پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے حسن سلوک
نرمی کے ساتھ اسلام پیش کرو
غزئوہ خیبر میں باقی سب قلعے تو آسانی سے فتح ہو گئے تھے مگر قلعہ قمو ص جو مر حب کا پایہ تخت تھا ۔ اس کی مہم میں زیادہ دیر ہوئی ۔ پہلے اس مہم پر دیگر بڑے بڑے صحابہ رضی اللہ عنہ بھیجے گئے مگر فتح کا فخر کسی اور کی قسمت میں تھا ۔ ایک شام رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کل میں اس شخص کو علم دو ں گا جس کے ہا تھ پر خدا فتح دے گا اور جو اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو چاہتا ہے اور اللہ اور اللہ کا رسول بھی اسے چاہتے ہیں ۔ “ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے تمام رات بے قراری سے کا ٹی کہ دیکھئے یہ تاج فخر کس کے حصے میں آتا ہے ، صبح کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” علی رضی اللہ عنہ کہا ں ہیں؟ “ یہ بالکل غیر متوقع آواز تھی کیونکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی آنکھیں دکھتی تھیں اور سب کو معلوم تھا کہ اس حالت میں وہ جنگ سے معذور ہیں ۔ بہر حال وہ حسب طلب حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے حضور نے ان کی آنکھو ں میں اپنا لعب دہن لگا یا اور دعا فرمائی ۔ جب انہیں علم عنایت ہوا تو انہوں نے عرض کیا : ”یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا یہود کو لڑ کر مسلما ن بنا لیں؟ ” حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”نرمی کے ساتھ ان کو سلام پیش کر و۔ اگر ایک شخص بھی تمہاری ہدایت سے اسلام لا ئے تو یہ سرخ اونٹو ں سے بہتر ہے ۔ “
دشمنوں کے ساتھ احسان
حنین کی جنگ میں کا میا بی کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمنوں کے مال و اسباب کو جو اس جنگ میں مسلمانو ں کے ہاتھ آیا تھا اور ان کے قیدیو ں کو جعرانہ میں محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا اور پھر دشمن کی اس فو ج سے نمٹنے کے لیے جو طائف کے قلعے میں جا کر بیٹھ گئی تھی اور ایک نئی جنگ کی تیاری کر رہی تھی۔ مسلمانو ں کے لشکر کو لے کر طائف کی طر ف روانہ ہوگئے ۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بیس روز تک قلعے کا محاصرہ کیا ۔ پھر جب یہ اطمینان ہو گیا ۔کہ اس قلعے میں گھری ہوئی فوج کی طرف سے کو ئی خطرہ نہیں ہے تو واپس جعرانہ تشریف لائے۔ ( جاری ہے )
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 299
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں