قارئین !آج آپ کو ایک اور بازار کے تاجر خالد صاحب کے مشاہدات سے آشنائی دیتے ہیں جو گزشتہ 20 سال سے زیادہ مخلوق خدا کی خدمت کر رہا ہے ۔ موصوف میرے زیر علاج ہیں ایک بار قسم اٹھا کر کہنے لگے نامعلوم کتنے لوگوںنے ان نسخہ جا ت کے تعاقب میں کیا کچھ کیا لیکن میں نے کسی کو بھی یہ صدری راز نہیں دئیے چونکہ آپ مسلسل اپنے سینے کے راز اور انوکھے نسخہ جات بغیر لا لچ کے لو گو ں کو بتاتے اور عبقری میں لکھتے ہیں زندگی کی خیر نہیں میں یہ راز قبر میں نہیں لے جا نا چاہتا آپ کو نذر ہیں تا کہ لا کھو ں کروڑوں کو نفع ہو۔
قارئین !وہ راز من و عن آپ کی نذر ہیں نفع اٹھا ئیں اور دُعائیں دیں بلکہ آپ سے بھی عرض ہے آپ کے پاس ضرور کو ئی نفع مندگر ہو گا ضرور لکھیں ۔ سرائے عالمگیر کا ایک مریض ٹی بی کی دوائی لینے آیا اسے شاہ عالمی کے ایک تاجر نے میرے پاس بھیجا کہنے لگا میرے بھائی کی تین شر یا نیں کھل گئی ہیں اسے ایک فقیر نے یہ نسخہ دیاتھا ایک سکو ل کے ملازم کو دیا اس کا والو کھل گیا ۔کا غذ کے تاجر کو دیا، مجھے 10 سال قبل یہ نسخہ ملا اور دس سال سے میں لو گو ں کو دے رہا ہوں جس نے بھی دو ماہ استعمال کیا ناکام نہیں ہوا۔ ویسے بھی سروکے پتے کی شکل دل کی شر یا نو ں سے ملتی ہے مزید یہ تحریر ملا حظہ فرمائیں جو مجھے خالد صاحب نے دی ۔
دل کی بند شر یا نو ں کا شافی علاج
سُرو کے پودے کے پتے ۔ اتولہ صبح نہار تازہ پتے لیکر دھونے کے بعد انکو دوری ڈنڈے میں رگڑ کر ملائم کریں ۔ اور ایک گلاس پانی ڈال کر حسبِ ذائقہ چینی یا نمک ملا کر انکو نتھار کر پی لیں ۔ روزانہ صبح ایک گلاس کا فی ہے۔ دو سے تین مہینے پی لیں۔ اللہ کے فضل سے دل کی 3 بند شریانیں تک کھل گئی ہیں۔ اس کے مسلسل استعمال سے معدے میں خشکی بھی ہو جاتی ہے۔ اس کے واسطے رات کو سوتے وقت ایک چمچ کھانے والا روغن زیتون پی لیا کریں ۔ بے شمار دفعہ کا آزمودہ ہے۔ یہ نسخہ اللہ کے ایک درویش نے بتا یا تھا ۔ اب تک جس نے بھی یقین کے ساتھ استعمال کیا ۔ اللہ تعالیٰ نے شفاءدے دی ۔
درود پاک کے ذکر سے بریسٹ کینسر کا علاج
تقریباً 4 سال پہلے میر ے دوست ڈاکٹر آفتا ب اقبال سینئیر مےڈیکل آفیسر جو اس وقت جنر ل ہسپتال ایمر جنسی انچارج ہیں اس وقت شیخوپورہ ہسپتال میں ایمر جنسی میں انچارج تھے۔ اب ان کی زبانی سنئے کہتے ہیں کہ ایک دن میں اپنی ٹیبل پر بیٹھا تھا کہ ایک جوان لڑکی آئی اور آکر میرے سامنے بیٹھتے ہوئے رونے لگی ۔ پوچھنے پر بتا یا کہ اسکو بریسٹ کینسر ہے اور ڈاکٹروں نے اس کا اپریشن کر کے چھا تی کی ایک سائڈ کاٹ دی ہوئی ہے ۔ اب دوسری سائڈ پر بھی کینسر پھیل چکا ہے ۔ جس کی وجہ سے مجھے چھا تی میں نا قابلِ برداشت تکلیف ہے۔ ڈاکٹر مجھ کو کینسر کی دوائی کی بجا ئے اَب درد کش ادویات دیتے ہیں مگر مجھ کو ان کے استعمال کے باوجود تکلیف کم نہیں ہو ئی ۔ اللہ مجھ کو مو ت دے دے۔ ڈاکٹر صاحب کے بقول وہ تکلیف کے مارے رورہی تھی اور میں اس کے بارے سوچ رہا تھا۔ کہ ایک دم میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اس کو دوائی کے بجا ئے درودِ شفاءبتا دوں کہ بی بی اس درود پاک کا ذکر کریں اس بات کے ذہن میں آتے ہی میں اسکو فوٹو سٹیٹ کر وا کر دے دیا۔ اور بتا یا کہ یہ اس کی دوا بھی ہے اور دعا بھی ہے ۔ وضو کر نے کے بعد اس کا جتنا بھی ذکر ہو سکے کرو۔ اور پیاس لگے تو اس کو پڑھ کر پانی پر پھونک ما رکر پی لیا کر و۔ اور دل میں دعا کر و کہ اللہ تعالیٰ اس درود پاک کے صدقے مجھے شفا ءعطا فرما۔ اس کو سمجھا کر بھیج دیا اور وہ خا تون تقریباً 6 ماہ بعد دوبارہ آئی تو آکر پوچھنے لگی کہ ڈاکٹر صاحب مجھ کو پہچا نا میرے ہا ں کہنے کے بعد بتانے لگی کہ درود پاک کے پڑھنے سے کچھ دنو ں بعد میری تکلیف جا تی رہی اور مجھ کو سکو ن ہوتا گیا ۔ میں نے اس درود کو اپنا وظیفہ بنا لیا ہے ۔ اور اس کی بدولت رب العزت نے مجھے شفاءدے دی ہے ۔ کیونکہ میں نے دوبارہ اپنے ٹیسٹ کروائے ہیں ۔ جسم میں کینسر کا کوئی وجو د نہیں ہے۔ وہ بہت خوش تھی اور دعائیں دیتی چلی گئی۔ گذارش ہے کہ ڈاکٹر صاحب اور انکی بیگم خود درود پاک کا بہت زیا دہ ذکر کرتی ہیں ۔
(مریضہ کا نا م (ر) پتہ میاں سر فراز احمدچبہ چک نمبر 169 ڈاکخانہ کڑیا ل باغانوالہ تحصیل صفد ر آباد ضلع فیصل آبا د)
درُودِ شفاء
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیدنَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَدَ وَا ئِھَا وَ عَافِیةِ الاَ بدَانِ وَ شِفَائِھَاوَ نُو رِالاَبصَارِ وَضِیائِھَاوَعَلٰی اٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلِّم (ترجمہ)”یا اللہ درود بھیج ہمارے آقا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر جو دلو ں کے طبیب اور ان کی دوا ہیں اور جسمو ں کی عافیت اور ان کی شفا ہیں اور آنکھو ں کا نور اور ان کی چمک ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر اور اصحاب رضی اللہ عنہ پر درود اور سلام بھیج ۔ “قارئین! یہ درودشریف کینسر کے لیے تو شفا یابی کا ذریعہ بن سکتا ہے کیا دوسری امراض کے لیے نہیں ؟
ٹی بی کا نسخہ B
کا فور 4 تولہ ۔ ست اجوائن 2 تولہ ۔ ست پودینہ 2 تولہ ۔ روغن چھوٹی الائچی 2 تولہ۔ روغن جائفل 1 تولہ۔ روغن لونگ 1 تولہ ملاکر تیل بن جا ئے گا 2 قطرے دن میں 4 بار کھا نے کے بعد ایک دو گھونٹ پانی میں ڈال کر پی لیں 16 سال قبل ایک دوست کے خاندانی بزرگ کی قلمی بیاض سے ملا تھا۔ کتنے بزرگ لو گو ں کو دیا ایک لڑکا سائیکل کو پینکچر لگا تا تھا ۔ اس کے گھر کی خا توں کو ڈاکٹرو ں نے 10 دن کا مہما ن کہا ۔ یہ نسخہ استعمال کر ایا بالکل تندرست ہو گئی۔ اگر معدے میں خشکی ہو تو روغن زیتون یا دیسی گھی کی چوری استعمال کر واتے ہیں ۔ سینکڑو ں نہیں ہزاروں مریضوں کو دیا بلکہ دمہ کھا نسی، ریشہ، بلغم معدے کی گیس تبخیر وغیرہ کے لیے توفوری علا ج ہے ۔
مسواک سے ٹائیفا ئڈ کا علا ج
پیپل کی مسواک کو چبائیں اور اس کا رس پئیں حد 20 منٹ تک ایسا کریں اسکو رکھ دیں شام کو دوسرے سائیڈ کی طر ف چبائیں اور اس کا رس پئیں پھر پھینک دیں ۔دوسرے تیسرے دن بھی ایسا کریں ہمیشہ کے لیے مر ض ختم ہو جا ئے گی۔ 10 سال سے یہ مستقل مر یضوں کو دے رہا ہوں۔ کبھی ناکام نہیں ہوا۔
لیکو ریا ، اور مر دانہ امراض کے لیے
بہروزہ خشک ، چنے بھنے ہوئے اور چھلکے سے پاک ہم وزن دونو ں کو باریک کر کے ایک چمچ صبح و شام ہمراہ دودھ کے استعمال کریں ۔ 20 سال ہو گئے ہیں لو گوں کو دے رہا ہو ں لیکو ریا، بے اولادی ، ایام کی باقاعدگی ، جریا ن کی دھات کثرت احتلام اور سرعت انزال کے لیے دو تین ہفتے استعمال کرنے سے مریض لیمو ں سے ٹما ٹر کی طر ح سر خ ہو جاتا ہے۔
نزلہ ، زکام ، کیر ا اور دما غی کمزوری کے لیے یہ نسخہ دیتا ہو ں
ھوالشافی :۔ مغز بادام۔ سونف ، خشخاش ، ترپھلہ یعنی آملہ بیڑہ اور ہریڑ کو ہم وزن کو ٹ پیس کر ہمراہ دودھ نیم گر م کے ایک چمچ صبح و شام استعمال کریں قارئین! جو کچھ مجھے خالد صاحب نے بتا یا امانت سمجھ کر آپ تک پہنچا رہا ہو ں ۔آپ قدر بھی کریں اور اس صدقہ جاریہ کو بڑھائیں بلکہ آپ بھی اس صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالیں کہ کچھ لکھیں ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں