Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

متفرق

ماہنامہ عبقری - مئی 2012

لیکوریا سے یقینی نجات کیلئے زبردست نسخہ
ویسے تو عبقری میں لیکوریا کے بہت سے نسخے پڑھتے رہتے ہیں لیکن میں جو نسخہ بھیج رہی ہوں وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے‘ اتنا زبردست رزلٹ کہ انشاء اللہ دعا دینے پر مجبور ہوجائیں گے‘ نہایت ہی کم مالیت میں نسخہ تیار اور دنوں میں آرام…
ھوالشافی: مائیں‘ ماجو‘ گل دھاوا‘ خشک انار کا چھلکا‘ پھٹکڑی  سفید یہ تمام اشیاء ہم وزن لیکرپھٹکڑی کو توے پر کھل کرلیں ۔ دوائی باریک پیس کر بڑے سائز کے کیپسول بھرلیں‘ دودھ یا جوس سے لیں کیونکہ دوائی خشک ہے۔ دن میں دو مرتبہ ایک ایک کیپسول صبح کھانا کھانے سے ایک گھنٹہ پہلے اور رات کو کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد۔ رات کو دوائی کھانے کے بعد کوئی چیز نہیں کھانی‘ شفاء ہونے تک گرم چیزوں سے سخت پرہیز کریں۔(بنت بخاری‘ رحیم یارخان)
وظیفے نے کمال کردیا…!
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!ہماری والدہ محترمہ کی ملنے والی ہیں وہ والدہ کے پاس آئیں اور بڑی پریشان تھیں والدہ نے وجہ پوچھی تو بتایا کہ دو بیٹوں کی شادی ہے‘ لڑکی والوں نے انکار کردیا ہے اور چار دن بعد شادی ہے۔ والدہ نے آپ کے ماہنامہ عبقری سے آپ کا بتایا ہوا وظیفہ انہیں دیا۔ انہوں نے جاکر فوراً اسے شروع کردیا اور پڑھتے ہی دو بہنوں کا رشتہ دونوں بیٹوں کیلئے آگیا اور مقررہ تاریخ پر شادی کرکے وہ کچھ دن بعد امریکہ روانہ ہوگئیں یہ ایک سال پہلے کی بات ہے الحمدللہ وہ دونوں بیٹے اپنے اپنے گھر میں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ عمل:سوا سیرگندم پر اللہ الصمد پڑھ کر اس گندم کو دریا میں بہانا ہے۔یہ عمل سات دن تک کرنا ہے۔(ہمشیرہ احمد شاہ‘ فیصل آباد)
مجربات عبقری جو میرے آزمائے ہیں
بسم اللہ شریف کا لاک: ایک ہی سانس میں 3 بار بسم اللہ شریف پڑھ کر اپنی قیمتی چیز پر دم کرکے لاک کردیں۔ انشاء اللہ گم نہیں ہوگی۔
 برائے درد ہرقسم: تین بار بسم اللہ شریف ساتھ سات بار اَعُوْذُ بِعِزَّۃِ اللّٰہِ وَقُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّمَا اَجِدُوَاَوْحَاذِرُ۔ اوپر ہاتھ رکھ کر پڑھ کر دم کریں۔
ڈینگی بخار کیلئے: سورۃ الانعام کی آیت نمبر45 اول و آخر درود شریف 7-7 بار21 مرتبہ پڑھ کر ہاتھ پر پھونک مار کر جسم پر ملیں۔
شوگر کیلئے: تخم سرس+گوند کیکر+کلونجی ہموزن لیکر صبح و شام استعمال کریں۔ ہچکی کیلئے: موٹی الائچی کا قہوہ مجرب ہے۔ نیز: تعوذ ایک سانس میں تین بار پڑھنا بھی مجرب ہے۔(ڈاکٹر ظہوراحمد‘ فیصل آباد)
روحانی پھکی سے پیشاب کی جلن ختم
میں ایک مزدور ہوں‘ دن بھر اینٹوں کے بھٹے پر کام کرتا ہوں‘ سخت گرمی میں آگ کے پاس کام کرنا پڑتا ہے‘ جس کی وجہ سے مجھے پیشاب بہت زیادہ جلن کے ساتھ آتا تھا اور پیشاب کا رنگ بھی پیلا تھا۔ میں نے متعدد ڈاکٹروں اور حکیموں کو چیک کرایا لیکن انہوں نے مجھے بہت مہنگے نسخے تھما دئیے میں اتنی مہنگی ادویات نہیں لے سکتا تھا۔
مجھے کسی نے عبقری کے دفتر سے روحانی پھکی لے کر استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے عبقری کے دفتر سے 10 روپے کی روحانی پھکی لے کر کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کی‘ مجھے یقین نہیں آرہا تھا کہ صرف دس روپے کی پڑیا نے میری سالوں پرانی بیماری ختم کردی۔ اب میں پابندی سے روزانہ صبح و شام استعمال کرتا ہوں اس سے میرے اندر کا نظام بالکل ٹھیک ہوگیا ہے میرے دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔(خدا بخش‘جڑانوالہ)
کراماتی تیل کی کرامات
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ ماشاء اللہ بہت اچھا ہے اور پڑھ کرکافی معلومات حاصل ہوتی ہیں‘ میں نے آپ کی چند ایک ادویات استعمال کی ہیں جن کے پناہ فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ میرے دانتوں کے بے پناہ مسائل تھے میں نے سچامنجن کچھ عرصہ استعمال کیا تو میرے مسوڑھوں سے خون آتا تھا جو بند ہوگیا اور دانت موتیوں کے جیسے ہوگئے ہیں۔آپ کا کراماتی تیل میںاور میری بیوی استعمال کررہے ہیں اور اس تیل سے ہم دونوں میاں بیوی کو کافی افاقہ ہے۔ میری بیوی اور میرے گھٹنوں کے جوڑوں میں بڑی شدید تکلیف تھی جس کی وجہ سے ہم بڑے پریشان تھے اب اس کے استعمال کے 70%افاقہ ہے اور کراماتی تیل اب بھی استعمال کررہے ہیں۔ (محمودناصر‘ راولپنڈی)
ڈینگی وائرس کا مجرب نسخہ
آج کل ہیضہ اور ملیریا یا بخار یا ڈینگی وائرس کا علاج درج کرنا ہو اور امید کرتاہوں کہ حکماء حضرات یا عوام الناس دوائی بنا کر فی سبیل اللہ دیں گے اور دعائیں لیں گے۔
ملیریا یا بخار‘ ڈینگی وائرس بخار‘ منہ کڑوا‘ سردی لگنا میں ازحد مفید و مجرب ہے صرف 4خوراک میں انشاء اللہ بخار ختم۔
ھوالشافی: چینی پاؤڈر ڈیڑھ پاؤ‘ شیرمدار ایک تولہ کو متواتر 3گھنٹے خوب زور دار ہاتھوں سے کھرل کریں‘ دوا تیار ہے۔ معمولی سمجھ کر نظرانداز ہرگز نہ کریں۔ 5رتی صبح و شام ہمراہ دودھ نیم گرم یا چائے یا قہوہ۔
قہوہ: اجوائن دیسی پانچ ماشہ‘ گلوخشک پانچ ماشہ سے دیں یا پھر آب تازہ سے دیں ازمفید مجرب ہے۔ بڑوں کو ایک ماشہ تک دے سکتے ہیں۔  (حکیم محمد سلیم ‘دنیا پور)
مرحوم والدین کیلئے تحفہ
شب جمعہ یا جمعہ کے دن دو رکعت نوافل والدین کی نیت سے ادا کریں۔ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی پڑھیں اور دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد تین دفعہ سورۂ اخلاص پڑھیں۔ ان نوافل کا ثواب والدین کو بخش دیں۔جن کے والدین فوت ہوچکے ہوں وہ اس عمل پر عمل کریں۔ انشاء اللہ ان کی آخرت بنے گی‘ قبر میں سکون ملے گا والدین اولاد کی ایسی نیکی سے خوش ہونگے‘ چاہے دونوں فوت ہوگئے ہوں یا ایک فوت ہوگیا ہو پورا پورا ثواب ملے گا۔(ایک بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
ٹھنڈی مراد بڑی باکمال چیز ہے
صبور شریف کی مسجد کے امام صاحب عرصہ پانچ سال سے رات کی ناپاکی کے مرض کا شکار تھے بیماری اس حد تک تھی کہ سات سات دن مسلسل رات کو ناپاک ہوجاتے‘جونہی کوئی گرم چیز کھالی بیماری میں اضافہ ہوجاتا‘ چہرے پر خشکی‘ آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے‘ سستی‘ چڑچڑاپن بہت زیادہ‘ چھوٹی چھوٹی بات پر بہت زیادہ غصہ آتا۔ بہت سے ڈاکٹروں سے علاج کروایا۔ مختلف حکیموں سے ادویات استعمال کیں مگر مایوسی ہوئی۔ میرے پاس تشریف لائے اور سارا احوال سنایا۔ میں نے ٹھنڈی مراد استعمال کروائی۔ ایک ہفتہ استعمال سے طبیعت بھی ہشاش بشاش ہوگئی‘ رات کی ناپاکی سے بالکل آرام آگیا۔ جوں جوں استعمال کی صحت بھی بہت بہتر ہوگئی اور حافظ صاحب تو حیران ہوگئے کہ بڑے بڑے ڈاکٹروں اور حکیموں سے علاج کروایا فرق نہ پڑا۔ کہنے لگے ڈاکٹر صاحب آپ نے چند دن ٹھنڈی مراد استعمال کروائی اور اللہ کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک ہوگیا ہوں‘ یہ ٹھنڈی مراد بڑی باکمال چیز ہے۔
(ڈاکٹر غلام مصطفی‘ گجرات)
ڈینگی سے بچاؤ (شرطیہ آزمودہ قرآنی علاج)
جس کا ایلوپیتھی میں کوئی علاج نہیں ہے لیکن …!!!
قرآن پاک اور قدرتی پھلوں میں ہے شفاء اور بقاء…!!!
1۔ سورۂ انعام آیت نمبر 15,16,17 بمعہ اسم الٰہی دروازے پر لگادیں۔ ٭ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ یَاوَلِیُّ یَاحَفِیْظُ‘ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ۔ ان اسم الٰہی کے بعد سورۂ انعام کی آیتیں لکھیں۔
2۔ سورۂ رحمن اور سورۂ تغابن پانی پر دم کرکے دیں۔
3۔ سورۂ ابراہیم آیت 26 کو 676 مرتبہ پڑھ کر روز دعا مانگو۔ 4۔ وٹامن سی والے پھل جیسے ایک انار‘ ایک سیب اس میں ایک لیموں‘ پپیتا کا رس ایک چمچہ ایک گلاس میں۔(ڈاکٹرمسز کاظمی)
ذہن اور حافظہ تیز کرنے کیلئے
786 بار بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پانی پر دم کرکے طلوع آفتاب کے وقت پیے تو ذہن کھل جائیگا اور حافظہ قوی ہوجائے گا۔ ٭ سورۂ الم نشرح لکھ کر پانی میں گھول کر پلانا تحصیل علم کیلئے اور ان لوگوں کیلئے جو قرآن حفظ کررہے ہوں ان کیلئے نہایت مفید ہے۔ انشاء اللہ ذہن تیز ہوجائیگا اور قرآن پاک جلد حفظ ہوجائیگا۔٭ جن لوگوں کا حافظہ بہت کمزور ہو وہ سات دن تک اس آیت کریمہ کو روٹی کے ٹکڑے پر لکھ کر کھالیا کریں۔ ابتدا ہفتہ سے کرے اور جمعہ کو ختم کردے۔ اللہ پاک حافظہ بہت بہتر کردیں گے اور چیزیں جلد یاد ہوجایا کریں گی۔ (بندہ خدا‘ واہ کینٹ)
عبقری قارئین کیلئے گھریلو ٹوٹکہ
گھروں میں عام طور پر کمروں کے اندر‘ باہر دیواروں پر چھپکلیاں بہت ہوتی ہیں‘ بعض دفعہ کھانے کی چیزوں میں گر کر یا کسی اور طریقے سے نقصان کا باعث بنتی ہیں لہٰذا انہیں گھر سے بھگانے کیلئے بالکل آسان نسخہ حاضر خدمت ہے۔
انڈے لیکر تھوڑا سا سوراخ کرکے بالکل خالی کرلیں جہاں چھپکلیاں زیادہ تر بیٹھتی ہوں وہاں کیل ٹھونک کر خالی انڈے کے خول لٹکا دیں۔ انشاء اللہ وہاں سے چھپکلیاں بھاگ جائیں گی۔ (شاہد احمد شہزاد‘ کوٹ لکھپت لاہور)
لیکوریا کیلئے میرا آزمایا نسخہ
مجھے لیکوریا کی شکایت کافی پرانی تھی جس کا میں نے بہت زیادہ علاج کروایا لیکن خاطر خواہ فائدہ کبھی نہ ہوا۔ پھر مجھے کسی نے رات کو سونے سے پہلے ساگودانہ پکا کر کھانے کو کہا میں نے کچھ عرصہ لگاتار یہ نسخہ استعما ل کیا تو میری عرصہ پرانی لیکوریا کی شکایت ختم ہوگئی۔ بہت ہی آزمودہ ہے۔
اکسیرالبدن لاجواب ہے
مجھے بہت زیادہ کمزوری تھی اور ساتھ کانوں میں شائیں شائیں کی آوازیں آتی رہتی تھیں میں نے عبقری کے دفتر سے اکسیرالبدن منگوا کرکچھ عرصہ استعمال کی تو میری کمزوری بھی ختم ہوگئی اور کانوں سے شائیں شائیں کی آوازیں بھی آنا بندہوگئیں۔(یاسمین اختر‘کراچی)
کھانسی کیلئے آزمودہ
3 کپ پانی کو اچھی طرح ابالیں‘ابلتے پانی میں ایک چمچ شہد ڈال دیں‘ پھر اچھی طرح پکائیں جب ایک کپ رہ جائے تو اتار کر نیم گرم صبح وشام ایک ایک کپ پی لیں۔ بچوں کو تھوڑا تھوڑا پلائیں۔ (خالد بھٹی‘ احمدپور )













Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 929 reviews.