Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری کی سابقہ فائلوں سے ہرماہ موتی چنیں

ماہنامہ عبقری - مئی 2012

عبقری کی سابقہ فائلوں سے ہرماہ موتی چنیں
بھورے تلوں سے نجات:دو بادام چھیل کرپیس لیں اور ایک انڈے کی سفیدی کے ساتھ جس میں آدھا چمچہ لیموں کا رس ملا ہوا ہو ان اشیاء کا آمیزہ بنالیں۔ پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں۔ اس کے بعد پہلے گرم پانی سے اور پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں۔ ان تمام ترکیبوں کے علاوہ آپ روزانہ کسی نہ کسی طریقے سے اگر اپنی خوراک میں لیموں کے رس کا استعمال کریں گے تو اس کے اندر موجود تیزابیت کا عنصر نہ صرف آپ کے زخموں کوجلد بھرے گا اور آپ کے دانتوں کو صاف ستھرا رکھے گا بلکہ آپ کے ناخن اور آپ کی جلد کی ہیئت کو بھی بہتر طور پر برقرار بھی رکھے گا۔
دودھ جلد کی خوبصورتی اور توانائی کا ذریعہ:جس طرح لیموں سے آپ اپنی جلد کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتے ہیں اور اسے برقرار رکھ سکتے ہیں بالکل اسی طرح دودھ بھی ایک ایسا قدرتی ذریعہ ہے جس کی مدد سے آپ اپنی جلد کو مزید دلکش‘ خوبصورت اور توانا بناسکتے ہیں۔
جلد کو صاف اور ملائم رکھنے کیلئے:اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے چہرے کی جلد صاف اور ملائم رہے تو صرف دودھ میں کاٹن کا کپڑا بھگوئیں اور چہرے پرلگائیں۔آدھے گھنٹے کے بعد چہرے کے ٹھنڈے پانی سے دھولیں یہ عمل آپ کے چہرے کی جلد کو صاف اور ملائم رکھے گا۔ دو چمچے دودھ میں آدھا چمچہ نمک ملالیں اور اسے سوتے وقت چہرے پر لگائیں صبح اٹھ کر منہ دھولیں۔ یہ عمل آپ کے چہرے کو پھول کی پتی کی طرح ملائم اور صاف رکھے گا۔رنگت نکھارنے کیلئے:اگر آپ اپنے چہرے کی رنگت نکھارنا چاہتے ہیں تو دو بادام تھوڑے سے دودھ میں پیس لیں اور سوتے وقت چہرے پر لگائیں اور صبح ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔کالی اور پھیکی رنگت کی بہتری کیلئے:رات کو تھوڑی سی چنے کی دال دودھ میں بھگوئیں اور دوسری صبح پیس کر اس میں تھوڑی سی ہلدی کا پاؤڈر اور چند قطرے لیموں کا رس ملائیں۔ اس آمیزے کو آدھے گھنٹے چہرے پر لگائیں پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں۔(اقتباس: فائل 1 عبقری)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 927 reviews.