فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! دنیا میرے سامنے ہتھیلی کی طر ح ہے
سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خو د فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ نے سار ی دنیا میرے سامنے کر دی ہے اور میں دنیا کی طرف اور جو کچھ قیامت کے دن تک اس میں ہونے والا ہے سب کچھ دیکھ رہا ہو ں جیسے کہ میں اپنے ہا تھ کی اس ہتھیلی کو دیکھ رہا ہوں۔ ( اس حدیث مبارکہ کو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے روایت کیا ہے ۔ )
درود شریف کے ثمرات بزرگان دین کی نظر میں
٭ غلام کی آزادی سے افضل
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے موقوفاً مروی ہے کہ درود پاک غلام آزاد کرنے سے افضل ہے۔ اورایک روایت میں ہے جہاد فی سبیل اللہ سے افضل ہے۔ (القول البدیع، حوالہ زادالابرار)
٭ درود بری تقدیر کو مٹاتا ہے
درود شریف گناہوں اور بری تقدیر کو مٹاتا اور شقی سے سعید بناتا ہے اور حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاص توجہ اور نظر ہوتی ہے جس سے غمی خوشی ،تنگی آسانی ، نعمت، بلا عطا، زحمت رحمت اور راحت بنتی ہے اور ایلام کا مداوا ہو کر انعام بن جاتا ہے۔
٭ درود سے موت کی تکلیف دور ہو جاتی ہے
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: درود شریف کی برکت سے ”سکرات الموت“نزع کی کڑواہٹ اور موت کی کراہت دور ہو کر موت آسان ہو جاتی ہے، کہ درود شریف موت کی تلخیوں کیلئے تریاق ہے۔
٭ درود عبادت ہے
مشہور و متعبر تابعی حضرت وہب بن منبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: درود شریف پڑھنا اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے اور اس کے امرمحبت کی تعمیل ہے۔
صَلّی اللّٰہُ عَلٰی حَبِیبِہ مُحَمَّدٍ وَّآلِہ وَسَلَّمَ “
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 301
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں