اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمنے ارشاد فرمایا:
ترجمہ: اگر لوگوں کومعلوم ہو جا ئے کہ اذان میں اور پہلی صف میں نماز پڑھنے میں کتنا اجروثواب ہے پھران کو ان کاموقعہ نہ ملے سوائے اس کے کہ وہ اس کے لئے قرعہ اندازی کر یں تو قرعہ اندازی کر نے لگیں۔
صفوں کی داہنی طرف نماز پڑھنے کا ثواب
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرماتے ہو ا سنا :
ترجمہ: اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے صفوں کی داہنی اطراف (میں نماز پڑھنے والوں ) پر رحمت بھیجتے ہیں۔
نماز کی صفوں کو ملا نے کا ثواب
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرماتے ہوا سنا :
ترجمہ: اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے ان لو گوں پر رحمت فرماتے ہیں جو صفوں کو ملا تے ہیں۔
صف میں خلا پر کرنے سے جنت میں محل بنے گا
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرماتے ہو ا سنا :
ترجمہ:جو شخص صف کے درمیانی خلا کو پر کر تا ہے اللہ تعالیٰ اس کو اس عمل کے بدلہ میں ایک درجہ (جنت میں ) بلندکر دیتے ہیں اور اس کے لیے جنت میں ایک محل بناتے ہیں ۔
مسجد نبوی میں ایک نماز کا ثواب ہزار نماز کے برابر ہے
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے حضور ﷺ سے ارشاد فرماتے ہو ا سنا :
ترجمہ:میری اس مسجد(نبوی) میں نماز پڑھنا ایک ہزار سے بہتر ہے با قی مساجد سے سوائے مسجدحرام کے۔
مسجد حرام میںنماز کا ثواب
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ارشاد فرماتے ہو ا سنا
ترجمہ :میری مسجد میں نماز پڑھنا افضل ہے اس کے علاوہ کی مساجد میں نماز پڑھنے سے مگر مسجد حرام میں اور مسجد حرام (بیت اللہ) میں ایک نماز افضل ہے ایک لاکھ نماز پڑھنے سے ۔
مسجد نبوی میں چالیس نمازوں کی فضیلت
(حدیث انس بن مالک رضی اللہ عنہ ) جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں : ”جس نے میری مسجد میں چالیس (فرض) نمازیں (مسلسل) ادا کیں ان میں سے کوئی نماز نہ چھوٹی تو اس کیلئے دوزخ سے آزادی لکھ دی جاتی ہے اور عذاب براءت لکھ دی جاتی ہے اور وہ منافقت سے بری کر دیا جاتا ہے۔
مسجد بیت المقدس میں نماز کا ثواب
(حدیث)حضرت ابو الدرداءرحمتہ اللہ علیہ کی حدیث میں ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ”اور مسجد بیت المقدس میں ایک نماز پڑھنا افضل ہے باقی مساجد سے پانچ سو نمازوں سے۔
٭ مسجد بیت المقدس میں نماز پڑھنے سے تمام گناہ معاف:
(حدیث ابن عمر رضی اللہ عنہ )جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں : ”جب حضرت سلیمان بن دائود بیت المقدس کی تعمیر سے فارغ ہوئے تو اللہ تعالیٰ سے ایسی حکومت مانگی جو الٰہی حکومت کے موافق ہو جائے اور ایسی سلطنت اور حکومت مانگی جو میرے بعد کسی کو نصیب نہ ہو اور یہ کہ اس مسجد میں جو شخص نماز ہی کے ارادہ سے آئے تو وہ گناہوں سے اس طرح پاک صاف ہو جائے جیسا کہ اس کی ماں نے اس کو آج ہی جنا ہو۔“ پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا ”حضرت سلیمان کو (پہلی) دو تو مل گئیں اور مجھے امید ہے کہ آپ کی تیسری دعا بھی قبول ہو گئی ہو گی۔“
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 293
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں