Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - مئی 2007ء

شاندار مستقبل (حمیرہ گل، فیصل آباد ) میں نے ایک استخارہ کیا تھا ۔ اپنے کزن کے لیے کہ کیا اس کے ساتھ میری شادی ہو گی یا نہیں ؟ استخارہ کرکے میںسو گئی ۔ تین دن تک استخارہ کیا ۔ پہلے دن ہرا نظر آیا دوسرے دن سفید نظر آیا اور تیسرے دن ہرا اور سفید دونو ں کلر نظر آئے مگر میرے کزن کی منگنی کہیں اور ہو گئی ہے ا اور اس کی شادی ہو نے والی ہے ۔ 2) .... اکثر خو د کو دریا کنارے کھڑا دیکھتی ہو ں اور بارش ہو رہی ہوتی ہے ۔ ہرے درخت اور سفید چیزیں نظر آتی رہتی ہیں اور اذان کے وقت آنکھ کھل جا تی ہے ۔ تعبیر : آپ کے دونو ں خواب اچھے ہیں اور آپ کا مستقبل ایک شاندار مستقبل ہو گا اور آپ بہت خیر و برکات پائیں گی البتہ آپ کی شادی آپ کے کز ن کے ساتھ متوقع نہیں ہے۔ لیکن اللہ کی رحمت سے آپ پر خصوصی عنایات ہو ں گی ۔ فقط واللہ علم سوچ سمجھ کر عور ت کا انتخاب (محمد اسلم کھوکھر ، جڑانوالہ ) چند ہی دن پہلے کا خواب کچھ یو ں ہے ۔ شام کا وقت ہے آسمان پر بدلیاں اتنی گہری ہیں کہ بارش کا بھروسہ نہیں ۔ تقریباً چار بجے کا وقت ہے اچانک کہیں سے بھور ے تیتروں کا جوڑا آتا ہے ۔ خوبصور تی اتنی کہ نایاب نسل معلو م ہو تی ہے۔ میں انہیں دیکھ کر پکڑنے کی کو شش کرتا ہو ں ، تھوڑی سی محنت کرکے پکڑ لیتا ہو ں ۔ قد کے لحا ظ سے درمیا نی مر غی کا سائز ہے۔ میراایک عزیز ترین دوست بھی آ جا تا ہے میں ایک تیتر اسے پکڑاتا ہوں اور ایک خود لیکر پنجرے کے لیے دوکاندار کے پا س جا تے ہیں وہاں ایک بٹیر بھی پکڑتا ہو ں جو دکان میں پھر رہا ہو تا ہے پھر اسے وہیں چھوڑ دیتا ہو ں لیکن وہاں سے کوئی پنجر ہ نہیں ملتا ۔ بارش شروع ہو جاتی ہے اتنا یا د رہے کہ ہم اپنے ایک کزن کی گا ڑی میں بیٹھ کر گھر آجا تے ہیں پھر نہیں معلو م تیتر کہاں گئے ؟ تعبیر : آپ کے خواب کی تعبیر کے دو پہلو متوقع ہیں ایک یہ کہ آپ کی اور آپ کے دوست کی بیویاں دونو ں بہنیں ہو ں گی۔ دوسرے یہ کہ آپ دو نو ں دوستوں کی بیویا ں ہم مزاج اور ہم طبیعت ہوں گی۔ لیکن ان دو پہلوئوں کے مطابق آپ کی بیویا ں آپ کے مزاج کے موافق نہیں ہوں گی جس کی وجہ سے گھر میں خوشگوار ماحول نا پید ہو گا ۔ آپ کے ہا ں ایک لڑکے کے پیدا ہونے کا اشارہ ہے مگر وہ زیادہ زندہ نہیں رہے گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اپنی بیوی کی وجہ سے فضول خرچی اور لہو و لعب میں مبتلا ہو جائیں اس لئے سو چ سمجھ کر عور ت کا انتخا ب کیجئے گا۔ بہر کیف آپ کی دونو ں بیویو ں آپ کی تابعدار نہیں ہو ں گی اگر چہ آپ حضرات بہت کوشش کریں گے مگر کسی طر ح بھی کا میا بی نہیں ہو گی ۔ فقط واللہ علم اولا د نرینہ اور اچھی تربیت (نرگس فردوس ، چیچہ وطنی ) میں نے دیکھا کہ میں صحن میں کمرے کے دروازے کے پاس کھڑی ہو ں ۔ ایک ہمسائی آتی ہے اور اندر کمرے میں چلی جاتی ہے ۔ کچھ ہی دیر بعد اسی کمرے سے میری والدہ باہرنکلتی ہیں ان کے ہا تھ میں سفید کمبل میں لپٹے ہوئے دو چھوٹے بچے تھے ۔ انہوں نے دو بچے مجھے پکڑاتے ہوئے کہا کہ یہ تمہارے بھائی ہیں ان کا بہت خیال رکھنا۔ ۔ تعبیر :آ پ کے خواب کی دو تعبیریں ممکن ہیں ۔ ایک یہ کہ اللہ رب العزت آپ کو شادی کے بعد اولاد نرینہ سے نوازیں گے اگر آپ ان کی اچھی تربیت کریں گی تو انشاء اللہ آپ کے لیے باعث عزت و راحت ہوں گے ۔ دوسری یہ کہ اگر آپ کی والدہ مرحومہ کی بچپن میں یا اسقاط حمل کی شکل میں کوئی اولاد فوت ہو گئی تھی تو آپ کے خوا ب کے مطابق وہ معصوم اولا د آپ کی والدہ کی بخشش کا ذریعہ ثابت ہو گی ۔ والدہ کے لیے کچھ ایصال ثواب بھی کر دیں ۔ بھو ت بلا کے قصے (اصغر علی، بہا ولپور ) میں نے ایک چڑیل کو دیکھا وہا ں میں او رمیرے دو دوست بھی تھے ۔ پہلے چڑیل ہمارے آگے پیچھے پھر رہی تھی ۔ دودفعہ ہمارے پاس آئی پھر ہم اٹھ کھڑے ہوئے اور اس کو دیکھنے لگے ۔ وہ بولنے لگی بتائو میں تم تینوں میں سے کس کو کھائوں اور میں نے اس سے کہا مجھے مت کھائو میں ابھی بچہ ہو ں اور اسکے بعد اچانک میری آنکھ کھل گئی ۔ تعبیر :جن، چڑیل کا وجو د اگرچہ یقینی ہے اور اللہ کی مخلو قات میں سے ایک نا ری مخلوق ہے اور بسا اوقات بہ مشیت خداوندی انسان کو نقصان بھی پہنچاتی ہے مگر ان چیزوں کو ہر وقت اپنے دماغ پر سوار رکھنا اور ان کی ہیبت اور دہشت میں مبتلا رہنا یہ انسانی شان کے خلا ف ہے ۔ اللہ نے انسان کو جو شرف و بزرگی اور قدرت و قوت دی ہے ان مخلوقات کے پا س اس کا عشر عشیر بھی نہیں ہے ۔ با قی ہر مخلو ق کے جذبات ، احساسات کا احترام انسانی اخلا ق کا حصہ ہے چنانچہ احادیث میں خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلمنے حیوانات و جنا ت تک سے ہمدردی اور محبت کا سبق دیا ہے ۔ بہر کیف آپ کا خواب انہی بھوت بلا کے سنسنی خیز واقعات کی عکا سی کر تا ہے۔ جو انسانی نفسیا ت سے نا واقفیت کی وجہ سے نا ولو ں کاحصہ بن گئے ہیں ۔ کوئی پریشانی والی بات نہیں ۔ اللہ عافیت رکھے ۔ فقط واللہ علم
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 312 reviews.