اٹھا رکھی تھی۔ اس ٹوکری میں پھول تھے اور پھولوں کے اوپر مٹھائی اور اس کے اوپر قرآن پاک سبزرنگ کے غلاف میں لپٹا ہوتا ہے۔ وہ دونوں عورتیں ندی پار کرکے ہمارے پاس آجاتی ہیں۔ وہ ابھی کنارے سے تھوڑے فاصلے پر ہوتی ہیں کہ ٹوکری والی عورت کے سر سے ٹوکری گرنے لگتی ہے جسے وہ شخص پکڑلیتا ہے جو نہارہا تھا۔ میں چلا کر اس شخص سے کہتا ہوں کہ قرآن پاک گررہا ہے پکڑلو۔ وہ شخص جلدی سے ٹوکری مجھے پکڑاتا ہے اور قرآن پاک کو گرنے سے پہلے ہی ہاتھوں پر اٹھالیتا ہے۔ پھر منظر تبدیل ہوجاتا ہے ایک بڑا سا باغیچہ ہوتا ہے جس میں طرح طرح کے بہت خوبصورت پھول کھلے ہوتےہیں ہر طرف سبزہ ہی سبزہ ہوتا ہے اس باغیچے کے درمیان میں ایک شخص بیٹھا ہوتا ہے وہ شخص آتے ہوئے مہمانوں سے کہتا ہے کہ کھانا میرے ہاں کھانا ہے۔ اتنے میں منظر تبدیل ہوجاتا ہے اور شادی کا سماں دیکھتا ہوں۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (محمدعمران مانی‘ لودھراں)
تعبیر: صدقہ دیا کریں۔ اس سے ہر قسم کی بلاٹل جاتی ہے کوشش کریں کہ ہر روز خواہ ایک دو سکے ہی سہی صدقہ نکال دیا کریں۔ صرف اپنا ہی نہیں بچوں کا بھی صدقہ دیں۔ احکام دین کی بجاآوری نجات کی ضمانت ہے ہر قسم کے گناہ کبیرہ و صغیرہ سے بچنے کی کوشش کیا کریں۔ نماز کی پابندی فرمائیں۔ رنج و مصائب تو آتے جاتے رہتے ہیں بہت جلد اچھا وقت آنے والا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 177 reviews.