(آپ بھی کوئی عمدہ ترکیب جانتی ہوں تو ”عبقری“ کے پکوان میں ضرور بھیجیں)
پشاوری گو شت
اشیا ء: بغیر ہڈی کے نرم گو شت آدھا کلو ، پیا ز ایک بڑی، ادرک ایک ٹکڑا آلو 4 عدد بڑے ، دھنیا پوڈرایک چائے کا چمچ ، نمک، کالی مرچ ، گھی، ہرا دھنیا ہر ی مر چ ، ٹما ٹر 250 گرام ( ایک پائو)
ترکیب : گو شت کے ایک ایک انچ کے ٹکڑے کر لیں۔ دیگچی میں گھی گرم کر کے گو شت کے ٹکڑے تل لیں ،پھر اس میں نمک پسی ہوئی ادرک اور دھنیا ڈال کر بھونیں ۔ بھون کر اتنا پانی ڈالیں کہ اس میں گو شت گل جائے ۔ ایک پیا ز اور ٹما ٹر کے موٹے ٹکڑے کاٹ لیں ۔ آلو کو گول گول قاشیں بنا لیں اب انہیں گھی میں تل لیں ۔ خیال رہے کہ ٹماٹر کے ٹکڑے گھلنے نہ پائیں ، پیا ز آلو بھی اتنا تلیں کہ صرف نرم ہو جائیں ۔
گو شت گل جائے اور پانی باکل ذرا سا رہ جائے ۔ تو یہ تلی ہوئی چیزیں اس میں ملا دیں۔ ساتھ میں کالی مر چ ، ہر ی مر چ اور ہرا دھنیا بھی ملا کر باکل دھیمی آنچ پر دم دے دیں ۔ دل چاہے تو اس میں تلی ہوئی مٹر اور گاجر بھی ملا سکتے ہیں ۔ دہی، انار دانے اور پودینے کی چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔
قیمے کے کٹلس
اشیا ء: قیمہ آدھا کلو ، ٹما ٹر 2 عدد بڑے ،زیرہ آدھا چائے کا چمچ ، پیا ز ایک بڑی ، سرخ و سیا ہ مر چ مرضی کے مطابق ، ڈبل روٹی کا تو س ایک بڑا یا دو چھوٹے ۔ پسا ہوا رس یا سوکھا توس ، گھی، نمک، ہرا دھنیا ، ہری مرچ، تھوڑی سی، انڈا ایک عدد۔
ترکیب : قیمے میں گھی ، کترا پیا ز ، ہرا مسالا ، ٹماٹر ، مرچیں اور زیرہ ڈال کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں ۔ یہ خود اپنے ہی پانی میں پکے گا۔ جب پانی خشک ہو جائے تو بھون کر اتار لیں۔ توس پانی میں بھگو دیں ، پھر نکال کر اور خوب اچھی طر ح نچوڑ کر قیمے میں ملا دیں ۔ اگر ڈر ہے کہ انڈا ملانے سے قیمہ زیادہ گیلا ہو جائے گا تو انڈا پھینٹ کر الگ رکھ لیں ۔
قیمے کی بیضاوی شکل کی چپٹی چپٹی ٹکیا ں بنا لیں ۔ انڈا لگا لگا کر ڈبل روٹی یا رس کے چورے میں دبا تی جا ئیں کچھ دیر کے لیے رکھ چوریں تاکہ اوپر لگا ہو ا چورا خشک ہو جائے پھر گرم گرم تل کر پیش کریں ۔ بہت مزیدار اور ہلکے کبا ب ہوں گے۔ دل چاہے تو چارو ں طر ف آلو کے تلے ہوئے چپس سجائیں۔
پٹھا نی کبا ب
اشیا ء: قیمہ آدھا کلو ، پیا ز دو عدد ، ادرک ، لہسن ( پسا ہوا) دو چھوٹے چمچ، دھنیا ایک چھوٹا چمچ ، لا ل مر چ مر ضی کے مطابق ، انار دانہ ایک چمچ ، ٹماٹر 4,3 بڑے ، بھنا چنا ایک چوتھائی پیا لی ، گرم مسالا ( پسا ہوا ) آدھا چھوٹا چمچ ، ہر ی مر چ ، ہرادھنیا ، گھی مر ضی کے مطا بق۔
ترکیب : بغیر چر بی کا قیمہ دوبار مشین سے نکلو ائیں ۔ تا کہ باریک ہو جائے ، ایک پیا ز گھی میں لا ل کریں اور انا ر دانے کے ساتھ پیس لیں ۔ دھنیا تو ے پر بھو ن کر چنے کے ساتھ پیسیں ۔ قیمے میں پسی ہوئی پیاز، ادرک ، لہسن ، دھنیا ، مر چ ، گرم مسالا ، چنا ، نمک، ہر ا دھنیا ، ہر ی مر چ کتر کر ملا دیں ۔ لو ہے کی سیخ یا کسی چکنے کانے پر گھی لگا کرچکنا کر لیں ۔ اب اس پر کبا ب چڑھا چڑھا کر اتارتی جائیں ۔ اس طرح بیچ میں سوراخ رہے گا۔
ایک بڑے دیگچے میں پا نی ابالیں ۔ دیگچے کے منہ پر باریک ململ کا ٹکڑا باندھ دیں ۔کپڑے پر سارے کباب رکھ کر کسی گہرے تسلے دے ڈھک دیں تاکہ بھا پ نکلنے نہ پائے۔ ایک دوبار الٹ پلٹ کر دیں۔ جب ذرا پک جا ئیں تو نہیں گھی میں تل لیں ۔ ٹماٹر کے مو ٹے مو ٹے گول ٹکڑے بھی احتیاط سے تلیں کہ ٹوٹنے نہ پائیں ۔
کسی دھات کے گہرے برتن میں کباب اور ٹماٹر کی تہہ بچھا ئیں اور تھوڑی دیر کے لیے دم دے دیں۔ پیش کرتے وقت اوپر پیا ز کے لچھے باریک کتر ا ہوا ہرا دھنیا اور ہر ی مر چ سجا ئیں اور لیمو ں کے ٹکڑو ں کے ساتھ پیش کر یں ۔
نوٹ: تلے ہو ئے کباب کچے ٹماٹر کے ساتھ بھی پیش کر سکتی ہیں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں