(ترقی یافتہ سائنسی دور کے باوجود آخر لوگ پریشان کیوں ہیں؟ پھر پیشہ ور کالے عاملوں کی مکاریاں آخر عروج پر کیوں ہیں؟ اس کی وجہ قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں یقین جانے ¿ے ان آزمودہ قرآنی شفائوں کو آزما کر خود کشی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! انشاءاللہ آپ عبقری کے صفحات میں سورة البقرة سے لے کر سورة الناس تک کے روحانی وظائف وعملیات ملاحظہ فرمائیں۔)
صاحب عزت تھا اب ذلیل ہو گیا
خاصیت : اگر کو ئی شخص اپنے روز گا ر سے مو قوف ہو ایا مالدار تھا مفلس ہو ا یا صاحب عزت تھا، اب ذلیل ہوا یا صاحب اولاد تھا اب اوالاد مر گئی یا عورت بیوہ ہوئی آئندہ کوئی پیغام نہیں دیتا یا عدالت ماتحت میں مقدمہ ہارا عدالت بالا دست میں اپیل دائر کیا ہو ایک سو ایک مرتبہ بعد گیارہ دفعہ درود شریف پڑھنے کے اس آیت کو پڑھے قُلِ اللّٰھُمَّ مَالِکَ المُلکِ تُئوتِی المُلکَ مَن تَشَآءُ وَ تَنزِعُ المُلکَ مِمَّن تَشَآءُ وَ تُعِزُّمَن تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَن تَشَآءُ بِیدکَ الخَیرُط اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیءٍ قَدِیر’‘۔ اکیس دن کے عمل میں غیب سے مراد پوری ہو گی۔ اگر کوئی بادشاہ یا امیر یا دولت مند یا عالم فاضل صاحبِ کمال کے دشمن حاسد زیادہ پیدا ہوئے ہو ں وہ شخص صبح و شام سات سات مرتبہ ان آیتوں کو پڑھا کر ے انشاءاللہ کبھی کسی حاسد کی طرف سے کو ئی اذیت نہ پہنچے گی خواہ کتنی ہی کو شش کر ے گا مگر ناکام رہے گا ۔ آیت یہ ہے قُل اِنَّ الفَضلَ بِید اللّٰہِ یئو تِیہِ مَن یشآ ءُ ط وَاللّٰہُ وَاسِع’‘ عَلِیم’‘0 یختَصُّ بَرَحمَتِہ مَن یشآءُ ط وَاللّٰہُ ذُوالفَضلِ العَظِیمِ 0
عورت کو حمل گر جاتا ہو
خاصیت: جس عورت کو حمل گر جا تا ہو جس وقت سے حمل کی اُمید معلوم ہو بچہ ہو نے تک روز پانی کے ٹکڑے یا طشتری پر یہ آیت مع بسم اللہ کے لکھ کر پلا نا اسقاط سے محفوظ رکھے گا
آیت یہ ہے ۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّ حمٰنِ الرَّحِیمِ فَاستَجَابَ لَھُم رَبُّھُم اَنِّی لَآاُضِیعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنکُم مِّن ذَکَرٍاَواُنثٰی بَعضُکُم مِّن مبَعضٍ۔
سورة بقرہ کا تین مرتبہ روز پڑھنا
فائدہ: ۔ سو رہ بقرہ کا تین مر تبہ روز پڑھنا پھر کسی مریض پر دم کرنا نہایت جلد مریض کو خدا کے فضل سے شفا دیتا ہے۔ تین روز کے بعد چار روز تک برابر سورہ آل عمران کا پڑھنا پھر مریض پر دم کر نا مہلک مرض سے بفضلہ تعالیٰ شفا بخشتا ہے وبائے طاعون یا ہیضہ غر ض کہ ہر ایک قسم کی معمولی غیر معمولی وبا اور شدت مرض کے لیے ان دونو ں سورتوں کا ملا کر گھر گھر جگہ جگہ پڑھنا نہایت مفید اور مجر ب ہے ۔
سارے گھر والوں، عزیزوں، قریبوں کو پلانا
فائدہ:۔ صبح کی نماز کے بعد ایک سو مرتبہ سورہ بقرہ ایک مرتبہ آلِ عمران پڑھ کر پانی پر دم کر کے سارے گھر والوں ، عزیزوں ، قریبوں کو پلانا انشاءاللہ بالضرور طا عون وغیرہ وباءسے محفوظ رکھتا ہے عمل مجرب ہے ضرور کیا جائے
فائدہ: سات مرتبہ الحمد شریف، تین مرتبہ سورئہ بقراہ اور تین مر تبہ آلِ عمران پڑھ کر پانی پر دَم کیا جائے پھر اس پانی میں لکھنے کی سیاہی گھول کر چا ہے جتنے تعوےذ اس طرح سے تیار کیا کریں ۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ ´ فَقُلنَا اضرِبُوہُ بِبَعضِھَا ط کَذٰ لِکَ یُحیِ اللّٰہُ المَوتٰی ط وَیریکُم اٰیٰتِہ لَعَلَّکُم تَعقِلُونَ آلٓمّٓ ´ اللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَج اَلحَیُّ القَیوم ط
آج کے پیدا ہوئے بچہ کے گلے میں ڈالا جائے بارہ برس تک برابر پڑا رہے انشاءاللہ بچہ کی عمر دراز ہو گی اور ساری عمر مسان کے خلل سے بچا رہے گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 310
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں